سعودی حکومت نے نماز کے اوقات میں تجارتی مراکز بند کرنے والے قانون کے حوالے سے اہم فیصلہ سنا دیا

سعودی حکومت نے نماز کے اوقات میں تجارتی مراکز بند کرنے والے قانون کے حوالے سے اہم فیصلہ سنا دیا

?️

ریاض (سچ خبریں)  سعودی حکومت نے نماز کے اوقات میں تجارتی مراکز بند کرنے والے قانون کے حوالے سے اہم فیصلہ سناتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ اب پانچوں نمازوں کی اوقات میں تمام کاروبار، دکانیں اور دیگر کاروباری سرگرمیاں بغیر وقفے کے جاری رکھی جا سکتی ہے۔

موصولہ اطلاعات کے مطابق سعودی سلطنت میں معاشرتی اور معاشی اصلاحات کا یہ سلسلہ تیزی سے جاری ہے جس کا تیل پر انحصار کم کر کے نجی شعبوں کو ترقی دینا ہے جبکہ سعودی حکومت نے ترقی کے بہانے سے متعدد اسلامی قوانین کو بھی ختم کردیا ہے۔

کونسل آف سعودی چیمبرز کے فیصلے کے بعد دہائیوں پرانا اقدام غیر موثر ہوجائے گا جس کے تحت نماز کے اوقات کار کے دوران تمام دکانوں اور دیگر کاروباری سرگرمیوں کو کم از کم آدھے گھنٹے کے لیے بند کردیا جاتا تھا۔

اوکاز نامی اخبار نے بزنس فیڈریشن کے ایک مراسلے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ کورونا وبا کے دوران دکان کے مالکان اور خریداروں کی صحت کو مد نظر کرتے ہوئے ہم تمام دکاندار پر زور دیتے ہیں کہ وہ بشمول نماز کے اوقات کار میں اپنی دکانیں اور کاروبار کھلا رکھیں۔

سعودی حکومت کے میڈیا آفس نے غیرملکی خبرساں ادار رائٹرز کی جانب سے تبصرہ کرنے کی درخواست پر فوری طور پر جواب نہیں دیا۔

گزشتہ چند سال سے سعودی عرب کی تیل کی کمائی میں مسلسل کمی آرہی ہے اور حکومت تیل کی کمائی پر انحصار کم کرنے کے لیے سیاحت اور انٹرٹینمنٹ سمیت دیگر متبادل ذرائع میں سرمایہ کاری کر رہی ہے۔

ریاض حکومت نے حالیہ چند سال میں نہ صرف وہاں خواتین سیاحوں کے لیے نرمیاں متعارف کرائی ہیں بلکہ پہلی بار خواتین کو ڈرائیونگ کرنے، انہیں غیر محرم کے ساتھ نوکری کرنے، ماڈلنگ و اداکاری کرنے اور فیشن ویکس میں شرکت کی اجازت بھی دی ہے۔

اب سعودی عرب میں خواتین غیر محرم مرد کے ساتھ نوکری بھی کرتی ہیں اور خواتین اداکاری کے شعبے میں بھی سامنے آئی ہیں۔

جون میں سعودی عرب نے اپنے قانون میں اہم تبدیلی کی تھی جس کے بعد اب ملک میں رہنے والی خواتین، والد یا کسی مرد سرپرست کی مرضی کے بغیر آزادانہ زندگی گزار سکیں گی۔

واضح رہے کہ نام نہاد اسلامی ملک سعودی عرب نے پہلی بار عام سیاحت کا اعلان کرتے ہوئے غیر ملکی خواتین کو عبایا پہننے سے بھی آزاد قرار دیا تھا جس کے بعد اکتوبر 2019 میں سعودی عرب نے غیر ملکیوں کی سیاحت کے لیے توجہ حاصل کرنے کی غرض سے انہیں مزید آسانیاں دینے کا اعلان کردیا تھا۔

مشہور خبریں۔

پاکستانی وزیر خارجہ: ہم ایرانی زائرین کی واپسی میں سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں

?️ 15 جون 2025سچ خبریں: پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے اسلامی

پوپ فرانسس کی جنگوں میں صحافیوں کی ہلاکت کی مذمت

?️ 4 مئی 2026سچ خبریں:پوپ فرانسس نے یوم آزادی صحافت کے موقع پر جنگ زدہ

فلسیطینیوں کی نفسیاتی جنگ؛ قیدیوں کے تبادلے کے عمل میں صہیونی ریاست کی تذلیل

?️ 15 فروری 2025 سچ خبریں:فلسطینی مجاہدین نے صہیونی ریاست کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے

صیہونی فوجی اہلکار: لبنان کے محاذ پر کوئی جنگ بندی نہیں ہے

?️ 10 مئی 2026سچ خبریں: صیہونی حکومت کی مشترکہ فوجی چیف آف سٹاف نے لبنان

اگر حماس نے ہفتہ تک صہیونی قیدیوں کو آزاد نہ کیا تو غزہ میں جنگ بندی ختم ہو جائے گی :نیتن یاہو

?️ 12 فروری 2025 سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے آج دعویٰ کیا کہ

قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن بند کرنے کی مخالفت کر دی

?️ 30 جنوری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی صنعت و پیداوار

صنعا پر سعودی اتحاد کے حملوں میں انسانی حقوق کے قانون کی خلاف ورزی 

?️ 28 دسمبر 2021سچ خبریں: یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی نے کہا

پاکستان نے عالمی دہشت گردی سے متعلق بھارتی وزیر خارجہ کا الزام مسترد کردیا

?️ 3 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں)پاکستان نے بھارتی وزیر خارجہ کے واڈوڈارا میں دئیے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے