?️
سچ خبریں: اقوام متحدہ کی امن فوج کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں یونیفیل کے اڈوں پر حملہ دانستہ تھا اور یہ لبنان کی خودمختاری اور اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کی خلاف ورزی ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج (یونیفیل) کے ترجمان نے اس فوج کے اڈوں پر ہونے والے اسرائیلی حملوں کے جواب میں کہا کہ اسرائیلی فوجیوں نے جنوبی لبنان میں یونیفیل کے اڈوں پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ہمارے دو فوجی زخمی ہوئے۔
یونیفیل کے ترجمان آن ڈریا ٹینینٹی نے الجزیرہ کے ساتھ انٹرویو میں کہا کہزیادہ امکان ہے کہ اسرائیل کے حملے دانستہ تھے۔
یہ بھی پڑھیں: 2021 میں اقوام متحدہ کے 25 امن فوجی ہلاک
انہوں نے کہا کہ ہمارے دستے لبنان میں استحکام برقرار رکھنے کے لیے موجود ہیں اور ہم اپنی تمام مشکلات کے باوجود اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کے لیے پرعزم ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے اڈوں اور مقامات پر اس وقت تک موجود رہیں گے جب تک کہ سلامتی کونسل کوئی دوسرا فیصلہ نہیں کرتی۔
مزید پڑھیں: ہم جنوبی لبنان کو صہیونیوں کا قبرستان بنائیں گے: حزب اللہ
یونیفیل کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ جنوبی لبنان میں اسرائیل کا داخلہ لبنان کی خودمختاری اور اقوام متحدہ کی قرارداد 1701 کی خلاف ورزی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لبنان اور اسرائیل کی سرحد پر موجودہ صورتحال کے لیے اقوام متحدہ کے فریم ورک میں مشاورت کی ضرورت ہے۔


مشہور خبریں۔
توہین مذہب کے ملزم سے شہریوں کا انوکھا انتقام
?️ 22 جون 2024سچ خبریں: سوات میں مشتعل ہجوم نے قرآن پاک کی بے حرمتی
جون
غزہ میں طبی خدمات کی خوفناک صورتحال
?️ 12 اکتوبر 2023سچ خبریں: فلسطینی وزارت صحت نے جمعرات کی صبح اعلان کیا ہے
اکتوبر
جو ہمارے شہدا کی توہین کرتا ہے ہم بھی ان کا احترام نہیں کریں گے، مریم نواز
?️ 5 جون 2023مظفر آباد: (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم
جون
بھارت نے پانی چھوڑ دیا، راوی،چناب اور ستلج بپھر گئے، ہیڈ خانکی پر آبی بہاؤ 10 لاکھ کیوسک سے متجاوز
?️ 27 اگست 2025لاہور: (سچ خبریں) بھارت نے دریائے راوی میں 2 لاکھ کیوسک کا
اگست
مغربی کنارے میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں 10,100 فلسطینیوں کی گرفتاری
?️ 18 اگست 2024سچ خبریں: فلسطینی ذرائع نے گذشتہ 7 اکتوبر سے قابض فوج کے
اگست
ایران کے خلاف جنگ کے اثرات؛ امریکہ میں پٹرول کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ
?️ 30 اپریل 2026سچ خبریں:امریکہ پر ایران کے خلاف فوجی کارروائی کے نتائج بھاری پڑ
اپریل
ایرانی سرزمین پر نئے حملوں کے بارے میں امریکی دہشت گردوں کا بیان
?️ 11 جون 2026سچ خبریں: امریکی فوج کی مرکزی کمان (سینٹ کام) نے اعلان کیا ہے
جون
خالد مشعل کے بھائی 20 سال بعد امریکی جیل سے رہا
?️ 14 دسمبر 2024سچ خبریں:خالد مشعل کے سوتیلے بھائی کی 20 سال بعد امریکی جیل
دسمبر