امریکی ہیلتھ انسٹیٹیوٹ نے پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے اہم رپورٹ پیش کردی

امریکی ہیلتھ انسٹیٹیوٹ نے پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے اہم رپورٹ پیش کردی

?️

واشنگٹن (سچ خبریں)  امریکی ہیلتھ انسٹیٹیوٹ نے پاکستان میں کورونا وائرس کے حوالے سے اہم رپورٹ پیش کردی جس میں بتایا گیا ہے کہ یکم اگست تک پاکستان میں یومیہ کیسز 2 لاکھ 40 ہزار اور اموات کی تعداد یومیہ 28 ہزار 549 تک پہنچ سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یونیورسٹی آف واشنگٹن کے ہیلتھ میٹرکس اور تشخیصی ڈپارٹمنٹ نے کہا کہ ہمارے تازہ ترین تخمینوں سے پتہ چلتا ہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے ساتھ ساتھ بنگلہ دیش اور پاکستان میں کیسز میں اضافے کے نتیجے میں دنیا بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی ایک دن میں تعداد ڈیڑھ کروڑ تک پہنچنے سکتی ہے۔

اس اندازے کے مطابق یکم اگست تک پاکستان میں یومیہ کیسز 2 لاکھ 40 ہزار اور اموات کی تعداد یومیہ 28ہزار 549 تک پہنچ سکتی ہے، ان میں سے 5 ہزار 639 اموات سندھ، پنجاب میں 12ہزار 460، خیبر پختونخوا میں 6 ہزار 978، بلوچستان میں 796، گلگت بلتستان میں 115، آزاد جموں و کشمیر میں 1ہزار 88 اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 1ہزار 473 اموات ہوسکتی ہیں۔

جولائی 2020 میں انسٹی ٹیوٹ نے پیش گوئی کی تھی کہ نومبر 2020 تک امریکا میں کووڈ 19 اموات 200،000 سے تجاوز کر سکتی ہیں، سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے ان اعدادوشمار کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ وہ وہ اموات کو ایک لاکھ تک محدود رکھ سکتے ہیں، لیکن یہ پیشن گوئی درست ثابت ہوئی اور اب امریکا میں اموات کی تعداد 5 لاکھ 72 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اب تک دنیا میں سب سے زیادہ 3 کروڑ 20 لاکھ سے زائد افراد وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں۔

اس ہفتے جاری کی جانے والی اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انسٹی ٹیوٹ نے جنوبی ایشیاء کو عالمی سطح پر ہاٹ اسپاٹ قرار دیا ہے اور خبردار کیا ہے کہ مئی کے وسط تک استحکام سے قبل خطے میں انفیکشن اور اموات کی تعداد میں اضافہ جاری رہے گا۔

اس رپورٹ کے اندازے کے مطابق بھارت میں روزانہ اموات کی تعداد مئی کے وسط تک بڑھ کر یومیہ 13ہزار تک بڑھ سکتی ہے اور یہ تعداد ان دنوں رپورٹ ہونے والی اموات کے مقابلے میں چار گنا ہے۔

انسٹی ٹیوٹ کے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ وبائی مرض مئی کے وسط تک ہندوستان اور جنوبی ایشیا کے دوسرے حصوں میں غیر معمولی اضافے کا باعث بنے گا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ بھارت میں کیسز اور اموات میں غیر معمولی اضافہ جاری ہے اور ہمارے تجزیے سے پتہ چلتا ہے کہ انفیکشن کا پتہ لگانے کی شرح 5 فیصد سے بھی کم ہے، شاید اس وقت 3 سے 4 فیصد کے قریب ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کا مطلب یہ ہے جن کیسز کی تشخیص ہو رہی ہے اس کو 20 گنا تک بڑھانے کی ضرورت ہے تاکہ بھارت میں وائرس کا شکار ہونے والوں کی اصل تعداد سامنے آ سکے، اس وقت بھارت میں وائرس کا شکار افراد کی تعداد غیر معمولی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ عالمی سطح پر دو ہفتوں پہلے پائے جانے والے کیسز سے کہیں زیادہ اس وقت ہندوستان میں پائے جارہے ہیں۔

انسٹی ٹیوٹ نے پیش گوئی کی کہ ممکن ہے کہ یہ وبا کم سے کم مئی کے دوسرے ہفتے تک جاری رہے, ہمارے ماڈل تجویز کررہے ہیں کہ مئی کے آخر تک ہندوستان میں ٹرانسمیشن میں کمی آنا شروع ہوسکتی ہے، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں کیسز کے اضافے کے سبب نیپال میں بھی کیسز پھیل رہے ہیں۔

مقامی حکومتوں کی جانب سے فراہم کردہ سرکاری اعدادوشمار پر تبصرہ کرتے ہوئے انسٹیٹیوٹ نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں بقیہ ممالک خصوصاً بنگہ دیش میں میں کیسز عروج پر پہنچ چکے ہیںاور اب ان میں کمی آنی شروع ہو چکی ہے۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ رمضان المبارک کی وجہ سے ٹیسٹنگ کا عمل سست روی کا شکار ہو سکتا ہے لہٰذا ہم بنگلہ دیش اور پاکستان کے رجحانات کا بہت قریب سے جائزہ لے رہے ہیں۔

سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق ایک کروڑ 76 لاکھ کیسز کے ساتھ ہندوستان اس وقت دنیا بھر میں کورونا وائرس کے بدترین بحران کا مرکز ہے، رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ بھارت میں وائرس کا شکار افراد کی اصل تعداد 30 گنا زیادہ اور 50 کروڑ تک ہو سکتی ہے۔

مشہور خبریں۔

شمالی کوریا کا امریکی انسانی ہمدردی کی امداد پر بھی سوالیہ نشان

?️ 12 جولائی 2021سچ خبریں:شمالی کوریا کی وزارت خارجہ نے امریکی حکومت پر الزام لگایا

اسلام آباد اور راولپنڈی میں موسلا دھار بارشوں سے سیلاب کا خطرہ

?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور اس سے منسلک راولپنڈی

یورپی کمیشن کی ایران پر پابندیاں ختم کرنے کے لیے شرطیں عائد

?️ 27 اپریل 2026سچ خبریں:یورپی کمیشن کی صدر ارسولا فان ڈر لاین نے کہا ہے

ہم نے دوسرے ممالک میں بہت مداخلت کی:امریکی سابق عہدہ دار کا اعتراف

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ میں سابق امریکی مندوب جان بولٹن نے متعدد انکشافات

اسرائیل کو ہرگز تسلیم نہیں کریں گے:  ترجمان دفتر خارجہ

?️ 1 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستانی دفتر خارجہ  کا کہنا ہے کہ اسرائیل

جنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج کی گولہ باری،جنگ بندی کی خلاف ورزی

?️ 15 فروری 2026جنوبی لبنان پر اسرائیلی فوج کی گولہ باری، جنگ بندی کی خلاف

جنوبی لبنان پر صیہونی حملے تیز، بمباری اور گولہ باری جاری

?️ 26 جولائی 2026سچ خبریں:صیہونی فوج نے جنوبی لبنان کے مختلف علاقوں پر فضائی اور

سعودی فوج کا یمن کے شہر صعدہ کے رہائشی علاقوں پر راکٹ اور توپ خانے سے حملہ

?️ 1 جولائی 2021سچ خبریں:سعودی حکومت نے یمن کے مختلف علاقوں میں فضائی حملوں سے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے