?️
ریاض (سچ خبریں) سعودی عرب میں ملازمت کے نام پر غلامی کے بارے میں سنسنی خیز انکشاف ہوا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ملازمت کے نام پر رکھی گئی خواتین کو غلام سمجھ کر ان کا جنسی استحصال کیا جاتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازم قرار دینے کے 10 سال بعد، سعودی عرب میں بڑی تعداد میں فلپائنی نوکرانیوں کا غیر انسانی استحصال اور غلامی کا سلسلہ جاری ہے۔
بین الاقوامی لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) نے اپنی ایک رپورٹ میں جسے متعدد عریب چینلز نے دوبارہ نشر کیا، کہا ہے کہ سعودی عرب میں بہت سے کارکنوں اور نوکروں کا استحصال کیا جارہا ہے اور اس حقیقت کے باوجود کہ 9 ملازمین اپنے مالکوں سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے، لیکن سعودی اہلکار جنہیں ان کی مدد کرنا چاہیئے تھی، انہوں نے کیمپ کے اندر انہیں اتنا پریشان کیا کہ ان کے لیئے حالات مزید سخت ہوگئے۔
اس رپورٹ کے مطابق، کیمپ کے اہلکار، ان مزدوروں کو پانی اور کھانا مہیا کرنے سے بھی انکار کر رہے ہیں، اور ان کے لئے ان کیمپوں میں جو ایک جیل سے بھی بدتر ہیں آئے دن صورتحال بد سے بدتر ہوتی جارہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق، اگرچہ یہ 9 خواتین سعودی عرب کے ریاض میں واقع تارکین وطن کیمپ تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئیں، لیکن اس کیمپ میں سہولیات کی کمی کی وجہ سے انہیں پانی اور کھانا مہیا کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے، جبکہ فلپائن کے شہریوں کو حکومتی مدد کے لئے بھی زیادہ وقت درکار ہے۔
ان 9 ملازموں میں سے ایک جس کی عمر 43 سال ہے اس نے کہا کہ جب ہم کیمپ میں پہنچے تب سے ہم ہمیشہ ہی دروازوں کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، ہم اپنے لئے پانی بھی مہیا نہیں کرسکتے ہیں اور نہ ہی کسی حادثے کی صورت میں فرار ہوسکتے ہیں۔
غیر ملکی کارکنوں کے مطابق، سعودی حکومت جان بوجھ کر ان مراکز میں دباؤ ڈال رہی ہے جہاں وہ پناہ لیتے ہیں تاکہ وہ اپنے آجروں کے پاس واپس جانے پر مجبور ہوں، لیکن ان تمام پریشانیوں کے باوجود وہ اپنے وطن واپس جانا چاہتے ہیں۔
ان ملازمین میں سے ایک اور کا کہنا ہے کہ میں اپنے آجر کے ذریعہ برسوں سے بدسلوکی اور غیر انسانی سلوک کا شکار تھی، اس نے حتیٰ کہ مجھ پر جنسی استحصال کرنے کے لیئے حملہ کرنے کی کوشش کی، مجھے گھسیٹ کر بیڈ روم تک لے گیا، لیکن میں اس سے فرار ہونے میں کامیاب ہوا اور اسی کے بچوں میں سے ایک کے ایک کمرے میں چھپ گئی۔
اس خاتون کے مطابق، اس سعودی آجر کا شرمناک سلوک اتنا شدید ہوگیا تھا کہ مجھے گھر سے بھاگنا پڑا اور بالآخر میں اس کیمپ میں پہونچنے میں کامیاب ہوگئی۔
مشہور خبریں۔
فلسطینوں کا حامی یہودی بھی صیہونی جیل میں
?️ 22 اگست 2022سچ خبریں:فلسطین کی حمایت کرنے والے ایک یہودی کو صیہونیوں کی جانب
اگست
یورپ میں امن کو خطرہ لاحق
?️ 19 مارچ 2024سچ خبریں:جرمن ٹیگس شا، ہسپانوی وزیر دفاع مارگریٹا روبلز نے روسی صدر
مارچ
صیہونی سعودی عرب کے ساتھ مفت میں سمجھوتہ
?️ 17 فروری 2025سچ خبریں: مشرق وسطیٰ کے امور کے تجزیہ کار اور ماہر اور
فروری
اسرائیل اور بھارت ریاستی دہشتگردی کے مجرم ہیں۔ مفتی منیب الرحمن
?️ 4 مئی 2025کراچی (سچ خبریں) مفتی منیب الرحمن نے کہا ہے کہ بھارت اور
مئی
حکومتی اور دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں کا خدشہ، ایڈوائزری جاری
?️ 10 جولائی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) حکومتی اور دفاعی اداروں پر بھارتی سائبر حملوں
جولائی
امریکہ اور اسرائیل کی ایران سے مایوسی؛ تل ابیب کی اہداف کے حصول میں ناکامی
?️ 29 جون 2025سچ خبریں: علاقائی مسائل کے تجزیہ کار نے یہ بیان کرتے ہوئے
جون
بورس جانسن کا برطانوی پارلیمنٹ سے استعفی
?️ 10 جون 2023سچ خبریں:انگلینڈ کے سابق وزیراعظم نے کورونا پابندیوں کی خلاف ورزی کے
جون
عید کی چھٹیوں کے بارے میں ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیا گیا
?️ 27 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس کے
اپریل