?️
بغداد (سچ خبریں) خطے میں دہشت گردی اور ناامنی پھیلانے والے امریکا نے عراق کی جانب سے اپنے دفاع کے لیئے فضائی دفاعی نظام خریدنے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد امریکا کو شدید پریشانی ہوگئی ہے اور عراق پر سخت پابندیاں لگانے کی دھمکی دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عراق کی جانب سے فضائی دفاعی نظام کی خریداری پر امریکا نے بغداد حکومت کو سخت پابندیوں کی دھمکی دے دی ہے۔
خبررساں اداروں کے مطابق پارلیمان میں امن اور دفاعی کمیٹی کے نائب سربراہ نائف شمری نے بتایا کہ حکومت آیندہ چند ماہ کے دوران میں ایک فضائی دفاعی نظام خریدنے کا معاہدہ کرے گی، اپنے بیان میں الشمری نے بتایا کہ 2021ء کے مالیاتی بجٹ میں مسلح افواج کو جدید آلات سے لیس کرنے کے لیے رقم مختص کی گئی ہے، انہوں نے بتایا کہ کمیٹی نے اس حوالے سے وزیر دفاع اور فضائی دفاع کے کمانڈر کے ساتھ کئی ملاقاتیں کی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی میڈیا کی رپورٹوں میں عراقی ارکان پارلیمان کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ عراقی حکومت روسی فضائی دفاع نظام ایس 400کی خریداری کے لیے بات چیت پر غور کر رہی ہے۔
عراق کے اس اعلان کے بعد امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ روس سے دفاعی نظام کی خریداری کا فیصلہ کرنے کی صورت میں عراق پر سخت پابندیاں عائد کی جا سکتی ہیں۔
واضح رہے کہ اس سے قبل روسی حکومت نے بھی اپنے بیان میں کہا تھا کہ وہ اسلحہ سے لیس کرنے اور عسکری تعاون کے حوالے سے عراق کی درخواستوں پر عمل کے لیے تیار ہے۔
یاد رہے کہ عراق 2017ء سے روسی فضائی دفاعی سسٹم خریدنے کی کوشش کر رہا ہے، تاہم امریکا کی جانب سے اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی دھمکیاں اس حوالے سے مذاکرات کے آڑے آرہی ہیں۔
اس کے علاوہ روس سے ایس 400نظام کی خریداری باعث پہلے ہی واشنگٹن اور ترکی کے حالات کشیدہ ہیں، امریکا کا موقف ہے کہ روسی نظام امریکا کے ایف 35طیاروں کے نظام کے منافی ہے۔


مشہور خبریں۔
ایران کے خلاف صیہونی حکومت کی فوجی ناکامی کی وجوہات
?️ 12 جنوری 2022سچ خبریں:صیہونی حکام نے 1990 کی دہائی سے ہمیشہ کہا ہے کہ
جنوری
شیخ رشیدکی اسرائیل اور بھارت پر کڑی تنقید
?️ 20 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں ) تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے
جولائی
بن گوئر نے دی فلسطینیوں کے قتل عام کی دھمکی
?️ 24 جون 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کے داخلی سلامتی کے وزیر اٹمر بن گوئر نے
جون
تھریڈز کو فیس بک سے سائن ان کرنے کی آزمائش
?️ 20 جولائی 2025سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے اپنی مائیکروبلاگنگ ایپ تھریڈزکے لیے
جولائی
ترک میڈیا کی غزہ مذاکرات پر سیاست
?️ 13 اکتوبر 2025سچ خبریں:ترکی کے سرکاری مؤقف کے حامی میڈیا ادارے غزہ میں جنگ
اکتوبر
کیا دنیا کے سر پر ایٹمی جنگ کے بادل منڈلا رہے ہیں؟
?️ 6 اگست 2023سچ خبریں: اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل نے خبردار کرتے ہوئے کہ
اگست
گوگل نے اے آئی ویڈیوز ٹول تیار کرلیا
?️ 27 جنوری 2024سچ خبریں: انٹرنیٹ ٹیکنالوجی کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے آرٹیفیشل
جنوری
وزیراعظم کی بیماری کے باوجوداجلاس میں آنے والے ایم این اے کے جذبے کی تعریف
?️ 18 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں)گذشتہ روز پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں تاریخی بلوں
نومبر