سچ خبریں: حماس کے سینئر رہنما کا کہنا ہے کہ نیتن یاہو جان بوجھ کر ناممکن شرطیں رکھتے ہیں تاکہ کسی بھی ممکنہ معاہدے کو ناکام بنایا جا سکے۔
حماس کے سینئر رہنما حسام بدران نے واضح کیا ہے کہ حماس نے بلنکن کے قاہرہ کے دورے یا مستقبل قریب میں کسی معاہدے کے حوالے سے زیادہ امیدیں وابستہ نہیں کیں۔
یہ بھی پڑھیں: ہم حماس سے مذاکرات کی درخواست کر رہے ہیں: صہیونی اہلکار
ان کے مطابق نیتن یاہو کی تمام تر کوششیں کسی بھی ممکنہ معاہدے کو ناکام بنانے پر مرکوز ہیں۔
حسام بدران نے فلسطینی مزاحمت کے مرکز اطلاعات کو دیے گئے بیان میں غیر مستقیم جنگ بندی مذاکرات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم بلنکن کے دورے پر زیادہ انحصار نہیں کر رہے ہیں کیونکہ جب تک امریکہ کی جانب سے نیتن یاہو پر سنجیدہ دباؤ نہیں ڈالا جائے گا کسی معاہدے تک پہنچنا ممکن نہیں ہے۔
حسام بدران نے مزید کہا کہ نیتن یاہو جان بوجھ کر ایسے ناممکن شرائط پیش کر رہے ہیں جس سے کسی بھی معاہدے کی امید ختم ہو جائے۔
مزید پڑھیں: جنگ بندی کے مذاکرات میں فلسطینی فریق پر دباؤ
بدران نے لبنانی مزاحمتی تحریک کی کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ حملے فلسطین کی حمایت میں کیے جا رہے ہیں۔
انہوں نے عرب دنیا سے اپیل کی کہ وہ اسرائیلی قابض حکومت کی لبنان کی خودمختاری کے خلاف جارحیت کے سامنے سخت موقف اختیار کرے۔