اسرائیلی وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار انتہائی شدت پسند اور فلسطینیوں کے دشمن ہیں

اسرائیلی وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار انتہائی شدت پسند اور فلسطینیوں کے دشمن ہیں

?️

تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی وزارت عظمیٰ کے نامزد امیدوار نفتالی بینیٹ انتہائی شدت پسند اور فلسطینیوں کے بہت بڑے دشمن سمجھے جاتے ہیں اور کئی بار تو انہوں نے خود اعتراف کیا ہے کہ وہ متعدد فلسطینیوں کو مار چکے ہیں اور اس دہشت گردی پر انہیں کافی فخر بھی محسوس ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اتحادی حکومت کے ابتدائی دو سالوں کیلئے نامزد ہونے والے اسرائیلی وزیر اعظم نفتالی بینیٹ مذہبی شدت پسندی اور قوم پرستی کے لئے مشہور ہیں، انہیں فلسطین مخالف نظریات رکھنے کے لئے بھی جانا جاتا ہے۔

بینیٹ نے 2005 میں بنیامن نیتن یاہو کے نائب کی حیثیت سے سیاست میں قدم رکھا تھا، بینٹ نے اپنی تقریر میں ایک بار کہا تھا کہ میں نے اپنی زندگی میں کئی عربوں کو مارا ہے اور اس پر مجھے کوئی پچھتاوا نہیں، بلکہ فخر محسوس کرتا ہوں۔

2017 کو دی گارڈیئن کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے صاف صاف لفظوں میں کہا تھا کہ فلسطینی ریاست کبھی نہیں بنے گی، کیونکہ فلسطینی ریاست کا بننا 200 سالوں تک کی تباہی ہے۔

بینیٹ کا یہ بھی ماننا ہے کہ مغربی کنارے کا اسرائیلی ملکیت میں آنا نہ صرف سیکورٹی کے حوالے سے درست ہے بلکہ خطے میں موجود پانی کے وسائل پر بھی قبضے کیلئے لازمی ہے۔

2012 میں نفتالی کی جانب سے پیش کیے گئے 7 نکاتی پلان کے مطابق مغربی کنارے کا اکثر حصہ اسرائیل کی ملکیت میں ہوگا اور اُن میں موجود چند فلسطینیوں کو اسرائیلی شہریت بھی دی جائے گی۔

2013 میں انہوں نے ایک بیان دیا تھا جس میں انہوں  نے کہا تھا کہ (فلسطینی) دہشت گردوں کو چھوڑنا نہیں چاہیے، فوری طور پر انہیں جان سے مار دینا چاہیے۔

مذہبی انتہا پسندی اور قوم پرستی میں شدت کے باوجود بینیٹ نے ایک بیکر خاتون سے شادی کی ہے جو سیکولر نظریات کی حامل ہیں، بینیٹ شمالی تل ابیب کے قریب ایک علاقے رانانا میں اپنی بیوی اور 3 بچوں کے ساتھ رہتے ہیں۔

نفتالی بینیٹ اپنی ایک ٹیک کمپنی کی بدولت ارب پتی بنے اور سیاسی کیریئر کیلئے اسرائیل میں ہمیشہ دائیں بازو کے ووٹرز سے اپیل کی، بینیٹ کا مؤقف ہے کہ حکومت کو مقبوضہ فلسطینی علاقے جس میں مغربی کنارہ بھی شامل ہے، کو اسرائیل میں ضم کرنا چاہئے، وہ سیاسی محاذ پر متعدد عہدوں پر فائز رہے ہیں جن میں معیشت اور تعلیم کی وزارتیں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ بینیٹ فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ بیان بازی کی وجہ سے ہمیشہ سرخیوں میں رہے ہیں، وہ 2012 میں یہودی ہوم پارٹی کے سربراہ کے طور پر بھی منتخب ہوئے تھے۔

مشہور خبریں۔

شاہ رخ خان میں اسٹار بننے کی ہر صلاحیت تھی: ہیما مالینی

?️ 28 مارچ 2021ممبئی (سچ خبریں)بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی ڈریم گرل ہیما مالینی نے

غزہ بدترین قحط کی لپیٹ میں؛اقوام متحدہ کا انتباہ 

?️ 19 اپریل 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے برائے حق غذا، میشائیل فخری

مقبوضہ فلسطین کے شہر یوکنیم الیت کے پاور گرڈ میں خلل

?️ 22 دسمبر 2025سچ خبریں: مقبوضہ علاقوں کے شہر یوکنیم الیت کی میونسپلٹی نے ایک

مصر کی سرحد پر فوجی سرگرمیوں سے صہیونی خوفزدہ 

?️ 18 فروری 2026مصر کی سرحد پر فوجی سرگرمیوں سے صہیونی خوفزدہ صہیونی ذرائع کے

مہوش حیات کی تصویرپر ہزاروں لائکس اور کمنٹس

?️ 15 اکتوبر 2021کراچی (سچ خبریں)پاکستان کی معروف اداکارہ و سُپر ماڈل مہوش حیات نے

صیہونی حکومت کے سفارت خانے کی حفاظت کے لیے جمہوریہ آذربائیجان کی مشقیں

?️ 15 دسمبر 2021سچ خبریں:  پیر کے روز جمہوریہ آذربائیجان کے خبر رساں ذرائع نے

وزیر اعظم نے الیکشن میں دھاندلی روکنے کیلئے ای ووٹنگ کو واحد آپشن قراردے  دیا

?️ 17 جون 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن میں دھاندلی روکنے

چین کے ساتھ اسپیس ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کے خواہاں ہیں، وزیراعظم

?️ 22 اپریل 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے