🗓️
سچ خبریں:شام میں الجولانی دہشتگرد گروہ کی پشت پناہی سے خواتین کے اغوا اور ان کی خرید و فروخت کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے جبکہ اقلیتوں کے خلاف حملے اور جبر کے واقعات عالمی برادری کے لیے لمحہ فکریہ بن چکے ہیں۔
ایک معروف عربی اخبار نے ایک تشویشناک اور خطرناک رجحان کی نشاندہی کی ہے جو شام میں تیزی سے پھیل رہا ہے، رپورٹ کے مطابق اسرائیلی حملوں اور دہشتگرد گروہوں کی جانب سے اقلیتوں پر مظالم کے ساتھ ساتھ اب خواتین کی خرید و فروخت اور جبری شادیاں ایک نیا المیہ بن چکی ہیں، جو شام میں ایک انتہائی خطرناک باب کا آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔
روزنامہ رأی الیوم کے مطابق، شام کے عوام اس وقت اسرائیلی بمباری اور دہشتگرد گروہوں کے اقلیتوں پر حملوں کے ساتھ ساتھ ایک اور صدمہ انگیز حقیقت کا سامنا کر رہے ہیں جس میں خواتین کو اغوا کرکے ان کی تجارت کی جا رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق الجولانی دہشتگرد گروپ سے منسلک عناصر، نکاحِ جہاد اور خواتین کی خرید و فروخت کے نظریے کو فروغ دے رہے ہیں، جس کے باعث شام کھلے عام غلام منڈی میں تبدیل ہو رہا ہے۔
ایک دلخراش مثال میں، میرا نامی ایک علوی طالبہ کو صوبہ حمص میں اس کے تعلیمی ادارے سے اغوا کیا گیا، اور بعد ازاں اس کی تصاویر ایک نوجوان کے ساتھ نکاح کی حالت میں سامنے آئیں۔
یہ صورتحال اتنی ابتر ہو چکی ہے کہ والدین اپنی بیٹیوں کو اسکول اور یونیورسٹی بھیجنے سے بھی خوف زدہ ہو گئے ہیں، کیونکہ دہشتگرد گروہوں کے قبضے والے علاقوں میں اغوا کی وارداتیں عام ہو گئی ہیں۔
علوی اسلامی کونسل نے اقوام متحدہ کو ایک خط لکھ کر اطلاع دی ہے کہ شام میں مزید 60 علوی لڑکیاں اغوا ہو چکی ہیں، جن کا کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات،جوڈیشل انکوائری کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر
🗓️ 20 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کیلئے
فروری
کیا امریکہ طالبان کو نقد رقم بھیجتا ہے؟
🗓️ 1 فروری 2024سچ خبریں:یو ایس آفس آف انسپکشن فار افغانستان ری کنسٹرکشن SIGAR نے
فروری
غزہ پر صیہونی جارحیت پھر سے شروع
🗓️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی کے
دسمبر
اخلاقیات پر پورا اترنے والے ڈرامے کرتا ہوں، حمزہ علی عباسی
🗓️ 29 اپریل 2025کراچی: (سچ خبریں) اداکارہ حمزہ علی عباسی نے کہا ہے کہ مبلغ
اپریل
فلسطینی مزاحمتی تحریک کی اسرائیل کو بڑی دھمکی، ہر حماقت کا منہ توڑ جواب دینے کا اعلان
🗓️ 18 جون 2021غزہ (سچ خبریں) فلسطینی مزاحمتی کمیٹیوں اور فلسطینی عوامی مزاحمتی تحریک نے
جون
غزہ میں بھوک کی المناک داستان اور صہیونی افواج پر مجاہدین کی کاری ضرب
🗓️ 4 مئی 2025 سچ خبریں:غزہ میں اسرائیلی حملے جاری ہیں، جہاں بھوک سے بچوں
مئی
پاکستان اور بھارت نے سیزفائر پر رضامندی کی تصدیق کردی
🗓️ 10 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور بھارت کی جانب سے سیزفائر پر
مئی
7 ہزار سے زائد جیولن اور اسٹنگر میزائل یوکرین پہنچ چکے ہیں: پینٹاگون
🗓️ 14 مئی 2022سچ خبریں:پینٹاگون کے ترجمان نے کہا کہ 5500 سے زیادہ جیولن اور
مئی