?️
کابل (سچ خبریں) افغانستان کی وزارت دفاع نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سینکڑوں طالبان کو ہلاک کردیا گیا ہے جبکہ بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی اپنے قبضے میں لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کابل حکومت نے اعلان کیا ہے کہ افغان فورسز اور شہریوں نے مختلف صوبوں میں حالیہ کارروائیوں کے دوران سینکڑوں طالبان ارکان کو ہلاک اور ان کا گولہ بارود اور سامان تباہ کردیا ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق افغانستان کی وزارت دفاع نے حالیہ پیش رفت میں طالبان سے مختلف علاقوں کو واپس لینے میں ملکی فوج کی پیشرفت، اور مختلف کارروائیوں میں ہلاک ہونے والے افرادکی تعداد کے بارے میں وزارت کے سرکاری ٹویٹر پیج پر ٹویٹس پوسٹ کی ہیں۔
افغانستان کی وزارت دفاع نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، ننگرہار، لغمان، قندھار، ہرات، بلخ، فاریاب، جوزجان، ہلمند، بدخشان، قندوز، تخار، کاپیسا اور کابل صوبوں میں فوجی اور سیکیورٹی سرگرمیوں کے نتیجے میں، 267 طالبان ارکان ہلاک، 119 زخمی اور چار گرفتار ہوئے، نیز، 13 دیسی ساختہ دھماکہ خیز بموں کو بھی دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے۔
وزارت نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ افغان ٹپہ کے علاقے اور جوزجان اور سر پل صوبوں کے درمیان شاہراہوں پر گذشتہ روز افغان فضائیہ کے فضائی حملوں میں اس گروپ کے تین سینئر کمانڈروں سمیت 29 طالبان ارکان ہلاک ہوگئے تھے، جبکہ اس گروپ کا کچھ گولہ بارود اور سامان بشمول ہتھیاروں اور بموں کو بھی تباہ کردیا گیا ہے۔
افغان فضائیہ، افغان فوج، سیکیورٹی فورسز اور سویلین فورسز نے گذشتہ روز صوبہ بدخشاں کے کران اور منجان سیکشن میں طالبان کے حملوں کو پسپا کردیا، اس کارروائی کے دوران، 32 طالبان اراکین ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے، اس کے علاوہ اس گروپ کی 4 گاڑیاں بھی تباہ کردی گئیں۔


مشہور خبریں۔
بائیڈن کے لیے نینسی پیلوسی کی بری خبرکیا ہے؟
?️ 20 جولائی 2024سچ خبریں: آج بین الاقوامی میڈیا نے اعلان کیا کہ امریکی ایوان نمائندگان
جولائی
مسجد الاقصی میں صیہونی عسکریت پسندوں کی فلسطینیوں سے جھڑپ
?️ 22 اپریل 2022سچ خبریں: فلسطینی میڈیا نے آج جمعہ کی صبح اطلاع دی ہے
اپریل
کالیفرنیا میں تارکین وطن کے ڈرائیونگ لائسنس منسوخ
?️ 16 نومبر 2025سچ خبریں: کیلیفورنیا کی ریاستی حکام 17,000 جاری کردہ ڈرائیونگ لائسنس منسوخ
نومبر
لبنانی صدر کے انتخاب کے عمل میں سعودی عرب کی نئی رکاوٹیں
?️ 27 فروری 2023سچ خبریںاگرچہ سعودی عرب دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات خاص طور پر
فروری
یمن کے غزہ جنگ میں داخل ہونے کے نتائج
?️ 27 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ جنگ میں داخل ہو کر یمن نے ظاہر کیا
مارچ
کوئٹہ سیف سٹی منصوبے پر کام تیز کرنے کی ہدایت
?️ 18 ستمبر 2024کوئٹہ: (سچ خبریں) انسپکٹر جنرل بلوچستان معظم جاہ انصاری نے متعلقہ حکام
ستمبر
امریکہ کو چین کی نگرانی میں عالمی تبدیلی کا خدشہ
?️ 29 مئی 2022سچ خبریں:مغربی خدشات کے درمیان امریکی وزارت خارجہ نے چین کی نگرانی
مئی
سانپ بھی ماریں گےاور لاٹھی بھی نہیں ٹوٹنے دیں گے: شوکت ترین
?️ 26 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)وزیر خزانہ شوکت ترین کا کہنا ہے کہ ایک
جنوری