?️
کٹھمنڈو (سچ خبریں) نیپال جو پہلے سے ہی کورونا وائرس کے بحران سے دوچار ہے اب وہاں شدید سیاسی بحران پیدا ہوگیا ہے اور 6 ماہ کے دوران دوسری بار پارلیمان کو تحلیل کردیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نیپال کی صدر بدیا دیوی بھنڈاری نے ہفتے کے روز ملکی پارلیمان تحلیل کر دی اور نومبر میں نئے انتخابات کا اعلان کیا۔
صدارتی دفتر نے ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ کارگزار وزیر اعظم کے پی شرما اولی کی زیرسربراہی کابینہ کی سفارش پر کیا گیا ہے۔
بھنڈاری نے اولی اور اپوزیشن نیپالی کانگریس پارٹی کے رہنما شیر بہادر دیوبا دونوں کی جانب سے وزیر اعظم کے عہدے کے لیے پیش کردہ دعوؤں کو مسترد کر دیا، دونوں رہنما مقررہ وقت تک نئی حکومت تشکیل دینے کے لیے ارکان پارلیمان کی ضروری حمایت حاصل کرنے میں ناکام رہے تھے۔
گزشتہ 6 ماہ کے دوران یہ دوسرا موقع ہے جب ملکی پارلیمان تحلیل کی گئی ہے، اس سے پہلے دسمبر 2020 ء میں اولی نے حکمراں نیپالی کمیونسٹ پارٹی کے ساتھ اختلافات کے بعد پارلیمان تحلیل کردی تھی۔
صدر بدیا دیوی بھنڈاری نے نومبر میں نئے انتخابات کا اعلان کیا، عدالت عظمیٰ نے فروری میں اپنے ایک فیصلے میں کہا تھا کہ اولی کی طرف سے پارلیمان کا اس طرح تحلیل کرنا آئین کے منافی ہے اور عدالت نے پارلیمان بحال کردی تھی۔
غالبا ً پچھلی بار کی طرح اس بار بھی پارلیمان کو تحلیل کیے جانے کے فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا، پارلیمان کو تحلیل کرنے کا یہ معاملہ نیپال میں ایک عرصے سے جاری سیاسی بحران کی تازہ ترین کڑی ہے۔
اولی نیپال کمیونسٹ پارٹی کی حمایت سے 2017ء میں وزیر اعظم بنے تھے، لیکن پارٹی میں پھوٹ کی وجہ سے وہ حمایت سے محروم ہو گئے، انہوں نے اقلیتی حکومت کے سربراہ کے طور پر اس ماہ ملک کا اقتدار سنبھالا تھا، لیکن وزیر اعظم کے عہدے پر برقرار رہنے کے لیے انہیں ایوان کے کم از کم نصف ارکان کی حمایت درکار تھی۔
نیپال کمیونسٹ پارٹی کے ایک گروپ نے انہیں حمایت دینے سے انکار کر دیا، جس کے بعد وہ مئی کے اوائل میں اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے میں ناکام ہو گئے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبا سے مناسب طور پر نمٹنے میں ناکام رہنے کے لیے اولی حکومت پر نکتہ چینی کی جا رہی ہے، ناقدین کا کہنا ہے کہ اولی کووڈ کی وبا پر توجہ دینے کے بجائے اپنے حق میں حمایت حاصل کرنے کے لیے سیاسی ریلیاں اور سیاسی اجلاس کرنے میں مصروف ہیں۔


مشہور خبریں۔
عدت نکاح کیس: عمران خان، بشری بی بی کی سزا کے خلاف اپیلوں پر سماعت 24 اپریل تک ملتوی
?️ 15 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے
اپریل
ہم متحد چین کے اصول کو مانتے ہیں: نائیجیریا
?️ 14 اگست 2022سچ خبریں: نائیجیریا کے صدارتی دفتر کی ترجمان فیمی آدیسینا نے ہفتے
اگست
لاہور ہائیکورٹ: مریم نواز سمیت دیگر کی انتخابی کامیابی کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ محفوظ
?️ 12 فروری 2024لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے
فروری
جنوبی یمن میں سعودی اتحاد کے خلاف عوامی مظاہروں میں توسیع
?️ 20 جون 2022سچ خبریں: یمن کے جنوبی صوبے عدن میں مظاہروں اور عوامی غم
جون
ٹرمپ کے دور میں بھی چینی غبارے نے امریکی آسمان پر پرواز کی: بلومبرگ
?️ 6 فروری 2023سچ خبریں:ڈونلڈ ٹرمپ اور امریکی حکومت کے کچھ سابق عہدیداروں نے امریکی
فروری
وزیراعظم کا امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، تجارتی تعلقات کےفروغ کے عزم کا اعادہ
?️ 9 اپریل 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف اور امیر قطر شیخ تمیم
اپریل
آپریشن بئر السبع حالیہ برسوں میں سب سے شدید حملہ رہا ہے: صہیونی ردعمل
?️ 23 مارچ 2022سچ خبریں: آپریشن بئر السبع پر ردعمل جاری ہے اسرائیل کے چینل
مارچ
بھارت اور اسرائیل کی جارحیت کی وجہ سے عالمی امن کوخطرہ لاحق ہے
?️ 17 اکتوبر 2023سرینگر: (سچ خبریں) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں
اکتوبر