?️
جرمنی (سچ خبریں) روس اور جرمنی کے مابین کشیدگی کے حوالے سے یورپی یونین نے اہم بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ روس جرمنی کے خلاف غلط افواہیں پھیلا رہا ہے اور وہ جرمنی کو دنیا کے سامنے بدنام کرنے کی کوشش کررہا ہے۔
خیال رہے کہ جرمنی، یورپ کے ان چند ممالک میں سرفہرست ہے جو روس کے اپوزیشن لیڈر نیوالنی کے معاملے پر روس پر سخت پابندیاں عائد کرنے پر زور دے رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یورپی یونین نے کہا ہے کہ روس کی ڈس انفارمیشن مہم کا اصل ہدف جرمنی ہے کیونکہ الیکسی نیوالنی کو جیل بھیجنے اور زہر دینے کے معاملے پر مغرب سے روس کے تعلقات کشیدہ ہیں۔
خبر ایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق یورپی یونین کی ایکسٹرنل ایکشن سروس کے تحت چلنے والے ڈس انفارمیشن سے متعلق ادارے کا کہنا تھا کہ رپورٹ میں 700 کیسز شامل ہیں جو قصداً جعلی یا گمراہ کن رپورٹنگ پر مشتمل ہیں اور اس کا مقصد جرمنی کے حوالے سے غلط خبریں پھیلانا تھا، رپورٹ کے مطابق یہ دستاویزات 2015 سے اب تک حاصل کی گئی ہیں۔
ادارے کا کہنا تھا کہ فرانس کے حوالے سے 300 کیسز، اٹلی سے متعلق 170 سے زائد اور اسپین کے خلاف 40 کیسز تھے۔
یورپی یونین کی رپورٹ میں کہا گیا کہ 2014 میں ماسکو کے ساتھ یوکرین سے کریمیا کے جڑنے کے بعد ڈس انفارمیشن سے متعلق تحقیقات کے لیے ادارہ تشکیل دیا گیا اور اس کا مقصد روس سے ہونے والی مہم کا جواب دینا ہے۔
یورپی یونین کے ڈس انفو سے متعلق ادارے کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی رکن ریاستوں میں جرمنی کو روس نے الگ کر کے اپنا مرکزی ہدف بنایا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ کریملن کوشش کر رہا ہے کہ جرمنی کو غیر منطقی طور پر روسوفوبیا کا شکار ملک کے طور پر پیش کیا جائے اور روس میں ہونے والی انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹائی جائے۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ روس کا رویہ غیر یقینی پھیلانے کا موجب ہے اور روس کا دوہرا معیار جرمنی سمیت یورپی ممالک کے مذاکرات کے عمل کو دھندلانے کا باعث ہے۔
نیوالنی کو روس میں زہر دیے جانے کے بعد علاج کے لیے جرمنی منتقل کردیا گیا تھا، تاہم مکمل صحت یابی کے بعد وہ واپس روس چلے گئے۔
روس کے اپوزیشن لیڈر اور دیگر اداروں کا کہنا تھا کہ ان پر حملے کے پیچھے روسی حکومت تھی جبکہ ماسکو ان الزامات کو مسلسل مسترد کرتا ہے۔
نیوالنی کو علاج کے بعد روس واپسی پر رواں برس جنوری میں پھر گرفتار کیا گیا اور جیل میں موجود ہیں جہاں وہ عدالت سے دی گئی سزا کاٹ رہے ہیں۔
یورپی یونین نے گزشتہ ماہ نیوالنی کے معاملے پر روس کے چار عہدیداروں پر پابندی عائد کرنے پر اتفاق کیا تھا، اس کے علاوہ روس پر پہلے ہی معاشی پابندیاں عائد کی جا چکی ہیں۔
ڈس انفو سے متعلق ادارے کا کہنا تھا کہ روس سمجھتا ہے کہ ان پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے جرمنی بنیادی محرک ہے جو یورپی یونین کے اعلیٰ سفارت کار جوزف بوریل کے ماسکو کے دورے کے بعد تجویز کی گئی ہیں، جرمن چانسلر انجیلا مرکل بھی روس میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر شدید تنقید کرتی رہی ہیں۔
واضح رہے کہ یورپی یونین کی قیادت 25 اور 26 مارچ کو سربراہی کانفرنس میں روس سے کشیدہ تعلقات پر تبادلہ خیال کرے گی۔


مشہور خبریں۔
سعودی عرب کے ساتھ 6 ماہ میں سمجھوتہ ہو سکتا ہے: صہیونی وزیر
?️ 24 مئی 2023سچ خبریں:یروشلم پوسٹ نے عرب لیگ کے اجلاس سے پہلے اور بعد
مئی
اسرائیلی میڈیا نے لیزر ڈیفنس سسٹم کی لاگت کا انکشاف کیا ہے
?️ 31 دسمبر 2025سچ خبریں: عبرانی زبان کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے انکشاف کیا
دسمبر
راہداریوں کی جنگ
?️ 17 ستمبر 2023سچ خبریں: روس کی موجودگی کے بغیر منعقد ہونے والے G20 اہم
ستمبر
سی آئی اے کے سابق سربراہ نے دوسرے ممالک کے انتخابات میں مداخلت کا اعتراف کیا
?️ 23 جولائی 2022سچ خبریں: کچھ صارفین نے یاد دلایا ہے کہ جیمز وولسی کے
جولائی
شام کے بارے میں سعودی عرب کا کیا موقف ہے؟
?️ 19 ستمبر 2023سچ خبریں: سعودی حکومت کی سرکاری خبر رساں ایجنسی نے اطلاع دی
ستمبر
آپ طاقت کے زور پر سیاست نہیں کرسکتے،شبلی فراز
?️ 24 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر شبلی فرازکا کہنا ہے
مئی
کینیڈا نے یوکرین میں خصوصی فورس تعینات کی
?️ 18 جنوری 2022سچ خبریں: یوکرین میں کینیڈین اسپیشل آپریشنز فورسز کی موجودگی روس کو
جنوری
غزہ میں جان بوجھ کر لوگوں کو بھوکا رکھنا جنگی جرم ہے: برطانوی وزیر خارجہ
?️ 8 اگست 2024سچ خبریں: برطانوی وزیر خارجہ نے غزہ میں جان بوجھ کر فاقہ
اگست