امریکا نے افغانستان میں پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف کرلیا

امریکا نے افغانستان میں پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف کرلیا

?️

واشنگٹن (سچ خبریں) امریکا نے افغانستان میں پاکستان کے اہم کردار کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا طالبان پر اثر انداز ہونے میں اہم کردار ہے اور امریکا کو امید ہے کہ اسلام آباد اس کردار کو ادا کرے گا اور پاکستان کے کردار کے بغیر افغانستان میں امن کا بحال ہونا مشکل ہے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن کا مختلف بین الاقوامی ٹیلی وژن چینلز کو انٹرویو کے دوران دیا گیا یہ بیان پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر معید یوسف اور انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کے واشنگٹن کے ایک اہم دورے کے دوران سامنے آیا ہے۔

انٹونی بلنکن نے ‘ٹائمز آف انڈیا’ کو بتایا کہ پاکستان کا طالبان پر اثر و رسوخ میں اہم کردار ہے جو اسے ادا کرنا ہے اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ طالبان قوت سے اس ملک پر قابض نہ ہوں اور ہم امید کرتے ہیں کہ وہ یہ کردار ادا کرے گا۔

جمعرات کو بھارت کا اپنا دو روزہ دورہ مکمل کرنے والے سیکریٹری خارجہ نے نئی دہلی میں بھارتی وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر اور وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ خطے، خصوصاً افغانستان میں ہونے والی تازہ ترین پیشرفت کا جائزہ لیا۔

اے بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں انٹونی بلنکن نے کہا کہ امریکی انخلا کے دوران پوری دنیا افغانستان میں مظالم کی پریشان کن خبریں سن رہی ہے اور اس طرح کی اطلاعات ‘یقینی طور پر پورے ملک کے لیے طالبان کے ارادوں کو بہتر قرار نہیں دیتی ہیں۔

الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو میں امریکی سیکریٹری خارجہ نے خبردار کیا کہ ‘ایسا افغانستان جو گزشتہ 20 سالوں کے بنیادی فوائد کا احترام نہیں کرے وہ بین الاقوامی برادری میں اکیلا ہوجائے گا۔

واشنگٹن میں سیکریٹری خارجہ کے دفتر سے جاری کردہ یہ انٹرویوز اس بڑھتی ہوئی امریکی تشویش کی عکاسی کرتے ہیں کہ طالبان تمام افغان فریقین پر مشتمل حکومت کی بین الاقوامی کوششوں کو مسترد کرتے ہوئے طاقت کے زور پر کابل فتح کرنے کا عزم رکھتے ہیں۔

15 ستمبر تک امریکی اور نیٹو کے تمام افواج کے افغانستان سے انخلا کے عزم کے باوجود امریکی صدر جو بائیڈن کی انتظامیہ اپنا سفارتی اثرورسوخ طالبان کے قبضے کو روکنے کے لیے استعمال کر رہی ہے اور یہی وہ مقام ہے جہاں وہ پاکستان کے لیے اہم کردار دیکھتے ہیں۔

جہاں پاکستان بھی کابل میں فوجی قبضے کو روکنا چاہتا ہے، وزیر اعظم عمران خان نے رواں ہفتے ایک امریکی ٹیلی ویژن شو پی بی ایس نیوز آوور کو بتایا کہ فوجیوں کے انخلا کے لیے ٹائم ٹیبل طے کرنے کے امریکی فیصلے میں بھی اسلام آباد کے اختیارات محدود ہیں۔

وزیر اعظم نے اشارہ کیا کہ طالبان انخلا کو اپنی فتح کے طور پر دیکھتے ہیں اور وہ مفاہمت کی کوششوں پر زیادہ توجہ دیتے اگر ٹائم ٹیبل کا اعلان نہ کیا گیا ہوتا تو۔

پاکستانی ٹیم جو تین روز قبل واشنگٹن پہنچی تھی، سینئر امریکی عہدیداروں، قانون سازوں، تھنک ٹینک کے ماہرین اور میڈیا کے نمائندوں سے ملاقاتوں میں اپنے موقف کی وضاحت میں مصروف ہے۔

مشہور خبریں۔

فرانسیسی وزیر خارجہ کا ترکی کو یونان کی دھمکی کے بارے میں انتباہ

?️ 6 ستمبر 2022سچ خبریں:      فرانسیسی وزیر خارجہ کیتھرین کولونا نے اپنے یونانی

پاکستان اور سعودی عرب کے تعلقات کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، وزیراعظم

?️ 11 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان

سپریم کورٹ نے جبری گمشدگیوں کے خلاف درخواست اعتراضات لگا کر واپس کردی

?️ 12 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ نے جبری گمشدگیوں کے خلاف ایک

جنگی کشیدگی کے باعث صیہونی معیشت کمزور؛بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی رپورٹ

?️ 2 جولائی 2026سچ خبریں:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مطابق خطے میں جاری جنگی صورتحال

پاکستان انڈونیشیا مشترکہ فوجی مشق ’’شاہین اسٹرائیک ٹو‘‘ اختتام پذیر۔ آئی ایس پی آر

?️ 19 نومبر 2025راولپنڈی (سچ خبریں) پاکستان اور انڈونیشیا کی مشترکہ فوجی مشق ’’شاہین اسٹرائیک

فرانس لیبیا میں اپنا کھویا ہوا اثر و رسوخ بحال کرنے کی کوشش میں

?️ 22 دسمبر 2025فرانس لیبیا میں اپنا کھویا ہوا اثر و رسوخ بحال کرنے کی

صیہونی سیف القدس جنگ کی عظیم فتح کو ہلکا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں:حماس

?️ 20 جولائی 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ نے

شام عراق سرحد پر دہشت گردی کی امریکی سازش

?️ 27 فروری 2022سچ خبریں:ایک عراقی سکیورٹی ماہر نے کہا کہ شام عراق سرحد کے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے