اقوام متحدہ نے میانمار کی باغی فوج کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

اقوام متحدہ نے میانمار کی باغی فوج کے خلاف بڑا قدم اٹھالیا

?️

جنیوا (سچ خبریں) اقوام متحدہ نے میانمار کی باغی فوج کے خلاف بڑا قدم اٹھاتے ہوئے جنرل اسمبلی میں ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں آنگ سان سوچی سمیت میانمار کے متعدد سیاسی رہنماؤں کو فوری طور رہا کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے باغی فوج کو اسلحہ فروخت کرنے پر پباندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

اقوام متحدہ نے رواں برس فروری میں میانمار میں ہونے والی فوجی بغاوت کے باعث وہاں کی حکومت کو اسلحے کی فروخت فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے ایک قرارداد بھی منظور کی ہے جس میں رواں برس فروری میں میانمار میں ہونے والی فوجی بغاوت کی مذمت کی گئی ہے۔

جنرل اسمبلی نے آنگ سان سوچی سمیت میانمار کے سیاسی رہنماؤں کو فوری رہا کرنے اور مظاہرین پر تشدد روکنے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

میانمار کے لیے اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی کرسچن شرنر برجنر کا کہنا تھا کہ ملک میں بڑے پیمانے پر خانہ جنگی کا خطرہ ایک حقیقت ہے، انہوں نے فوری اقدامات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ میانمار میں فوجی حکومت کو واپس بھیجنے کے امکانات بھی معدوم ہوتے جا رہے ہیں۔

اقوام متحدہ میں پیش کی جانے والی قرارداد کی 119 ممالک نے حمایت کی جبکہ صرف ایک ملک بیلاروس نے قرارداد کی مخالفت کی، چین اور روس سمیت 36 ممالک نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔

خیال رہے کہ چین اور روس میانمار کو سب سے زیادہ اسلحہ فروخت کرنے والے ممالک میں شامل ہیں، قرارداد میں حصہ نہ لینے والے کچھ ممالک کا کہنا تھا کہ میانمار میں فوجی بغاوت وہاں کا اندرونی معاملہ ہے جبکہ دیگر کا کہنا تھا کہ قرارداد میں 4 سال قبل روہنگیا مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کے حوالے سے بات نہیں کی گئی۔

مشہور خبریں۔

مسجد الاقصی میں صہیونی خاتون کی نیم برہنہ تصاویر نشر کیے جانے پر حماس کا ردعمل

?️ 25 اگست 2022سچ خبریں:حماس نے اس بات پر زور دیا کہ ایک صہیونی آبادکار

کل جماعتی حریت کانفرنس کی مودی کے دورہ کشمیر کے موقع پر مکمل ہڑتال کی اپیل

?️ 4 مارچ 2024سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں

نیتن یاھو کا ٹرمپ کی شکست کے بعد ایران پر امریکی حملے کا مطالبہ

?️ 17 جولائی 2021سچ خبریں:امریکی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ سابق اسرائیلی وزیر اعظم

ایران کو غنی‌سازی سے روکنے پر راضی کرنا ناممکن ہے: وندی شرمن

?️ 21 مئی 2025 سچ خبریں: امریکہ کے سابق پولیٹیکل ڈپٹی سیکرٹری اور 2015 کے

ہم امریکی تاریخ کے سب سے بڑے زوال کا مشاہدہ کر رہے ہیں:سابق امریکی نائب وزیر خارجہ

?️ 4 اپریل 2026سچ خبریں:امریکہ کی سابق نائب وزیر خارجہ وندی شرمن نے ایران کے

پاکستان نے ایشیا کپ کی میزبانی کا حق کھویا تو ورلڈ کپ کا بائیکاٹ کر سکتا ہے، نجم سیٹھی

?️ 15 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی

ہم لبنان میں خانہ جنگی میں کبھی داخل نہیں ہوں گے: حزب اللہ

?️ 18 اکتوبر 2021سچ خبریں:لبنان کی حزب اللہ ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ نے زور دے

صیہونی جیلوں میں قید فلسطینیوں کی نازک صورتحال

?️ 27 مارچ 2022سچ خبریں:صیہونی جیلوں سے موصول ہونے والی رپورٹوں اور دستاویزات سے معلوم

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے