?️
تل ابیب (سچ خبریں) اسرائیلی پراسیکیوٹرز نے وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو پر دھوکہ دہی اور کرپشن سمیت متعدد الزامات عائد کردیئے جس کے بعد ان کی مشکلات میں شدید اضافہ ہوگیا ہے۔
غیر ملکی خبررساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم اپنے خلاف کرپشن کے مقدمے کا ایسے وقت میں سامنا کررہے ہیں کہ جب صدر نے حکومت تشکیل دینے کے لیے بات چیت کا آغاز کردیا ہے۔
بینجمن نیتن یاہو کو عدالت میں ابتدائی دلائل کے لیے ذاتی حیثیت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا تھا جس پر وہ سیاہ رنگ کا ماسک پہنے یروشلم کی ضلعی عدالت پہنچے، سماعت میں پروسیکیوشن نے ان پر سیاسی مفادات کو بڑھاوا دینے کے لیے دفتر کے غلط استعمال کا الزام عائد کیا۔
کیس میں اسرائیلی وزیراعظم پر نامناسب تحائف وصول کرنے اور مثبت کوریج کے بدلے ریگولیٹری فائدے دینے کے لیے میڈیا اداروں سے تجارت کرنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں، تاہم انہوں نے رشوت، بھروسہ توڑنے اور فراڈ کے الزامات سے انکار کیا۔
کیس کی پیروی کرنے والے پراسیکیوٹر نے عدالت میں کہا کہ بینجمن نیتن یاہو اور مدعا علیہان کے مابین تعلقات کرنسی بن گئے تھے، ایسی چیز جس کی تجارت کی جاسکے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ کرنسی کسی سرکاری ملازم کے فیصلے کو تبدیل کرسکتی تھی۔
خیال رہے کہ یہ کسی بھی اسرائیلی وزیراعظم کا عہدے پر موجودگی کے دوران پہلا اس قسم کا ٹرائل ہے، سماعت میں پہلے گواہ کے بیان سے قبل ہی وہ عدالت سے چلے گئے تھے، بینجمن نیتن یاہو نے اپنے آپ کو سیاسی طور پر نشانہ بنائے جانے کا الزام عائد کیا۔
پیر کو ہونے والی مقدمے کی سماعت ایک زیادہ گہری اور شناختی مرحلے میں داخل ہوئی تاہم فیصلہ آنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں۔
اس دوران اسرائیلی وزیراعظم کو مجرم ثابت ہونے اور تمام اپیلیں مسترد ہونے تک مستعفی ہونے پر مجبور نہیں کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ نیتن یاہو نے 2 جنوری کو اپنے خلاف جاری کرپشن، رشوت ستانی اور دھوکا دہی کے مقدمات میں پارلیمنٹ سے استثنیٰ کی درخواست کی تھی تاہم اسے انہوں نے بعد میں خود ہی واپس لے لیا تھا جس کے بعد جنوری کے اواخر میں عدالت نے ان پر کرپشن کے الزام پر باقاعدہ فرد جرم عائد کردی تھی۔
نیتن یاہو پر الزام ہے کہ انہوں نے 2 لاکھ 64 ہزار ڈالر مالیت کے تحائف وصول کیے جو بدعنوانی کے زمرے میں آتا ہے۔
پراسیکیوٹر کے مطابق ان تحائف میں تائیکون کی جانب سے سگار سمیت دیگر مہنگی اشیا اور مقبول نیوز ویب سائٹ کو کوریج بہتر کرنے پر ریگولیٹری رعایت دینا شامل ہے۔
مشہور خبریں۔
حکومت کو معاشی بحران تسلیم کرنا چاہیے:پاکستان بزنس کونسل
?️ 10 جنوری 2023سچ خبریں:پاکستان چیمبر آف کامرس نے حکومت سے اقتصادی بحران کے واضح
جنوری
عراق کے شمال مغربی علاقہ میں ایک اجتماعی قبر کا انکشاف
?️ 22 مارچ 2022سچ خبریں: عراقی ذرائع نے ملک کے شمال مغرب میں ایک اجتماعی
مارچ
ملک بھر میں کورونا کے 3772 نئے کیسز رپورٹ، 80 افراد کا انتقال
?️ 23 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) کورونا وائرس کی چوتھی لہر تیزی پکڑ رہی ہے
اگست
اسرائیل حقیقت کی آواز کو خاموش کرنا چاہتا ہے: مجاہدین تحریک
?️ 26 دسمبر 2024سچ خبریں: غزہ کی پٹی کے وسط میں واقع نصرت کیمپ میں
دسمبر
اسکینڈلز کے سائے میں برطانوی وزیراعظم کا قبل از وقت زوال
?️ 24 ستمبر 2024سچ خبریں: ٹگس سیٹونگ اخبار نے اپنے ایک مضمون میں بعض اسکینڈلز
ستمبر
صیہونی حکومت کی حالت زار؛ قابض وزیر کی زبانی
?️ 11 جون 2024سچ خبریں: صیہونی حکومت کے وزیر داخلی امور نے رفح میں گفعاتی
جون
میں تل ابیب کی سرحدوں کو محفوظ سپرد کررہا ہوں: بینیٹ
?️ 24 جون 2022سچ خبریں: اسرائیل کے سابق وزیر اعظم نفتالی بینیٹ نے اعتراف
جون
امریکہ کے خلاف لبنانی حکومت کے موقف پر شیخ نعیم کی فیصلہ کن تقریر کے اثرات
?️ 19 اگست 2025سچ خبریں: لبنانی حکام کے ساتھ امریکی ایلچی کی ملاقات کے ماحول
اگست