?️
سچ خبریں:فرانسیسی فوج کے ریٹائرڈ آفیسر الن کروز نے کہا کہ 12 روزہ جنگ میں ایران کے حملوں کی درستگی اور طاقت نے اسرائیل، امریکہ اور پوری دنیا کو حیران کر دیا۔
فرانس کے ریٹائرڈ فوجی افسر نے شہید جنرل قاسم سلیمانی کے فکر کا حوالہ دیتے ہوئے 12 روزہ جنگ میں ان کی دوراندیشی کے کردار کے بارے میں بات کی،انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے اسرائیل کو بچانے کے لیے مداخلت کی کیونکہ وہ تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا تھا۔
یہ بھی پڑھیں:ایران کے ساتھ 12 روزہ جنگ میں اسرائیل کی تاریخی شکست
الن کروز، فرانسیسی فوج کے ریٹائرڈ افسر اور لبنان میں اقوام متحدہ کی سابق پیس کیپنگ فورس (UNIFIL) کے رکن نے اپنے انٹرویو میں شہید جنرل قاسم سلیمانی کے افکار اور ایران کے خلاف 12 روزہ جارحانہ جنگ پر ان کے اثرات کے بارے میں کہا کہ سب سے پہلے یہ کہنا چاہیے کہ میرے خیال میں ہم نے سب سے پہلے جنرل قاسم سلیمانی کی اپریل 2024 میں بیجنگ میں فتح دیکھی جب ایران اور سعودی عرب نے ایک معاہدے پر دستخط کیے جس کے تحت انہوں نے تصادم سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایک بہت اہم واقعہ تھا اور بالکل اسی بنیاد پر تھا جس پر جنرل قاسم سلیمانی کام کر رہے تھے۔ انہیں (شہید سلیمانی) اسی وجہ سے اور اسی وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ بغداد میں تھے اور تمام مسلمانوں، خواہ شیعہ ہوں یا سنی، کے اتحاد کے نظریے کو آگے بڑھانے کے لیے میٹنگیں اور پیغامات ترتیب دے رہے تھے۔ یہ پہلی بات ہے۔
کروز نے کہا کہ میرے خیال میں 12 روزہ جنگ کے دوران ہم نے جنرل قاسم سلیمانی کی اسٹریٹجی کے نتائج بھی دیکھے، کیونکہ اسرائیلی حملوں کے بعد ایران کی مسلح افواج کا ردعمل اسرائیلیوں کے لیے تباہ کن تھا۔ ایران کے حملوں کی درستگی اور طاقت نے نہ صرف اسرائیل بلکہ امریکہ اور باقی دنیا کو حیران کر دیا، کیونکہ وہ ذہنی طور پر اس بات کو سمجھنے کے لیے تیار نہیں تھے کہ ایران کی بالسٹک صلاحیت اتنی بلند سطح تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرے اور بہت سے ماہرین کے خیال میں، ٹرمپ نے اسرائیل کو بچانے کے لیے مداخلت کی، کیونکہ یہ ریاست ہر چیز خاص طور پر میزائل اور دفاعی نظام میں کمی کا شکار ہو چکی تھی اور ان 12 دنوں میں اربوں ڈالر خرچ کر چکی تھی اور تباہی کے دہانے پر پہنچ چکی تھی۔
مزید پڑھیں:12 روزہ جنگ میں اسرائیل کی شکست کی وجوہات کی تحقیقات کے نتائج شائع ہوئے
اس ریٹائرڈ فرانسیسی افسر نے کہا کہ اگر ٹرمپ نے جنگ بندی کی درخواست کے لیے ایران میں مداخلت نہ کی ہوتی تو ممکن تھا کہ اسرائیل مکمل طور پر تباہ ہو جاتا اور یہ بہت اہم بات ہے۔

مشہور خبریں۔
افغان معاملہ پر ماضی بھلا کر آگے بڑھنے کی ضرورت ہے: معید یوسف
?️ 6 اگست 2021واشنگٹن (سچ خبریں) مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے کہا ہے کہ
اگست
الاقصیٰ طوفان مزاحمت کی تاریخ کا سب سے بڑا آپریشن: نصراللہ
?️ 12 نومبر 2023سچ خبریں:سید حسن نصر اللہ نے حزب اللہ کے یوم شہداء کے
نومبر
شہریوں پر مہلک امریکی حملوں کے نئے شواہد کا انکشاف
?️ 20 دسمبر 2021سچ خبریں: نیویارک ٹائمز نے رپورٹ کیا ہے کہ پینٹاگون کی خفیہ دستاویزات
دسمبر
پاکستان اور روس کے درمیان گیس پائپ لائن منصوبے کے معاہدے پر اتفاق
?️ 27 اگست 2021اسلام آباد(سچ خبریں) پاکستان اور روس نے کراچی تا قصور گیس پائپ
اگست
اردنی رکن پارلیمنٹ کا بن سلمان کے نام متنازع خط
?️ 24 دسمبر 2022سچ خبریں:اردن کی پارلیمنٹ کے ایک رکن کی جانب سے سعودی ولی
دسمبر
اقلیتوں سے ناانصافی یا زیادتی پر قانون پوری قوت سے حرکت میں آئے گا۔ وزیراعظم
?️ 25 دسمبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم
دسمبر
افغانستان میں زلزلے سے 1000 سے زائد افراد ہلاک اور 1500 زخمی
?️ 22 جون 2022سچ خبریں: طالبان کے نائب وزیر برائے قدرتی آفات شرف الدین
جون
تیز رفتار کشتیوں پر امریکی حملے کی پشت پردہ حقیقت ؛ کولمبیا کے صدر کی زبانی
?️ 1 جنوری 2026سچ خبریں:کولمبیا کے صدر گوستاوو پیٹرو نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی