?️
مقبوضہ بیت المقدس (سچ خبریں) اسرائیل کی جانب سے آئے دن قبلہ اول کی بے حرمتی اور تخریب کاری کا سلسلہ جاری ہے لیکن قبلہ اول کی سرپرستی کرنے والے ممالک اپنی ذمہ داریاں انجام دینے کے بجائے اسرائیل کے ساتھ تعلقات برقرار کرکے خیانت کررہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فلسطین کے سرکردہ قانون دان خالد زبارقہ نے کہا ہے کہ صہیونی دشمن مسجد اقصیٰ کو ہم سے چھیننے کی سازش کر رہا ہے جبکہ قبلہ اول کی سرپرستی کرنے والے ممالک بالخصوص اردن اس حوالے سے اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی کے بجائے خاموش تماشائی بنا ہوا ہے اور قبلہ اول کے ساتھ خیانت کی جارہی ہے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک پر پوسٹ کردہ ایک بیان میں خالد زبارقہ نے کہا کہ قابض صہیونی دشمن مسجد اقصیٰ میں تخریب کاری کررہا ہے، موجودہ حالات کی آڑ میں مسجد اقصیٰ پر یہودیانے کی سازش مسلط کی جا رہی ہے، مسجد اقصیٰ کے مرابطین، نمازیوں اور پہرے داروں کو قبلہ اول سے دور کرنے کی سازش کررہا ہے اور اس حوالے سے اسرائیل اپنی ذمہ داریوں کی انجام دہی سے لاپرواہی کا مظاہرہ کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کو چوری کرنے کی سازش کررہا ہے اور مذموم مقصد کے لیے فوجی طاقت کا استعمال کیا جارہا ہے اور اس حوالے اردن اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کررہا ہے۔
واضح رہے کہ قابض صہیونی فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں یہودی شرپسندوں کی مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔
بدھ کے روز ایسٹر کے تہوار کی آڑ میں 309 یہودی آبادکاروں نے فوج اور پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں داخل کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔


مشہور خبریں۔
جنرل سلیمانی کے قتل بدلے کے بغیر نہیں رہ سکتا:اقوام متحدہ میں ایرانی نمائندہ
?️ 26 جنوری 2021سچ خبریں:اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے کہاکہ سپاہ
جنوری
غزہ میں اسرائیلی قیدیوں کو رکھنے کے لیے حماس کی حکمت عملی کا انکشاف
?️ 26 جنوری 2025سچ خبریں: کان نیوز ویب سائٹ نے غزہ میں 15 ماہ کی
جنوری
عراق میں سفیر کے بجائے امریکی خصوصی ایلچی کی تقرری؛ وجہ؟
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں:امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عراق میں اپنے نئے نمائندے
اکتوبر
آٹھ سال بعد سعودی اتحاد صنعاء میں؛سویلین طیارے سے
?️ 18 اکتوبر 2022سچ خبریں:یمن کی انصاراللہ تحریک کے ساتھ مذاکرات کے لیے سعودی وفد
اکتوبر
وزیراعظم کے دورۂ چین سے قبل سی پیک کے تین اہم منصوبوں کی منظوری
?️ 1 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف کے دورۂ چین سے قبل کئی
نومبر
وطن کی سلامتی شخصیات اور لیڈرشپ سے زیادہ اہم ہے۔ خواجہ آصف
?️ 4 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے
مئی
واشنگٹن پہلے اپنے ملک کے مسائل حل کرے:وینیزویلا کے صدر
?️ 16 نومبر 2025واشنگٹن پہلے اپنے ملک کے مسائل حل کرے:وینیزویلا کے صدر وینیزویلا کے
نومبر
انسٹاگرام تخلیقی صارفین میں سے 25 کو ’رنگز‘ پروگرام کے تحت ایوارڈ دے گا
?️ 7 اکتوبر 2025سچ خبریں: سوشل شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے اعلان کیا ہے کہ
اکتوبر