یورپی یونین نے بھارتی، چینی اور روسی کورونا ویکسین لگوانے والوں کے بارے میں اہم اعلان کردیا

یورپی یونین نے بھارتی، چینی اور روسی کورونا ویکسین لگوانے والوں کے بارے میں اہم اعلان کردیا

?️

برسلز (سچ خبریں) یورپی یونین نے بھارتی، چینی اور روسی کورونا ویکسین لگوانے والوں کے بارے میں اہم اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو افراد بھی ان ممالک کی تیار کردہ ویکسین لگوائیں گے انہیں یورپی یونین میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے بھارتی، چینی اور روسی کورونا ویکسین لگوانے والے افراد کو یورپی یونین میں داخلے کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے نئی سفری ہدایات کے مطابق بھارتی، چینی اور روسی ویکسین لگوانے والے یورپی یونین میں داخل نہیں ہوسکتے، صرف یورپی یونین کی مصدقہ ویکسین لگوانے والوں کوسفرکی اجازت ہوگی۔

یورپی یونین کی جانب سے کورونا کی 4 ویکسینز کی منظوری دی گئی ہے جن کے ویکسینیشن سرٹیفکیٹ دکھانے کے بعد ہی دیگر ممالک سے آنے والے مسافروں کو یورپی یونین میں داخلےکی اجازت ملے گی، یورپی یونین کی مصدقہ ویکسینز میں امریکا کی موڈرنا، فائزر، جانسن اینڈجانسن اور برطانیہ کی ایسٹرازینیکا شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ایف ڈی اے نے فائزر، میڈورنا، ایسٹرا زینیکا اور جانسن اینڈ جانسن کی کورونا ویکسین کی منظوری دی تھی جب کہ حال ہی میں چین کی کورونا سائنو فارم کی منظوری بھی دی ہے تاہم یورپی یونین کی ڈرگ اتھارٹی نے اب تک چین کی ویکسین کی منظوری نہیں دی ہے۔

مشہور خبریں۔

عمران خان کو بند کرنے سے ملک کے تمام مسائل حل نہیں ہوئے، بلاول بھٹو زرداری

?️ 18 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور سابق وزیر خارجہ

مقبوضہ علاقوں میں مظاہروں کے پس پردہ حقائق

?️ 12 مارچ 2023سچ خبریں:صیہونی حکومت کی داخلی صورت حال میں انتشار بالخصوص نیتن یاہو

کیا نیتن یاہو صیہونی حکام سے بات نہیں کرتے!؟

?️ 17 مارچ 2024سچ خبریں: صیہونی میڈیا نے قابض حکام کے درمیان اختلافات کے دائرے

شمالی کوریا کا ایک بار پھر مزائل تجربہ

?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں:شمالی کوریا نے مزید دو میزائلوں کا کامیاب تجربہ کیا ہے

Your Instant Pot Will Come in Handy For All These Healthy Recipes

?️ 21 اگست 2022Dropcap the popularization of the “ideal measure” has led to advice such

شام میں امریکی قابضین کے اڈے پر حملہ

?️ 13 جولائی 2021سچ خبریں:بعض نیوز ذرائع نے شام کے العمر تیل کے میدان میں

اقوام متحدہ کا سخت امتحان

?️ 11 مئی 2024سچ خبریں: آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کی اقوام

حزب اللہ کے ڈرون کو روکنے میں تل ابیب کی ناکامی

?️ 15 اکتوبر 2024سچ خبریں: صیہونی نشریاتی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ اس حکومت کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے