ایران کے شہید رہبر کی بنیادی پالیسیوں پر عمل جاری رہے گا: یمنی صحافی

تشییع جنازہ

?️

سچ خبریں:ایک یمنی صحافی نے ایران کے شہید رہبر کی تشییع جنازہ کے حوالے سے چار اہم نکات بیان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عظیم الشان عوامی اجتماع اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ شہید رہبر کی بنیادی اور طویل المدتی پالیسیاں مستقبل میں بھی اسی تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گی۔

ایک یمنی صحافی نے ایران کے شہید رہبر کے کی تشییع جنازہ میں کروڑوں افراد کی شرکت کرنے کا ذکر کرتے ہوئے چار بنیادی نکات بیان کیے اور زور دیا ہے کہ یہ تقریب شہید رہبر کی بنیادی پالیسیوں کے تسلسل کی عکاس ہے۔

یمنی صحافی عباس الضالعی نے ایران کے دارالحکومت تہران اور دیگر شہروں میں شہید رہبر کی تشییع جنازہ میں کروڑوں افراد کی شرکت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اس عظیم الشان تقریب کے ذریعے دنیا کو کئی اہم پیغامات دے رہا ہے، جو درج ذیل ہیں:

1۔ پہلا نکتہ یہ ہے کہ اسلامی نظام کی استحکام، مضبوطی اور انتظامی صلاحیت پوری دنیا کے سامنے نمایاں ہو گئی، کیونکہ ایک ہی ہفتے کے دوران ایران کے مختلف شہروں اور عراق سمیت ملک سے باہر بھی اس عظیم الشان تقریب کا کامیاب انعقاد کیا جا رہا ہے۔

2۔ دوسرا نکتہ یہ ہے کہ شہید رہبر انقلاب کی تشییع جنازہ میں خطے اور دنیا کے مختلف ممالک کی بین الاقوامی شرکت نمایاں رہی۔ مختلف ممالک کی جانب سے بھیجے گئے نمائندوں کی سطح سے قطع نظر، یہ شرکت اس حقیقت کی عکاسی کرتی ہے کہ ایران جنگ اور اس کے نتائج کے باوجود بین الاقوامی تعلقات کا ایک وسیع اور مؤثر دائرہ رکھتا ہے۔

3۔ تیسرا نکتہ یہ ہے کہ شہید رہبر انقلاب اسلامی کی شاندار تشییع جنازہ اس ملک کے سیاسی نظام کی تاریخ میں جون 2025ء اور فروری 2026ء کے بعد ایک اہم موڑ کی حیثیت رکھتے ہیں۔

غالب امکان یہی ہے کہ اس مرحلے کا سب سے اہم پہلو یہ ہوگا کہ ایران کی وہ پالیسیاں اور حکمت عملیاں، جن کی بنیاد انقلاب کے دوسرے رہبر نے رکھی تھی، آئندہ بھی اسی راستے پر جاری رہیں گی۔

4۔ چوتھا اور آخری نکتہ یہ ہے کہ اگر عراق میں کوئی مختلف سیاسی نظام برسر اقتدار ہوتا تو کیا صورت حال پیدا ہوتی، اور اس صورت میں عراق میں شہید رہبر کی تشییع جنازہ کی تفصیلات اور انتظامات کس انداز سے انجام پاتے؟

مشہور خبریں۔

حماس نے فلسطینیوں کے خلاف صیہونیوں کی مذہبی جنگ کے بارے میں خبردار کیا

?️ 29 مارچ 2023سچ خبریں:فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس کے رہنماوں میں سے ایک

امریکہ کی ایک بار ایران کے ملکی مسائل میں مداخلت

?️ 30 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے ایرانی کی اسلامی انقلاب

پی ٹی آئی کا ممکنہ لانگ مارچ کے تناظر میں عمران خان کو نظر بند کرنے کا منصوبہ تیار

?️ 7 اکتوبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم اور پی

کولمبیا کا صدر نے اسرائیل کے ساتھ آزاد تجارتی معاہدہ ختم 

?️ 2 اکتوبر 2025سچ خبریں: کولمبیا کے صدر گوستاوو پیترو نے اعلان کیا ہے کہ انہوں

غزہ کے اسپتالوں پر صیہونی وحشیانہ حملے جاری

?️ 11 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت نے کچھ گھنٹوں کے اندر غزہ کے الشفا

بولٹن نے ترکی کو نیٹو سے نکالنے کی تجویز پیش کی

?️ 3 جنوری 2023سچ خبریں:      امریکہ کے سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن

جماعت اسلامی تبدیلی چاہتی، صرف چہرے بدلنے سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ حافظ نعیم

?️ 29 جنوری 2026کراچی (سچ خبریں) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے

 ایرانی میزائلوں کے سامنے ہمارا دفاعی نظام ناکارہ ہے؛صیہونی فوج کا اعتراف

?️ 17 جون 2025 سچ خبریں:صیہونی فوج نے پہلی بار باضابطہ طور پر اعتراف کیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے