?️
سچ خبریں:امریکی ریاست کیلیفورنیا کے قریب طبی امدادی ہیلی کاپٹر سمندر میں گرگیا، حادثے میں 2 افراد ہلاک، 2 زخمی جبکہ ایک شخص لاپتا ہوگیا۔
امریکی ریاست کیلیفورنیا میں طبی امداد فراہم کرنے والا ایک ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک، 2 زخمی جبکہ ایک شخص لاپتا ہوگیا۔
ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق، بدھ کی شب ایک طبی امدادی ہیلی کاپٹر امریکی ریاست کیلیفورنیا میں کاتالینا جزیرے کے قریب سمندر میں گرگیا، جس کے نتیجے میں 2 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ حادثے میں 2 دیگر افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا، جبکہ ایک لاپتا مسافر کی تلاش جاری ہے۔
لاس اینجلس کے محکمہ فائر بریگیڈ کے حکام نے بتایا کہ بدھ کی رات 8 بجے سے کچھ دیر قبل ہیلی کاپٹر کے حادثے کی اطلاع ملنے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچیں اور ہیلی کاپٹر میں سوار 4 افراد کو سمندر سے نکال لیا۔ ان میں سے 2 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جبکہ 2 دیگر کو مستحکم حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا۔
مقامی حکام کے مطابق، ہیلی کاپٹر کاتالینا جزیرے سے پرواز کرنے کے کچھ ہی دیر بعد حادثے کا شکار ہوا۔ ہیلی کاپٹر تقریباً 73 میٹر گہرے پانی میں موجود ہے اور لاس اینجلس کے ساحل سے تقریباً 35 کلومیٹر کے فاصلے پر گرا ہے۔
امریکی قومی ادارہ برائے ٹرانسپورٹیشن سیفٹی نے بھی حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ امریکی کوسٹ گارڈ، فائر بریگیڈ اور لاس اینجلس کے شیرف کے اہلکار بھی تلاش اور امدادی کارروائیوں میں حصہ لے رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
30 ستمبر کے بعد عراق میں موجود امریکی فوجی نشانہ بن سکتے ہیں؛ عراقی رکن پارلیمنٹ کا انتباہ
?️ 6 ستمبر 2026سچ خبریں:عراقی رکن پارلیمنٹ احمد رحیم الموسوی نے خبردار کیا ہے کہ
ستمبر
اسرائیلی فوج کے ہاتھوں جنوبی شام میں 3 نوجوان شامی اغوا
?️ 16 فروری 2026 سچ خبریں:مقامی شامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوجیوں
فروری
کیا ریپبلکنز بائیڈن کے لیے رکاوٹیں کھڑی کر رہے ہیں؟
?️ 15 ستمبر 2023سچ خبریں: امریکہ کے صدر نے ریپبلکنز کی جانب سے ان کے
ستمبر
G7 کے رکن ممالک کی لبنان میں جنگ بندی کی حمایت اور نیتن یاہو کے خلاف عدالت کے حکم پر خاموشی
?️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:G7 کے رکن ممالک کے وزراء خارجہ نے لبنان میں جنگ
نومبر
چین کا ٹرمپ کی بغاوت پر امریکی کانگریس کی سماعت پر ردعمل
?️ 10 جون 2022سچ خبریں: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے جمعہ کو
جون
چوہدری پرویز الہٰی کی طبیعت ناساز
?️ 3 اگست 2024سچ خبریں: پاکستان تحریک انصاف کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب،
اگست
آئی ایم ایف کا دباؤ نہیں، دفاعی بجٹ میں اضافہ ہوگا، عوام کو بھی ریلیف دیں گے، احسن اقبال
?️ 24 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے
مئی
گوادر میں تباہ کُن بارشیں: ’بحالی کے کاموں میں کافی محنت اور وقت درکار ہے‘
?️ 7 مارچ 2024گوادر: (سچ خبریں) موسم کی صورتحال بتانے والے ماہرین نے پہلے ہی
مارچ