?️
کابل (سچ خبریں) طالبان کی جانب سے کابل کو فتح کرنے کے بعد طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب ہم جنگ جیت چکے ہیں اور اس کے بعد ہماری پوری کوشش افغانستان کی عوام کی امن و سلامتی اور ان کی بہتر زندگی کے لیئے ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق افغان حکومتی عہدیداروں کے فرار کے بعد صدارتی محل کا کنٹرول طالبان نے سنبھال لیا اور اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں جنگ ختم ہوچکی ہے اور اب وہ ملک کی سلماتی کے لیئے ہر ممکنہ قدم اٹھانے کے لیئے تیار ہیں۔
خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق اتوار کے روز کابل میں تیز ترین پیش رفت، خوف اور افراتفری کا ماحول رہا، جس کے بعد بالآخر رات گئے بھاری ہتھیاروں سے مسلح جنگجوؤں نے خالی صدارتی محل کا کنٹرول سنبھال لیا۔
اس دوران مغربی ممالک اپنے شہریوں کو افغانستان سے نکالنے میں مصروف رہے جبکہ سیکڑوں افغان شہری بھی ملک چھوڑنے کے لیے کابل ایئر پورٹ پہنچے، ایک آن لائن ویڈیو طالبان کے شریک بانی ملا عبدالغنی برادر نے بھی فتح کا اعلان کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اب یہ امتحان اور ثابت کرنے کا وقت ہے، اب ہمیں یہ دکھانا ہے کہ ہم اپنی قوم کی خدمت کرسکتے ہیں اور آرام دہ زندگی اور تحفظ یقینی بناسکتے ہیں۔
طالبان کے سیاسی دفتر کے ترجمان نے قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ گروہ تنہائی میں نہیں رہنا چاہتا اور افغانستان کی نئی حکومت کی شکل جلد واضح ہوگی۔
ساتھ ہی محمد نعیم نے پر امن بین الاقوامی تعلقات رکھنے پر بھی زور دیا اور کہا کہ خدا کا شکر ہے کہ ملک میں جنگ ختم ہوچکی ہے۔
طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ ہم جو حاصل کرنا چاہ رہے تھے اس تک پہنچ گئے جو ہمارے ملک اور عوام کی آزادی ہے، انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ہم اپنی سرزمین کو کسی کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے اور نہ ہی دوسروں کو نقصان پہنچائیں گے۔
خیال رہے کہ عسکریت پسند بلا مزاحمت جلال آباد فتح کرنے کے بعد افغانستان کے دارالحکومت کابل میں داخل ہوگئے تھے جہاں ان کے اقتدار کی پر امن منتقلی کے لیے افغان رہنما سے بات چیت بھی ہوئی۔
ایک طالبان رہنما نے خبر رساں ادارے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مختلف صوبوں سے جنگجو دوبارہ منظم ہورہے ہیں اور نیا حکومتی ڈھانچہ تشکیل دینے سے قبل غیر ملکی افواج کے ملک سے جانے کا انتظار کیا جائے گا۔
شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر طالبان رہنما کا کہنا تھا کہ جنگجوؤں کو ہدایت کی گئی ہے کہ افغان عوام کو روزمرہ کے امور انجام دینے کی اجازت دی جائے اور ایسا کچھ نہ کیا جائے جس سے شہری خوفزدہ ہوں۔
واضح رہے کہ افغانستان کے صدر اشرف غنی اور ان کے قریبی ساتھیوں کے ملک چھوڑ کر جانے کے بعد طالبان قیادت نے اپنے جنگجوؤں کو دارالحکومت کابل میں داخل ہونے کی اجازت دے دی جبکہ افغان اور غیر ملکی شہری انخلا میں مصروف ہیں۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے سماجی رابطےکی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں جنگجوؤں کو دارالحکومت کابل میں داخل ہونے کے احکامات جاری کیے۔


مشہور خبریں۔
2023 کے پہلے 3 ماہ میں سعودی عرب کے بجٹ میں کمی
?️ 9 مئی 2023سچ خبریں:سعودی میڈیا نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں سعودی
مئی
تحریری فیصلے کے اجرا میں تاخیر، الیکشن کمیشن نے افواہوں کو مسترد کردیا
?️ 23 اکتوبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے توشہ
اکتوبر
صہیونی ذرائع نے تل ابیب شہر کے ٹرین سسٹم پر سائبر حملہ کی تصدیق کی
?️ 5 جولائی 2022سچ خبریں: عبرانی ذرائع نے پیر کی شام تل ابیب لائٹ ریل
جولائی
اطالوی صحافی اور نمائندے کی اسرائیل کے صمود قافلے کے کارکنوں کے ساتھ وحشیانہ سلوک کی روداد
?️ 21 مئی 2026سچ خبریں: اٹلی کی فائیو اسٹار تحریک کے ایک نمائندے اور ایک
مئی
امریکا سے دیرینہ مراسم اندرونی معاملات میں عدم مداخلت پر مبنی ہیں، پاکستان
?️ 7 نومبر 2024 اسلام آباد: (سچ خبریں) دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے
نومبر
وزیراعلی کا استعفی نہیں ملا، جب آیا تو قانونی و آئینی نکات دیکھ کر دستخط کروں گا، گورنر کے پی
?️ 8 اکتوبر 2025پشاور (سچ خبریں) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ
اکتوبر
اسرائیلی دہشت گردی اور غزہ کا دفاع کرنے والے مزاحمتی تحریکوں کے راکٹ
?️ 23 جون 2021واشنگٹن (سچ خبریں) یہ 21 مئی 2021 کی شام ہے۔اسرائیل کے یہودی اپنا
جون
پاکستان میں بجلی کی طلب میں کمی کے باعث آر ایل این جی کے سرپلس میں اضافہ
?️ 22 اکتوبر 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان میں بجلی کی طلب میں کمی کے نتیجے میں ری
اکتوبر