?️
سچ خبریں: امریکی وزارت انصاف نے حماس کے سیاسی سربراہ یحییٰ السنوار سمیت اس تحریک کے اعلیٰ رہنماؤں کے خلاف فوجداری الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عام شہریوں کو قتل کرنے اور اسرائیل کو تباہ کرنے کی کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، امریکی وزارت انصاف نے حماس کے اعلیٰ رہنماؤں، بشمول یحییٰ السنوار، کے خلاف فوجداری الزامات عائد کیے ہیں اور دعویٰ کیا ہے کہ وہ عام شہریوں کے قتل اور اسرائیل کی تباہی کے لیے حماس کی قیادت کر رہے ہیں،یہ الزامات 7 اکتوبر کو ہونے والے طوفان الاقصیٰ آپریشن کی بنیاد پر عائد کیے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حماس کا بین الاقوامی عدالت کے نام پیغام
ان افراد میں جن پر امریکی وزارت انصاف نے یہ الزامات عائد کیے ہیں، اسماعیل ہنیہ، جو سابقہ حماس دفتر کے سربراہ تھے اور 31 جولائی کو تہران میں شہید کر دیے گئے،حماس کے موجودہ سیاسی دفتر کے سربراہ یحییٰ السنوار، ، قسام بریگیڈ کے کمانڈر محمد الضیف، ان کے نائب مروان عیسی، حماس کے بیرونی شعبے کے سربراہ خالد مشعل اور حماس کے رہنما علی برکہ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں: غزہ جنگ میں نسل کشی کے لیے امریکہ نے دئے صیہونی حکومت کو نئے ہتھیار
امریکی وزیر انصاف، میرک گارلینڈ نے اپنے بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ جیسا کہ ہماری درخواست میں ذکر کیا گیا ہے کہ ایران کی حکومتی حمایت، سیاسی پشت پناہی اور حزب اللہ کی مدد سے مسلح ملزمان اسرائیل کی تباہی اور اس مقصد کے تحت عام شہریوں کے قتل کے لیے حماس کی کوششوں کی قیادت کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل کے لئے حماس کو شکست دینا ناممکن
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں:نیویارک ٹائمز اخبار نے تھامس فریڈمین کے ایک تجزیے میں لکھا
جنوری
آصف زرداری پر سنگین الزامات: شیخ رشید پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی
?️ 2 مارچ 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سابق صدر آصف زرداری پر عمران خان کے قتل
مارچ
غیر ملکی ہتھیار، ملیشیا سوڈان کے بحران کو بڑھا رہے ہیں: گوٹیرس
?️ 13 نومبر 2025سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوترش نے سودان میں جاری
نومبر
اتوار کو مشرق وسطی کا دورہ پر جاوں گا، غزہ کے لوگ اپنے گھروں میں رہیں گے:ٹرمپ
?️ 11 اکتوبر 2025 اتوار کو مشرق وسطی کا دورہ پر جاوں گا، غزہ کے لوگ
اکتوبر
’جیمنائی‘ کو گوگل کروم کا حصہ بنادیا گیا
?️ 24 مئی 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے اپنے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے
مئی
وزیراعظم شہباز شریف لندن سے وطن واپس پہنچ گئے
?️ 14 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزریراعظم شہباز شریف لندن میں 5 روزہ قیام کے
نومبر
قومی اسمبلی میں قومی احتساب بیورو دوسرا ترمیمی بل 2022 منظور
?️ 3 اگست 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)قومی احتساب آرڈیننس 1999 میں مزید ترمیم کا بل
اگست
اپوزیشن کے تمام دعوؤں سے مکمل ہوا نکل چکی ہے:فواد چوہدری
?️ 6 مارچ 2022(سچ خبریں)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نےاپنے ایک پیغام میں کہا ہے
مارچ