?️
سچ خبریں:سعودی عرب اور قطر نے اسرائیل کے اس حملے کی شدید مذمت کی ہے جو دمشق میں صدارتی محل کے قریب الجولانی کی رہائش گاہ کے نزدیک کیا گیا۔ دونوں ممالک نے اقوام متحدہ سے اسرائیلی جارحیت روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سعودی عرب اور قطر نے صہیونی حکومت کی جانب سے دمشق میں صدارتی محل کے قریب واقع علاقے پر کیے گئے فضائی حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، یہ حملہ اس علاقے میں کیا گیا جہاں اطلاعات کے مطابق جولانی کی رہائش گاہ واقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:شام پر صیہونی حملوں کے مقاصد
سعودی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم دمشق کے صدارتی محل کے نواحی علاقے پر اسرائیلی فضائی حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں اور ایک بار پھر شام کی خودمختاری، امن و استحکام پر اسرائیلی حملوں کی بھرپور مخالفت کا اظہار کرتے ہیں۔
مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزیاں علاقائی عدم استحکام کا باعث بن رہی ہیں اور انہیں فوری طور پر روکا جانا چاہیے۔
قطری وزارت خارجہ نے بھی جمعے کے روز ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دمشق میں صدارتی محل کے قریب اسرائیلی فضائی حملہ شام کی خودمختاری پر واضح حملہ اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عالمی برادری کو اس کا نوٹس لینا چاہیے۔
قطر نے لبنان اور شام پر اسرائیلی حملوں اور غزہ میں جاری تباہ کن جنگ کو خطے میں کشیدگی بڑھانے والا عمل قرار دیا ہے۔ قطر کا کہنا ہے کہ یہ حملے خطے میں تشدد کے پھیلاؤ اور افراتفری کو جنم دے سکتے ہیں۔
قطر نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو بین الاقوامی قوانین کا احترام کرنے پر مجبور کریں اور شام کی خودمختاری و سلامتی کا تحفظ یقینی بنائیں۔
ادھر، اسرائیلی وزیر جنگ یسرائیل کاتز نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد نئے شامی حکومت کے لیے ایک واضح اور سخت پیغام دینا تھا۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
عراقی پارلیمانی انتخابات میں شرکت، عوامی اعتماد کی بحالی
?️ 12 اکتوبر 2021 سچ خبریں: حالیہ عراقی پارلیمانی انتخابات کے نتائج سے قطع نظرجو
اکتوبر
برطانیہ کے خلاف پاکستان کا شدید رد عمل سامنے آگیا
?️ 13 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں)اسلام آباد دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری
اپریل
کیا امریکہ بحیرہ احمر کو فوجی بنانا چاہتا ہے؟
?️ 20 دسمبر 2023سچ خبریں:یمن کی انصار اللہ تحریک کے سیاسی دفتر نے یمن میں
دسمبر
نیتن یاہو کے مخالف اتحاد کی زور آزمائی
?️ 5 اپریل 2021سچ خبریں:صیہونی حکومت کےسربراہ ، وزیر اعظم کے لئے حزب اختلاف کے
اپریل
سعودی عرب کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے بارے میں اہم بیان
?️ 22 فروری 2022سچ خبریں:سعودی وزیر خارجہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر حالات
فروری
یہ تل ابیب ہے یا غزہ؟
?️ 18 جون 2025 سچ خبریں:ایران کی جانب سے صہیونی جرائم کے جواب میں شروع
جون
صدر مملکت کو انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا اختیار حاصل ہے، سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی
?️ 28 اگست 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) سیکریٹری جنرل پیپلزپارٹی (پی پی پی) نیئر بخاری نے
اگست
شمال مشرقی شام میں جولانی عناصر اور کرد فورسز کے درمیان جھڑپیں
?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں:شمال مشرقی شام کے علاقے دیر الزور کے مضافات میں دہشت
جنوری