?️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکی صدر جو بائیڈن نے چین اور مغربی طاقتوں کے مابین کشیدگی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے چین کے خلاف اہم قدم اٹھانے کا اعلان کرتے ہوئے چین کے خلاف ایک مشترکہ حکمت عملی بنانے کی تجویز پیش کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے چین اور مغربی طاقتوں کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے پیش نظر چین کے کھربوں ڈالر بیلٹ اینڈ روڈ انفرا اسٹرکچر کا مقابلہ کرنے کے لیے جمہوری ممالک کے ساتھ مل کر اسی طرح کے اقدام کی بنیاد رکھنے کی تجویز پیش کی ہے۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق بائیڈن نے جمعہ کے روز کہا تھا کہ انہوں نے چین کے شمال مغربی خطے سنکیانگ میں ایغور کی اقلیتی برادری کو نشانہ بناتے ہوئے لگائی گئی پابندیوں کے سلسلے میں برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن کو ٹیلی فون کال میں یہ تجویز پیش کی۔
بائیڈن نے بیلٹ اینڈ روڈ کا حوالہ دیتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ میں نے تجویز کیا کہ ہمیں لازمی طور پر ایسا ہی اقدام جمہوری ریاستوں کی طرف سے اٹھانا چاہیے جس سے دنیا بھر میں ان لوگوں کی مدد کی جائے جنہیں حقیقتاً مدد کی ضرورت ہے۔
اس اقدام کے تحت قرضوں اور منصوبوں کے ذریعے حالیہ برسوں میں بیجنگ کا اثر و رسوخ بڑھ گیا ہے جس پر علاقائی طاقتوں اور مغربی ممالک میں تشویش پائی جاتی ہے۔
چین نے متعدد ممالک کو سڑک، ریلوے، ڈیم اور بندرگاہیں بنانے یا تیار کرنے میں مدد فراہم کی ہے، صدر ژی جن پنگ نے بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت کھلے، سبز اور صاف ستھرے تعاون کو آگے بڑھانے کا وعدہ کیا ہے لیکن اس کے باوجود چینی بینکوں نے کوئلے کے منصوبوں کی مالی اعانت جاری رکھی ہے تاکہ وہ اس اقدام کے سہارے بیرون ملک کوئلے کی تجارت پر اثرورسوخ برقرار رکھ سکے۔
چین کی عالمی توانائی کی مالی اعانت کے حوالے سے بوسٹن یونیورسٹی کے ڈیٹا بیس کے مطابق 2000 سے 2018 کے درمیان بیرون ملک توانائی کے منصوبوں پر چین کے دو سب سے بڑے پالیسی بینکوں کے ذریعے لگائے گئے 251 ارب میں سے 23.1 فیصد رقم کوئلہ منصوبوں پر خرچ کی گئی۔
برطانیہ نے اس حوالے سے جاری اعلامیے میں بائیڈن اور جانسن کے مابین گفتگو میں امریکی صدر کی جانب سے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی تجویز کا تذکرہ نہیں کیا لیکن انہوں نے نوٹ کیا کہ دونوں رہنماؤں نے سنکیانگ میں ‘انسانی حقوق کی پامالیاں کرنے والوں پر پابندیاں عائد کرنے کے لیے ‘اہم کارروائی پر تبادلہ خیال کیا۔
یورپی یونین، برطانیہ، کینیڈا اور امریکا نے انسانی حقوق کی پامالیوں کے الزامات کی روشنی میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اس ہفتے سنکیانگ کی متعدد سیاسی اور معاشی شخصیات پر پابندیاں عائد کردی تھیں جس پر یورپی یونین اور برطانیہ کے افراد کے خلاف بیجنگ نے انتقامی کارروائی کی تھی۔
سنکیانگ کو اپنا اندرونی معاملہ قرار دینے والے چین نے نو برطانوی افراد اور چار اداروں کے خلاف جمعہ کے روز پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ایغور کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک کے معاملے پر بدنیتی پر مبنی جھوٹ بولا اور غلط فہمی پھیلائی۔
واضح رہے کہ انسانی حقوق کے گروپوں کے مطابق سنکیانگ میں کم سے کم 10 لاکھ ایغور اور دوسرے مسلمان گروپس کے افراد کو کیمپوں میں رکھا گیا ہے جہاں پر حکام پر خواتین کی زبردستی نس بندی کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے جبری مشقت لینے کا الزام بھی عائد ہے۔
مشہور خبریں۔
اسد عمر نے بابر اعظم کو اہم پیغام دیا
?️ 25 اکتوبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے
اکتوبر
امریکہ کی FATF کے ایران کے خلاف غیر تعمیری اقدام کی حمایت
?️ 22 فروری 2025 سچ خبریں:امریکی وزارت خزانہ نے مالی ایکشن ٹاسک فورس (FATF) کے
فروری
کروناویکسین لگانے کی خصوصی مہم پنجاب کے تمام اضلاع میں آج سے شروع ہو گئی ہے
?️ 26 اکتوبر 2021لاہور(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر
اکتوبر
یمنیوں کا سعودی حکام کے نام اہم پیغام
?️ 15 مئی 2021سچ خبریں:یمنی سپریم پولیٹیکل کونسل کے ایک رکن نے اس بات پر
مئی
چین دنیا کے لیے سب سے بڑا خطرہ ہے:برطانیہ
?️ 22 مئی 2023سچ خبریں:برطانوی وزیراعظم نے اپنی تقریر میں دعویٰ کیا کہ چین دنیا
مئی
وزیر اعظم کا اگست میں پہلی جامع سولر انرجی پالیسی سامنے لانے کا اعلان
?️ 7 جولائی 2022اسلام آباد:(سچ خبریں)وزیر اعظم کی زیرِ صدارت انرجی ٹاسک فورس کے اجلاس
جولائی
پاکستان میں ایکس کی سروس تاحال بند
?️ 1 مارچ 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان بھر میں مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس
مارچ
امریکہ کا اسرائیل کو ہتھیاروں کا نیا پیکج
?️ 7 مارچ 2024سچ خبریں: امریکی میگزین نے انکشاف کیا ہے کہ وائٹ ہاؤس نے
مارچ