?️
سچ خبریں:صہیونی وزیر خارجہ گدعون ساعر نے حالیہ بیان میں ایران کے خلاف عسکری اقدامات کے بجائے سفارتی راستے کو ترجیح دینے کی بات کی ہے، جسے ماہرین تل ابیب کی حالیہ پالیسی میں ایک نمایاں تبدیلی قرار دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایران پر دباؤ ڈالنے سے ایٹمی مسئلہ حل نہیں ہو گا: پکن
لبنانی نیوز چینل المیادین کے مطابق صہیونی وزیر خارجہ گدعون ساعر نے برطانوی اخبار دی ٹیلیگراف کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ
اگر ایران کو جوہری ہتھیار بنانے سے روکنے کے لیے سفارتی راستہ مؤثر ثابت ہوتا ہے، تو ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔
ایران کی جوہری سرگرمیاں پُرامن اور قانونی
گدعون ساعر کے اس بیان کے تناظر میں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایران کی تمام ایٹمی سرگرمیاں پُرامن مقاصد کے لیے ہیں اور یہ مکمل طور پر بین الاقوامی معاہدوں اور آئی اے ای اے (عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی) کے زیرِ نگرانی انجام پا رہی ہیں، ایران متعدد بار اس بات پر زور دے چکا ہے کہ وہ جوہری ہتھیار بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔
ٹرمپ نے حملے سے روکا؟؛ اسرائیلی وزیر کی تردید
اسرائیلی وزیر خارجہ نے ان رپورٹس کو بھی مسترد کر دیا جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مبینہ طور پر اسرائیل کو ایران پر حملہ کرنے سے روکا تھا۔
گدعون ساعر نے کہا کہ میں بطور سلامتی کابینہ کا رکن تمام نجی نشستوں میں شریک رہا ہوں اور مجھے ایسا کوئی فیصلہ یاد نہیں جس میں ایران پر حملے کا حکم دیا گیا ہو۔
عسکری دھمکیوں سے سفارتکاری تک
یہ بیان اس پس منظر میں آیا ہے جب اسرائیل ماضی میں بارہا ایران کو فوجی حملے کی دھمکی دے چکا ہے، خاص طور پر ایران کی ایٹمی تنصیبات کو نشانہ بنانے کے حوالے سے۔
لیکن حالیہ بیانات سے اشارہ ملتا ہے کہ اسرائیلی قیادت اب اپنی حکمتِ عملی پر نظرثانی کر رہی ہے، جو یا تو داخلی دباؤ، عالمی سیاسی ماحول یا خطے کی بدلتی صورتحال کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا جماعتِ اسلامی کے دھرنے پر اثر
?️ 31 جولائی 2024سچ خبریں: جماعت اسلامی کراچی نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے باعث
جولائی
اقوام متحدہ کے ادارے افغان مہاجرین کی رجسٹریشن اور انتظام میں پاکستان کی معاونت کیلئے تیار
?️ 7 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) اقوام متحدہ کے ادارہ برائے مہاجرین اور عالمی
اکتوبر
شام نے یوکرین سے سفارتی تعلقات منقطع کیے
?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں: شام کی وزارت خارجہ کے ایک سرکاری ذریعے نے
جولائی
صیہونیوں کے لیے برازیلی صدر کا بیان ناقابل برداشت
?️ 21 فروری 2024سچ خبریں: برازیل اور صیہونی حکومت کے درمیان سفارتی تنازع تیسرے روز
فروری
فلسطین کی تاریخ ہنیہ کے قتل سے ختم نہیں ہوگی؟
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: اسرائیلی قبضے سے نجات کے لیے فلسطینی عوام کی جدوجہد کی
اگست
ججز کےخلاف مہم: آئی ایس آئی، آئی بی، ایم آئی سمیت تمام خفیہ اداروں کے کردار کو دیکھنا ہے، عدالت
?️ 14 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائیکورٹ میں جسٹس بابر ستار کے
مئی
صیہونی وزیر اعظم کے گھر کے سامنے مخالفین کا مظاہرہ
?️ 19 دسمبر 2021سچ خبریں:صیہونی وزیراعظم نفتالی بینیٹ کے مخالفین نے ان کی رہائش گاہ
دسمبر
آبنائے ہرمز کے لیے ٹرمپ کا نیا اصول
?️ 21 جون 2026سچ خبریں: ڈونلڈ ٹرمپ، نے ایک تازہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ
جون