ریپڈ اسپورٹ فورسز نے نسل کشی کی ہے؛ سوڈانی وزارتِ خارجہ کا الزام

ریپڈ اسپورٹ فورسز نے نسل کشی کی ہے

?️

سچ خبریں:سوڈان کی وزارتِ خارجہ نے ریپڈ اسپورٹ فورسز پر دارفور کے شہر الفاشر میں خوفناک نسل کشی اور نسلی تطہیر کا الزام عائد کیا ہے۔

سوڈان کی وزارتِ خارجہ نے ریپڈ اسپورٹ فورسز (RSF) پر الزام لگایا ہے کہ وہ نسل کشی اور نسلی تطہیر جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہیں، اور انہوں نے الفاشر شہر میں وحشیانہ کارروائیاں انجام دی ہیں۔

عربی نیوز نیٹ ورک الجزیرہ کے مطابق، وزارتِ خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ حکومتِ سوڈان دہشت گردانہ اور خوفناک جرائم کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے جو شمالی دارفور کے دارالحکومت الفاشر میں ان ملیشیاؤں کے ہاتھوں انجام دیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:سوڈان میں جنگ فوری طور پر ختم کی جائے:مصر کا مطالبہ

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ریپڈ اسپورٹ فورسز نے غیر مسلح شہریوں بالخصوص خواتین، بچوں اور بزرگوں کے خلاف منظم نسلی تطہیر اور دہشت پھیلانے کی کارروائیاں کی ہیں۔

وزارت کے مطابق، ان مجرموں نے اپنے ہی جرائم کو بے شرمی کے ساتھ ریکارڈ اور شائع کیا ہے تاکہ اپنی خون‌ریز اور دہشت گردانہ فطرت کا مظاہرہ کر سکیں، وزارت نے کہا کہ دہشت گرد ملیشیائیں اپنی درندگی کو خود ریکارڈ کر کے شائع کر رہی ہیں، اور عالمی برادری کی خاموشی نے انہیں مزید جری بنا دیا ہے۔

سوڈانی وزارت نے مزید کہا کہ ان دہشت گرد ملیشیاؤں نے الفاشر کے محاصرے اور اس کے شہریوں کو بھوک اور تباہی میں مبتلا کرنے کے لیے دو سال سے زیادہ عرصے سے منصوبہ بندی کی ہوئی تھی، اور اب وہ اس منصوبے کو ایک خوفناک قتل عام میں بدل چکے ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ حکومتِ سوڈان نے بارہا عالمی برادری کو خبردار کیا ہے کہ خاموشی خطرناک نتائج پیدا کرے گی، وزارت نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 2736 (سال 2024) پر عملدرآمد کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سیاسی ارادے کی کمی نے دہشت گرد ملیشیاؤں کو مزید حوصلہ دیا ہے کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور آسمانی ادیان کی توہین کرتے ہوئے قتل و غارت اور شہروں کی تباہی جاری رکھیں۔

یاد رہے کہ سوڈانی فوج اور ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان لڑائی 15 اپریل 2023 سے جاری ہے، اور متعدد علاقائی و بین‌المللی ثالث اب تک اس جنگ کو ختم کرانے میں ناکام رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:سوڈان میں غیر ملکی مداخلت نے امن کے امکان کو کمزور کردیا ہے: گٹیرس

مقامی اور بین‌الملی رپورٹس کے مطابق، اس جنگ میں کم از کم 20 ہزار افراد ہلاک اور 15 ملین سے زائد بے گھر ہو چکے ہیں۔ تاہم، امریکی یونیورسٹی کی ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، ہلاکتوں کی اصل تعداد تقریباً 130 ہزار تک پہنچ چکی ہے۔

مشہور خبریں۔

فلسطین اور مقبوضہ گولان پر قبضے کے خاتمے کے خلاف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کی 2 قراردادیں

?️ 3 دسمبر 2025سچ خبریں: فلسطین اور مقبوضہ گولان کے بارے میں دو اہم قراردادیں

جاپان کی ترکی کے زلزلے میں سب سے زیادہ طبی امداد

?️ 7 مارچ 2023سچ خبریں:ترکی میں 6 فروری کو آنے والے زلزلے کے بعد سے

مغربی ایشیا میں عدم استحکام کا اصلی ذمہ دار امریکہ:ایران

?️ 14 جولائی 2022سچ خبریں:ایران نے مغربی ایشیا کے استحاکم سے متعلق امریکی صدر جوبائیڈن

نیٹو کا یوکرین کو مغربی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں نیا حکم

?️ 29 مئی 2024سچ خبریں: جرمنی کی مخالفت کے باوجود، نیٹو کے سکریٹری جنرل نے

کسنجر نے بائیڈن کو چین کے ساتھ لامتناہی تصادم کے بارے میں خبردار کیا

?️ 20 جولائی 2022سچ خبریں:    کسنجر ایک جرمن نژاد امریکی سیاست دان، سفارت کار

شمال مشرقی شام میں جولانی عناصر اور کرد فورسز کے درمیان جھڑپیں

?️ 20 جنوری 2025سچ خبریں:شمال مشرقی شام کے علاقے دیر الزور کے مضافات میں دہشت

امریکی بالادستی کیسے مٹی میں ملنے والی ہے؟

?️ 31 جنوری 2024سچ خبریں: یمنی وزیر دفاع نے اس بات پر زور دیتے ہوئے

کے پی کابینہ کے اراکین اپنے وزیراعلی پر چوری کا الزام لگا رہے ہیں۔ امیر مقام

?️ 29 مئی 2025پشاور (سچ خبریں) وفاقی وزیر سیفران امیر مقام کا کہنا ہے کہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے