صیہونی فوج کی حالت زار؛ قابض فوج کے چیف آف اسٹاف کی زبانی

صیہونی فوج

?️

سچ خبریں:صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف ایال زامیر نے تسلیم کیا ہے کہ مختلف محاذوں پر جاری جنگ کے باعث فوج کو شدید افرادی قلت اور فرسودگی کا سامنا ہے اور فوری طور پر نئے فوجیوں کی ضرورت ہے۔

ایال زامیر نے صہیونی فوج میں افرادی قوت کی شدید کمی اور مسلسل جنگی دباؤ کے باعث فوجی ڈھانچے کے کمزور ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

رشیا ٹوڈے کی رپورٹ کے مطابق صیہونی فوج کے چیف آف اسٹاف نے ایک بار پھر ریزرو فوجیوں کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے صہیونی پارلیمان (کنیسٹ) کی خارجہ و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں کہا کہ انہیں سیاسی یا قانون سازی کے معاملات سے کوئی سروکار نہیں، ان کا کام متعدد محاذوں پر جاری جنگ کا انتظام کرنا ہے، اور اس مقصد کے لیے فوری طور پر مزید فوجیوں کی ضرورت ہے۔

ان کے مطابق موجودہ جنگی حالات میں فوجی ڈھانچہ شدید دباؤ کا شکار ہے اور ریزرو فورسز پر بوجھ مسلسل بڑھ رہا ہے، جس کے نتیجے میں فوجی صلاحیت متاثر ہو رہی ہے۔

اس بیان کے ردعمل میں اپوزیشن رہنما گادی آیزنکوٹ نے حکومتِ نیتن یاہو پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سیاسی قیادت مسلسل سکیورٹی اداروں کی وارننگز کو نظرانداز کر رہی ہے اور اپنی ذمہ داریوں سے گریز کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ موجودہ کابینہ اگر اس نازک صورتحال میں بڑے پیمانے پر فوجی بھرتی کا فیصلہ نہیں کرتی تو وہ اقتدار میں رہنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔

آیزنکوٹ نے مزید کہا کہ اپوزیشن آئندہ انتخابات میں لازمی فوجی خدمت کے قانون، 7 اکتوبر کے واقعات کی تحقیقات کے لیے کمیشن کے قیام اور داخلی سلامتی کے لیے نئی حکمت عملی کی تیاری جیسے اقدامات کے لیے کوشش کرے گی۔

مشہور خبریں۔

غزہ کی پٹی میں دو سالہ نسل کشی ؛ اسرائیلی ظلم کی بے مثال وحشیانیہ داستان 

?️ 8 اکتوبر 2025سچ خبریں: 7 اکتوبر 2023 کو "طوفان الاقصیٰ” آپریشن کے آغاز کے

ایم کیو ایم وفد کی نواز شریف سے ملاقات، سیاسی تعاون پر اتفاق

?️ 11 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت اور

طالبان افغانستان کی نمائندگی نہیں کر سکتے:اقوام متحدہ

?️ 3 دسمبر 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ نے اعلان کیا ہے کہ طالبان کو اس ادارے

میرواعظ عمر فاروق کا نوجوانوں کے ماورائے عدالت قتل کی شفاف تحقیقات کا مطالبہ

?️ 2 مئی 2025سرینگر: (سچ خبریں) غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر میں

مسلمانوں کا خون آج بھی یزیدیت کے ہاتھوں بہہ رہا ہے۔ خواجہ آصف

?️ 6 جولائی 2025سیالکوٹ (سچ خبریں) وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ

ترکی اور یونان کے وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس، دونوں وزرا کے مابین شدید لفظی جنگ ہوگئی

?️ 17 اپریل 2021استنبول (سچ خبریں)  ترکی اور یونان کے وزرائے خارجہ کی ایک مشترکہ

کورونا کی تیسری لہر پو قابو پانے کے لئے اسد عمر کی عوام سے اپیل

?️ 2 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر بے قابو

حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کی سازش ناکام؛مصر کا اعتراف

?️ 4 نومبر 2025سچ خبریں:مصر نے حزب اللہ کو غیر مسلح کرنے کا منصوبہ پیش

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے