?️
واشنگٹن (سچ خبریں) متحدہ عرب امارات کی جانب سے اسرائیل کا بائیکاٹ ختم کرنے اور دہائیوں پرانا ملکی قانون منسوخ کرنے پر امریکا نے اہم قدم اٹھاتے ہوئے عرب امارات کو اسرائیل کابائیکاٹ کرنے والے ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکا میں متحدہ عرب امارات کے سفارتخانےکی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ واشنگٹن نے امارات کو اسرائیلی بائیکاٹ والے ممالک کی فہرست سے نکال لیا ہے۔
یو اے ای سفارتخانے کا کہنا ہے کہ امریکی کمپنیوں کیلئے ابراہام معاہدوں سے فائدہ اٹھانےمیں آسانی ہوگی، یواےای نے اگست 2020 میں اسرائیل کا مالی بائیکاٹ ختم کردیاتھا۔
امارات کے صدر نے ایک فرمان جاری کرکے اسرائیل کے بائیکاٹ سے متعلق دہائیوں پرانا ملکی قانون منسوخ کیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور اقتصادی روابط باضابطہ طور پر بحال ہو گئے ہیں۔
امارات کے صدر خلیفہ بن زید النہیان کے فرمان میں تعلقات قائم کرنے کی توثیق کی گئی، اس طرح اسرائیلی اداروں اور افراد کے ساتھ تجارتی معاہدے اور سمجھوتے کرنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔
اسی طرح اب اسرائیل کی تیار کردہ تمام مصنوعات اور سامان کو متحدہ عرب امارات میں داخلے اور فروخت کی اجازت ہو گی۔
واضح رہے کہ صدارتی فرمان ایک ایسے وقت پر جاری کیا گیا ہے جب اسرائیل کی سرکاری ائر لائن ای آئی اے آئی تل ابیب سے ابو ظبی کے لیے براہ راست پروازیں شروع کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔


مشہور خبریں۔
ترکی اور سعودی عرب کے درمیان اہم فوجی معاہدہ
?️ 8 اگست 2023سچ خبریں: سعودی وزارت دفاع نے اس ملک اور ترکی کے درمیان
اگست
سول ایوی ایشن کا آڈٹ، عالمی ہوابازی تنظیم کی ٹیم رواں ماہ پاکستان آئے گی
?️ 15 جنوری 2024کراچی: (سچ خبریں) انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او)
جنوری
داعش کے سابق سربراہ کی اہلیہ کو سزائے موت کا حکم
?️ 11 جولائی 2024سچ خبریں: الکرخ فوجداری عدالت نے ابوبکر البغدادی کی اہلیہ کو داعش کے
جولائی
صیہونی معاشرے میں نیتن یاہو کی کیا حیثیت ہے؟
?️ 9 جنوری 2024سچ خبریں: صہیونی معاشرے میں ہونے والے ایک نئے سروے کے نتائج
جنوری
طوفان الاقصی کی وجہ صیہونی معیشت کو برا نقصان
?️ 21 مئی 2025سچ خبریں: معاریو اخبار کی اطلاعاتی ویب سائٹ نے اسرائیلی بینک کے
مئی
روس کے 27 سفارت کاروں نے امریکہ چھوڑا
?️ 28 نومبر 2021سچ خبریں: واشنگٹن میں روس کے سفیر اناتولی اینٹونوف کا کہنا ہے کہ
نومبر
دانیہ شاہ کی اپنی دوسری شادی کی تصدیق
?️ 30 جولائی 2024سچ خبریں: معروف ٹی وی میزبان ڈاکٹر عامر لیاقت مرحوم کی بیوہ،
جولائی
کیا اسرائیلی حکومت ترکی پر بھی حملہ کرے گی؟
?️ 17 جون 2025سچ خبریں: انقرہ کے بعض سیاست دانوں کی طرف سے صیہونی حکومت
جون