امریکہ، اسرائیل سے مشاورت کے لئے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری مذاکرات ملتوی کررہا ہے: اسرائیلی اخبار

امریکہ، اسرائیل سے مشاورت کے لئے ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری مذاکرات ملتوی کررہا ہے: اسرائیلی اخبار

?️

تل ابیب (سچ خبریں)  اسرائیلی اخبار معاریو نے اہن انکشاف کرتے ہوئے لکھا ہے کہ امریکہ، اسرائیل سے مشاورت کے لئے ایران کے استھ ہونے والے جوہری مذاکرات ملتوی کر رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکہ جوہری معاملے پر ایران کے ساتھ اپنے بالواسطہ مذاکرات کے دونوں دوروں کے مابین مشاورت کی مدت میں کسی حد تک توسیع کا ارادہ رکھتا ہے، تاکہ اس سلسلے میں اسرائیلی ماہرین کے خیالات سے فائدہ اٹھاسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ، ایران کے جوہری پروگرام سے متعلق اسرائیلی خدشات پر اسرائیل سے مشاورت کے لئے مذاکرات کے دونوں دوروں کے مابین مشاورت کی مدت میں توسیع اور اگلے دورے کو ملتوی کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

عبرانی زبان کے اخبار نے امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ میں موجود اہم ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نئی اسرائیلی حکومت جوہری معاہدے کو صحیح طریقے سے نافذ کرنے اور اس کی دفعات کے بارے میں اسرائیل کے خیالات پہنچانے کے بارے میں تبادلہ خیال کرنے کے لئے اپنے ماہرین کو واشنگٹن بھیجے گی تاکہ امریکہ کو مشورہ دیا جاسکے کہ معاہدے کو کس طرح نافذ کیا جائے، پابندیوں کا وقت کب تک ہو، اور اگر وہ جوہری معاہدے میں واپس آتے ہیں تو پابندیاں ختم کرنے کے لئے مناسب وقت کون سا ہے۔

معاریو نے ایک امریکی ماہر کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ بائیڈن انتظامیہ کا خیال ہے کہ نیتن یاہو دور کے برعکس، نئی اسرائیلی کابینہ، ایران کے جوہری پروگرام کی ترقی کو روکنے کے لئے ایک مضبوط جوہری معاہدے کے حق میں ہے، لیکن اس کے لئے نئی اسرائیلی کابینہ کے ساتھ اس مسئلے پر بات چیت اور مشاورت کی ضرورت ہے، لیکن اس میں مزید وقت درکار ہوگا، جو تہران کے ساتھ بالواسطہ بات چیت ملتوی کرتے ہوئے پوری ہونی چاہئے، خاص کر ایسے وقت میں جب ایران کی جانب سے ابھی تک سخت موقف اختیار کیا گیا ہے۔

مشہور خبریں۔

اہل غزہ کی حالت بالکل ٹھیک نہیں!

?️ 29 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کے ایک باشندے نے اس بات کا تذکرہ کرتے

شہباز گل کا عمر شریف کے علاج کے لیے اقدامات اٹھانے کا اعلان

?️ 10 ستمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیراعظم کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ

بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کیلئے غیر ملکی وفود اسلام آباد پہنچ گئے

?️ 10 نومبر 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس میں شرکت کیلئے سعودی

جرمن چانسلر ٹرمپ کی ’امن کونسل‘ میں کردار ادا کرنے کے لیے تیار

?️ 10 اکتوبر 2025سچ خبریں: جرمن چانسلر نے اعلان کیا کہ ان کا ملک خطے

2022 میں اسرائیل کے خطرناک چیلنج

?️ 31 دسمبر 2021سچ خبریں:  صیہونی فوجی ماہر نے 2022 کے موقع پر صیہونی حکومت کو

فتنہ الخوارج نے زخمی ایف سی اہلکاروں کو لے جانیوالی ایمبولینس کو آگ لگا دی

?️ 24 فروری 2026کرک (سچ خبریں) فتنہ الخوارج نے فیڈرل کانسٹیبلری (ایف سی) کے زخمی

بھارت پاکستان کے خلاف کوئی موقع نہیں چھوڑتا

?️ 23 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے

رواں سال میں غزہ میں اقوام متحدہ کے کتنے اہلکار مارے گئے ہیں؟

?️ 7 جون 2024سچ خبریں: اقوام متحدہ سکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ ۲۰۲۳ میں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے