برطانیہ کے شاہی خاندان پر منڈلاتے بادل، کینیڈا کے وزیراعظم نے اہم بیان جاری کردیا

برطانیہ کے شاہی خاندان پر منڈلاتے بادل، کینیڈا کے وزیراعظم نے اہم بیان جاری کردیا

🗓️

کینیڈا (سچ خبریں) برطانیہ کے شاہی خاندان پر خطرات کے بادل منڈلا رہے ہیں اور اس بات کا اندیشہ ہیکہ برطانیہ سے بادشاہت کا خاتمہ ہوجائے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اہم بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ اگر اس قسم کی گفتگو کی گئی تو کینیڈا  اس میں شامل نہیں ہوگا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ کینیڈا کی حکومت برطانیہ میں بادشاہت کو ختم کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی آئینی گفتگو کا حصہ نہیں بنے گی۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے کہا کہ یہ وقت ان سب باتوں کے لیے مناسب نہیں ہے کیونکہ ملک پہلے ہی عالمی وبا کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے معاشی مسائل کا سامنا کر رہا ہے۔

جسٹن ٹروڈو سے ہیری اور میگھن مارکل کے انٹرویو کے بعد ہاؤس آف ونڈسر سے کینیڈا کے تعلقات پر نظر ثانی کرنے کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ بالکل، میری خواہش ہے کہ شاہی خاندان کے سب افراد بہترین رہیں لیکن ابھی میری توجہ کورونا وائرس کی خراب صورتحال کی طرف ہے۔

وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے مزید کہا کہ لوگ بعد میں کسی بھی قسم کی آئینی تبدیلی کے بارے میں بات کرنا چاہیں یا موجودہ حکومتی نظام کو بدلنا چاہیں تو کرسکتے ہیں لیکن ابھی یہ وقت اس طرح کی کسی بھی بات کے لیے مناسب نہیں ہے۔

خیال رہے کہ برطانوی شہزادہ ہیری اور اُن کی اہلیہ میگھن مارکل کے اوپرا ونفرے کو دیے گئے تہلکہ خیز انٹرویو میں شاہی خاندان کے کئی راز افشا کیے گئے اور شاہی خاندان کے ساتھ گزرنے والی اپنی زندگی کے حالات و واقعات کے بارے میں بتایا گیا۔

مشہور خبریں۔

افغانستان میں نماز کے دوران خوفناک بم دھماکا، امام مسجد سمیت درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہوگئے

🗓️ 14 مئی 2021کابل (سچ خبریں)  افغانستان کے دارالحکومت کابل میں نماز کے دوران ایک

اسٹیبلشمنٹ سے عمران خان کی رہائی کیلئے معافی مانگنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، بیرسٹر گوہر

🗓️ 27 فروری 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا

مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد نہ کرنے کے سنگین نتائج ہوں گے: سپریم کورٹ اکثریتی بینچ کی وضاحت

🗓️ 14 ستمبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینج نے مخصوص

ہندوستان پاکستان کشیدگی؛ دو ایٹمی طاقتیں کس طرف جا رہی ہیں؟

🗓️ 1 مئی 2025سچ خبریں: پہلگام کے قریب ہونے والے خونریز حملے، جس میں 26

ہیریس اور نیتن یاہو کے درمیان ملاقات پر بین گوئیر اور سموٹریچ کا ردعمل ؛ وجہ؟

🗓️ 26 جولائی 2024سچ خبریں: امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کی ممکنہ امیدوار کملا ہیرس،

نیتن یاہو اپنی رہائش گاہ کی سیکیورٹی بڑھانے کے لیے 2 ملین شیکل کے خواہاں

🗓️ 29 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے چینل 12 نے خبر دی ہے کہ وزیر

اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف امریکا میں بڑے پیمانے پر ملین مارچ کا انعقاد، متعدد سیاسی اور سماجی شخصیات کی شرکت

🗓️ 29 مئی 2021واشنگٹن (سچ خبریں) فلسطینیوں پر اسرائیلی دہشت گردی کے خلاف امریکا میں

’آئی ایم ایف پروگرام کیلئے پاکستان کو امریکی حمایت حاصل تھی‘

🗓️ 13 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے اشارہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے