غزہ میں شہداء کی تعداد 74 ہزار 570 تک پہنچ گئی

غزہ

?️

سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صیہونی حملوں میں مزید 6 فلسطینی شہید اور 38 زخمی ہو گئے، جس کے بعد 7 اکتوبر 2023ء سے جاری صیہونی جارحیت میں شہداء کی مجموعی تعداد بڑھ کر 74 ہزار 570 ہو گئی ہے۔

شبکۂ خبری قدس کے حوالے سے موصولہ رپورٹ کے مطابق، غزہ کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 6 شہداء اور 38 زخمیوں کو غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں منتقل کیا گیا۔

وزارت صحت کی رپورٹ کے مطابق، 11 اکتوبر 2025ء کو غزہ میں جنگ بندی کے نفاذ کے بعد سے اب تک 1574 فلسطینی شہید اور 5687 زخمی ہو چکے ہیں۔ اس دوران ملبے تلے دبے 845 افراد کی لاشیں بھی نکالی جا چکی ہیں۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، تازہ ترین اعداد و شمار کو شامل کرنے کے بعد 7 اکتوبر 2023ء سے غزہ کی پٹی پر صیہونی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 74570، جبکہ زخمیوں کی تعداد بڑھ کر 175808 ہو گئی ہے۔

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ 21 ہزار سے زائد مریضوں اور زخمیوں کو علاج کے لیے غزہ کی پٹی سے باہر جانے کی فوری ضرورت ہے۔ اس نے مطالبہ کیا ہے کہ مریضوں اور زخمیوں کو بیرون غزہ علاج کے لیے سفر کی اجازت دینے کی غرض سے رفح کراسنگ کو فوری طور پر دوبارہ کھولا جائے اور ان کی آمدورفت پر کسی قسم کی پابندی یا رکاوٹ عائد نہ کی جائے۔

مشہور خبریں۔

امریکہ اور ایران کے درمیان معاہدہ طے پا گیا: پاکستانی وزیراعظم

?️ 15 جون 2026سچ خبریں:  پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے دعویٰ کیا ہے شدید

افغانستان کے ایک قصبے پر طالبان کا قبضہ

?️ 12 مئی 2021سچ خبریں:افغانستان میں طالبان نے دارالحکومت کابل سے 30 کلومیٹر دور نرخ

حماس اور اسلامی جہاد کا مغربی کنارے میں 2 فلسطینی نوجوانوں کی پھانسی پر ردعمل

?️ 14 نومبر 2025سچ خبریں: فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے جمعرات کی رات جاری ایک

غزہ شہدا اور زخمیوں کی تازہ ترین تعداد

?️ 10 اگست 2026سچ خبریں:غزہ کی وزارت صحت کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران

امریکی انتخابی جنگ کا سب سے تاریک اور جرات مندانہ موضوع کیا تھا؟!

?️ 30 جون 2024سچ خبریں: بچوں کو قتل کرنے والی صیہونی حکومت کی حمایت میں وائٹ

وفاقی حکومت کا 5 سالہ نجکاری پلان سامنے آگیا، 24 اداروں کی نجکاری کی جائے گی

?️ 14 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت کی جانب سے 5 سال 29-2024

نگران حکومتِ پنجاب نے بھی فوجی عدالتوں میں ٹرائل سے متعلق سپریم کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا

?️ 25 نومبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) نگران حکومت پنجاب نے فوجی عدالتوں میں ٹرائل

جنوبی کوریا میں جن پنگ کے ساتھ ملاقات کی ممکنہ منسوخی پر ٹرمپ کا ردعمل

?️ 11 اکتوبر 2025سچ خبریں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے کہ انہوں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے