?️
لندن (سچ خبریں) برطانیہ نے کورونا وائرس کی نئی لہر کے مدنظر پاکستانی مسافروں کے حوالے سے اہم اعلان کرتے ہوئے 9 اپریل سے پاکستانی مسافروں کے داخلے پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بتایا کہ 9 اپریل سے برطانیہ میں شروع ہونے والی سفری پابندیوں میں پاکستان بھی شامل ہوگا۔
کرسچن ٹرنر نے کہا کہ برطانوی حکومت نے کووڈ-19 کیسز پر متعلق نظرثانی کے بعد سرحدی حدود میں داخلے کے حوالے سے یہ فیصلہ کیا، لہذا آج یہ اعلان کیا جاتا ہے کہ پاکستان کو برطانیہ کی سفری پابندیوں کی ریڈ لسٹ میں شامل کیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریڈ لسٹنگ کا مطلب یہ ہے کہ صرف انگلینڈ اور آئرلینڈ کے شہریوں اور برطانیہ میں رہائش کے حقوق رکھنے والے افراد کو برطانیہ آنے کی اجازت ہوگی۔
برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ اگر وہ برطانیہ آمد سے 10 روز قبل پاکستان میں مقیم رہے ہوں گے تو مسافروں کو لازمی طور پر 10 روز تک ہوٹل میں قرنطینہ کرنا ہوگا اور اس قیام کی ادائیگی بھی خود کرنی ہوگی، انہوں نے بتایا کہ 9 اپریل یعنی جمعے کی صبح 4 بجے سے ان اقدامات کا اطلاق ہوگا۔
خیال رہے کہ 14 دسمبر 2020 کو کورونا وائرس کی نئی قسم برطانیہ میں دریافت ہوئی تھی، جسے کووڈ 19 کی تیز رفتار پھیلاؤ سے منسلک کیا گیا تھا۔
برطانیہ کے وزیر صحت میٹ ہینکوک نے اس بات کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ عالمی ادارہ صحت کو اس نئی قسم سے آگاہ کیا گیا ہے، جس کے بعد دسمبر ہی میں یہ قسم ایشیائی ملک ہانگ کانگ کے بعد سنگاپور بھی پہنچ گئی تھی اور فروری میں وفاقی حکومت نے کہا تھا کہ پاکستان دنیا کے ان 92 ممالک میں شامل ہے جہاں کووڈ 19 کی برطانوی قسم پائی گئی ہے، لہٰذا لوگوں پر زور دیا تھا کہ وہ صحت کی ہدایات پر عمل کریں اور ویکسین لگوائیں۔


مشہور خبریں۔
ٹرمپ کی حماس کے خلاف بدتمیزی اور دھمکیاں
?️ 6 مارچ 2025سچ خبریں: مزاحمتی تحریک حماس کے ساتھ ٹرمپ انتظامیہ کے خفیہ مذاکرات
مارچ
میک اپ سرجریز کرانے کی وجہ سے ہر کوئی ایک جیسا دکھنے لگا ہے، نیلم منیر
?️ 31 دسمبر 2024 کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ نیلم منیر نے کہا ہے کہ آج
دسمبر
پانچ مسلم ممالک جو غزہ کے قاتلوں کے ساتھ اقتصاد میں شریک
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: غزہ کے بے گناہ عوام کے خلاف بے رحم نسل
اگست
6 سال قید تنہائی میں رہنے والے فلسطینی قیدی کی کہانی
?️ 12 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی حکومت نے صالح موسی کی قید کے دوران، جنہیں
فروری
دشمن میڈیا قوموں کی جیت کو مسخ کر رہا ہے: بشار اسد
?️ 20 مارچ 2023سچ خبریں:اسد نے مزید کہا کہ شامی قوم کا ایک بڑا حصہ
مارچ
وزیراعظم شہباز شریف کا دھرنوں سے متعلق بیان
?️ 25 مئی 2022اسلام آباد(سچ خبریں)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ دھرنوں کا دھڑن
مئی
اگر اسرائیل حماس کے ساتھ معاہدہ کرتا ہے تو بین گویر مستعفی ہو نے کا امکان
?️ 13 جولائی 2025سچ خبریں: اسرائیلی ریڈیو اور ٹیلی ویژن نیٹ ورک نے پیش گوئی کی
جولائی
کیا ترکی شامی کردوں کے خلاف عسکری کارروائی کرنے والا ہے؟
?️ 9 جنوری 2025سچ خبریں:ترکی کی مسلح افواج نے شمالی شام میں کرد جنگجوؤں کے
جنوری