?️
ماسکو (سچ خبریں) نیٹو ممالک کے اہم اجلاس میں روس سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نیٹو ممبران سے دوستی کرتے ہوئے امریکہ اور دوسرے کچھ ممالک کو اپنا دشمن سمجھنا چھوڑ دیں جس کے بعد روسی وزارت خارجہ کی ترجمان نے اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر روس سے دوستی کرنا ہے تو دشمنوں کی طرح سوچنا چھوڑ دیں۔
تفصیلات کے مطابق روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زاخارووا نے کہا کہ نیٹو کے ممبران کو حتمی فیصلہ کرنا ہوگا کہ آیا وہ روس کو دوست ریاستوں میں شامل کرنا چاہتے ہیں یا نہیں؟
غیر ملکی نیوز ایجنسی کے مطابق برسلز میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں روس پر زور دیا گیا تھا کہ وہ چیک جمہوریہ اور امریکہ کو اپنا دوست سمجھے جس کے بعد روس نے یہ بیان جاری کیا ہے۔
روسی وزارت خارجہ نے کہا کہ اگر میں مذکورہ بالا پیغام کو دیکھوں تو یہی لگتا ہے کہ نیٹو نے دوست بنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے، دشمنوں کی فہرست سے نکالنے کی درخواست سے یہ ظاہر ہوتا ہے نیٹو روس کو دوست بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔
ماریہ زاخارووا کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے ہمارے مثبت طرز عمل کے باوجود ہمیں غیر ذمہ دار اور خطرناک سمجھا، تاہم اب وقت آگیا ہے کہ وہ جاسوسوں کی کہانیوں کی طرح سوچنا چھوڑ دیں، جسے وہ پابندیاں عائد کرنے کے بہانے استعمال کرتے ہیں۔
یہی وجہ ہے کہ اگر وہ ہمارے دشمنوں کی فہرست میں اپنا نام دیکھیں تو انہیں حیرت نہیں ہونی چاہیے۔
مشہور خبریں۔
امیرعبداللیہان کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات
?️ 28 ستمبر 2022سچ خبریں: ایرانی وزیر خارجہ اور اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے
ستمبر
اسلام آباد: ہائیکورٹ کے نئے ججز کی حلف برداری
?️ 18 دسمبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس سردار اعجاز اسحٰق
دسمبر
17 سال بعد بھی نتانیاہو حماس کو شکست نہیں دے سکتا: لیبرمین
?️ 11 مئی 2025سچ خبریں: صیہونی حکام اور حلقوں کی جانب سے غزہ کی جنگ
مئی
متحدہ عرب امارات نے مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی جارحیت کو سراہا
?️ 21 اپریل 2022سچ خبریں: عرب میڈیا نے بدھ کی شام کو خبر دی ہے
اپریل
علی امین کے حوالے سے پی ٹی آئی میں بحث ہو رہی تھی، لڑائی 2 ،4 مہینے پہلے سے شروع ہوئی۔ قمر زمان کائرہ
?️ 8 اکتوبر 2025اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ
اکتوبر
غزہ کے نصف بچوں کو نفسیاتی مدد کی ضرورت
?️ 4 نومبر 2021سچ خبریں: اشاعت کے مطابق UNRWA نے کہا کہ غزہ کی پٹی میں
نومبر
فواد چوہدری کو بیرون ملک جانے کی عارضی اجازت اور ان کا ردعمل
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر فواد چوہدری کا نام
جولائی
حماس کا بین الاقوامی عدالت کے نام پیغام
?️ 11 جنوری 2024سچ خبریں: غزہ میں نسل کشی کے الزام میں صیہونی حکومت کے
جنوری