?️
میانمار (سچ خبریں) میانمار کی عوام نے فوجی بغاوت کے خلاف ملک بھر میں بڑے پیمانے پر مظاہرے شروع کردیئے ہیں جبکہ اس کے ساتھ ساتھ تجارتی طبقے نے آنلائن فنڈنگ کا سلسلہ بھی شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میانمار میں سیکیورٹی فورسز کے ہاتھوں گزشتہ دو ماہ کے دوران 570 مظاہرین کی ہلاکت کے بعد ملک بھر کے عوام نے جرات مندانہ اور بے باک انداز میں سڑکوں پر مظاہرے شروع کردیے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی اے پی کے مطابق فروری میں فوج کی جانب سے اقتدار پر کیے گئے قبضے کے خلاف متعدد لوگوں کو آنلائن اپنا احتجاج ریکارڈ کرانا زیادہ محفوظ اور مستحکم طریقہ لگا ہے اور اس سلسلے میں انہوں نے مختلف انداز اپناتے ہوئے فنڈنگ کے لیے ہر چیز آن لائن فروخت کرنی شروع کردی ہے۔
میانمار میں اس وقت کپڑے اور کھلونے سے لے کر موسیقی کے اسباق اور بیرونی مہم جوئی تک سب کچھ فروخت ہورہا ہے، غیر ملکی دوستوں کو عطیہ کرنے کی ترغیب دی جا رہی ہے لیکن دراصل یہ فنڈ آنگ سان سوچی کی منتخب حکومت کو ختم کرنے کو چیلنج کرنے کے لیے سیاسی شعور اجاگر کرنے کے لیے اکٹھا کیا جا رہا ہے۔
فیس بک صارفین اپنی اشیا کی فروخت کے لیے سوشل نیٹ ورک کا حصہ بن چکے ہیں اور یہ اشتہار دے رہے ہیں کہ جمع ہونے والی تمام رقم پائیڈونگسو ہلوٹو (سی آر پی ایچ) کی نمائندگی کرنے والی کمیٹی کو جائے گی جہاں یہ کمیٹی ان منتخب اراکین پارلیمنٹ نے تشکیل دی تھی جنہیں بغاوت کے بعد ان کی نشستوں کو محروم کردیا گیا۔
کمیٹی اپنے آپ کو ملک کی واحد جائز حکومت کے طور پر پیش کررہی ہے اور وہ موجودہ جنتا کی حکومت کو مسترد کرتی رہی ہے، اس کے نتیجے میں جنتا نے کمیٹی کو کالعدم قرار دیتے ہوئے اسے غدار قرار دیتے ہوئے ناصرف کمیٹی کے اراکین بلکہ ان کی حمایت کرنے والوں کو بھی جیل بھیجنے کی دھمکی دی۔
یکم فروری کی بغاوت کے فوراً بعد کمیٹی نے نئے سرے سے اپنے کام کا آغاز کیا اور ملک کے اندر تنظیمی امور کی انجام دہی اور بیرون ملک سفارتی کوششیں جاری رکھنے کے لیے رقم کی ضرورت ہے۔
ملک میں انٹرنیٹ کی رسائی انتہائی حد تک محدود کردی گئی ہے اور فائبر براڈ بینڈ کنکشن بہت محدود گھروں کو فراہم کیے جا رہ ہیں لیکن اس کے باوجود آن لائن فروخت جاری ہے۔
گزشتہ ہفتے ایک نوجوان خاتون نے اپنے مشہور گانوں اور میوزک کے مجموعے کو فروخت کے لیے پیش کردیا تھا اور اس پیشکش میں دلچسپی رکھنے والے کسی بھی شخص کو ان تمام چیزوں کے حصول کے لیے محض کمیٹی کے چندے کی رسید دکھانی تھی جس کے بعد یہ تمام چیزیں اس کی ہو جاتیں، ایک اور نے ماورویل کے سپر ہیروز پر مبنی اپنے مجموعے کو فروخت کے لیے پیش کردیا۔
انہوں نے اس کے حوالے سے اپپنے پیغام میں لکھا کہ یہ بہت مہنگا تو نہیں ہے لیکن اسے جمع کرنا مشکل ہے، اگر آپ مجھے اپنی کمیٹی کی چندے کی رسید دکھاتے ہیں توآپ کچھ بھی منتخب کر سکتے ہیں اور میں آپ کو دے دوں گا۔
دوستوں کے ایک گروپ نے ملک میں جمہوریت کی بحالی کے لیے اپنے ناولوں، اشعار اور تحریکی کتابوں کے مجموعے فروخت کے پیش کردیے۔
صرف سامان ہی فروخت کے لیے نہیں پیش کیا جا رہا بلکہ سروسز بھہ پیش کی جا رہی ہیں تاکہ اس جدوجہد کی مالی مدد کی جا سکے۔
فیس بک پر ایک صارف نے 25 ڈالر کا چندہ کرنے پر میانمار کا روایتی لباس دینے کی پیشکش کی، ایک شخص نے اپنی پسندیدہ گیٹار کی فروخت جبکہ ایک بیرونی مہم چلانے والے ایک اور فرد نے پانچ افراد کو مہم جوئی پر لے جانے کی پیشکش کی۔
میانمار کے فوجی جرنیلوں نے حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد 75سالہ آنگ سان سوچی سمیت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کے درجنوں رہنماؤں کو گرفتار کر لیا تھا۔
جرنیلوں نے اس اقدام کا دفاع کرتے ہوئے اس کی وجہ پچھلے سال نومبر میں ہوئے انتخابات میں دھاندلی کو قرار دیا جہاں مذکورہ انتخابات میں نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی نے کلین سوئپ فتح حاصل کی تھی۔
فوجی حکومت میں زیادہ عرصہ تک نظربند رہنے والی اپوزیشن لیڈر آنگ سان سوچی کو ان کی کاوشوں پر امن کے نوبیل انعام سے نوازا گیا تھا۔
مشہور خبریں۔
رمضان، پاکستانیوں کے اتحاد کے مظہر اور صیہونی قابضین کے ساتھ سمجھوتے کو ٹھکرانے کا مہینہ
?️ 1 اپریل 2023سچ خبریں:سال بھر میں پاکستان کے مسلمان کئی قومی اور عوامی تقریبات
اپریل
الیکشن کیمیشن نے وزیر اعظم کے خلاف بولنے پر لگائی لگام
?️ 16 مارچ 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پیپلزپارٹی کے رہنما نیئر بخاری نے وزیراعظم عمران خان
مارچ
ہم نے سفارتی تعلقات کے ذریعے ترکی کی پوزیشن کو بہتر کیا ہے: اردوغان
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: ترکی کے صدر رجب طیب اردوغان نے کل ہفتہ
اگست
حزب اللہ پہلے سے زیادہ طاقتور ہے: سی ان ان
?️ 27 اگست 2022سچ خبریں: CNN نیوز ویب سائٹ نے ایک تجزیے میں لکھا
اگست
ہم ہر حال میں فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے: یمن
?️ 9 جون 2025سچ خبریں: یمن کے انصاراللہ موئنہ حکومت کے نائب وزیراعظم جلال الرویشان نے
جون
روسی وزیر خارجہ نے مسقط کا دورہ کیا اور عمان کے سلطان سے کی ملاقات
?️ 11 مئی 2022سچ خبریں: گزشتہ شب مسقط پہنچنے والے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف
مئی
روس پر پابندیوں کے اثرات کے لئے صبر کی ضرورت ہے: بوریل
?️ 16 جولائی 2022سچ خبریں: یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کے سربراہ نے تہران کے وقت
جولائی
صیہونی فوجی خودکشی کیوں کر رہے ہیں؟
?️ 13 اگست 2023سچ خبریں: صیہونی فوجیوں میں خودکشیوں کی تعداد میں اضافے کے بعد
اگست