?️
ڈھاکا (سچ خبریں) بنگلہ دیش میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیئے اچانک سے لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا جس کی وجہ سے ہزاروں افراد دارالحکومت میں محصور ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکا میں کورونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے لاک ڈاؤن نافذ کیے جانے کے بعد ہزاروں افراد مشکلات کا شکار ہیں اور محصور ہو گئے ہیں۔
خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق بنگلہ دیش میں کورونا کی وبا کا پھیلاؤ روکنے کے لیے ڈھاکا میں لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے اور اس دوران ہر طرز کی ٹرانسپورٹ پر مکمل پابندی کی وجہ سے ہزاروں افراد دارالحکومت میں محصور ہو گئے ہیں۔
بنگلہ دیش میں اتوار کو 119 اموات ریکارڈ کی گئی ہیں جو ملک میں کورونا وائرس سے ایک دن میں اموات کا ریکارڈ ہے جبکہ پچھلے کچھ دنوں سے نئے انفیکشن کی اوسطاً تعداد یومیہ ساڑھے پانچ ہزار ہے۔
حکام نے حالیہ بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ پڑوسی ملک بھارت میں وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کو قرار دیا ہے جس کا پہلا کیس کچھ دن قبل ہی ہندوستان میں رپورٹ ہوا ہے، 16 کروڑ 80 لاکھ سے زائد آبادی کے ملک کی اکثر آبادی جمعرات سے گھروں تک محدود ہو جائے گی اور صرف ضروری سروسز اور برآمدات کا کام کرنے والی کمپنیوں کو کام کی اجازت ہو گی۔
لاک ڈاؤن کے اعلان کے ساتھ ہی اتوار سے دارالحکومت ڈھاکا سے ہزاروں کی تعداد میں مزدور طبقے نے آبائی علاقوں اور دیہاتوں کا رخ کرنا شروع کردیا ہے اور ہزاروں افراد چھوٹی بڑی کشتیوں اور دیگر ذرائع کے ذریعے سفر کا خطرہ مول لے رہے ہیں جو کسی بڑے حادثے کا سبب بن سکتا ہے۔
لاک ڈاؤن کے نفاذ کے سبب پیر کو دارالحکومت ڈھاکا میں ہزاروں افراد اپنے دفتر جانے کے لیے شدید گرمی میں گھنٹوں پیدل سفر کرنے پر مجبور ہو گئے کیونکہ پابندی کی وجہ سے آمدورفت کے لیے کوئی بس یا ٹرین سروس دستیاب نہیں تھی۔
پیر کو علی الصبح ہزاروں کی تعداد میں لوگ پیدل سفر کرتے ہوئے دیکھے گئے اور وائرس کے پھیلاؤ پر قابو پانے کے لیے بدھ سے تمام دفاتر بند رکھنے کا اعلان کردیا گیا ہے۔
مسافروں کا کہنا ہے کہ اتوار کو رات گئے حکومت نے آخری لمحات میں بائی سائیکل رکشا چلانے کی اجازت دی لیکن ان کی قیمتوں میں بھی ناقابل برداشت حد تک اضافہ ہو گیا۔
ڈھاکا کے وسط میں اپنی بیٹی کے گھر جانے والی 60 سالہ شیفلی بیگم نے اے ایف پی کو بتایا میں نے صبح سات بجے پیدل سفر شروع کیا، مجھے کوئی بس یا کوئی دوسری گاڑی نہیں مل سکی اور میں رکشہ کی سواری کا خرچ نہیں برداشت کر سکتی۔
اپریل کے وسط میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں ریکارڈ اضافے کو دیکھتے ہوئے پورے بنگلہ دیش میں سرگرمیوں اور نقل و حرکت پر پابندیاں عائد کردی گئی تھیں۔
مئی میں انفیکشن میں کمی واقع ہوئی تھی لیکن رواں ماہ کیسز میں ایک بار پھر اضافہ شروع ہوا جس کی وجہ سے سخت پابندیاں عائد کی گئی ہیں۔
بنگلہ دیش میں اب تک وائرس سے 8 لاکھ افراد متاثر اور مجموعی طور پر 14 ہزار سے زائد افراد موت کے منہ میں جا چکے ہیں لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ ممکنہ تعداد اس سے زیادہ ہو سکتی ہے کیونکہ ناقص نظام صحت اور کم ٹیسٹنگ کی وجہ سے بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ نہیں ہوتے۔
کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کے تیزی سے پھیلاؤ سے پوری دنیا میں ماہرین صحت تشویش میں مبتلا ہیں اور عالمی ادارہ صحت نے وائرس کی نئی قسم کم از کم 85 ممالک تک پہنچنے کی تصدیق کی ہے۔
ڈھاکا کے نجی ادارے کی جانب سے کی گئی ایک آزاد تحقیق کے مطابق بنگلہ دیش کے دارالحکومت میں دو تہائی سے زیادہ نئے وائرس کے کیسز کا تعلق وائرس کی ڈیلٹا قسم ہے۔


مشہور خبریں۔
اسرائیل نے پورے خطے کو دھماکوں سے بے نقاب کر دیا: میقاتی
?️ 26 ستمبر 2024سچ خبریں: لبنان کے وزیر اعظم نجیب میقاتی نے آج لبنان کے
ستمبر
صیہونی لبنان میں کتنے لوگوں کو مارنا چاہتے تھے؟ حزب اللہ کا اعلان
?️ 23 ستمبر 2024سچ خبریں: حزب اللہ کے نائب سکریٹری جنرل نے کہا کہ اسرائیل
ستمبر
فلسطینی مزاحمت: السّمُود فلیٹ پر حملہ منظم دہشت گردی ہے
?️ 30 اپریل 2026سچ خبریں: فلسطینی مزاحمت گروپوں نے ایک بیان میں صیہونی فوجیوں کی
اپریل
وزیر اعظم کے ساتھ اتحادی جماعتوں کی ہونے والی میٹینگ کی کہانی سامنے آگئی
?️ 3 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے حکومتی اتحادی جماعتوں کی
نومبر
جہاد اسلامی نے غزہ سے 1100 راکٹ داغے:صہیونی میڈیا
?️ 9 اگست 2022سچ خبریں:صہیونی میڈیا کا کہنا ہے کہ فلسطین کی جہاد اسلامی تحریک
اگست
تل ابیب کو مٹی میں ملا دو؛انگریزی زبان صارفین کا ایران سے مطالبہ
?️ 15 جون 2025 سچ خبریں:صہیونی حملوں کے بعد، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر
جون
خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی کاریسکیو آپریشن جاری
?️ 17 اگست 2025اسلام آباد (سچ خبریں) خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں پاک آرمی
اگست
ایران مضبوط اور ثابت قدم ہے اور امریکہ اور اسرائیل کے خلاف سب سے بڑی رکاوٹ ہے: صنعاء
?️ 14 فروری 2026 سچ خبریں:یمن کی تحریک انصاراللہ کے رہنما سید عبدالملک بدرالدین الحوثی
فروری