🗓️
سچ خبریں:قطر نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے ان بیانات کی شدید مذمت کی ہے جن میں انہوں نے اسرائیل کو تمدن اور حماس کو بربریت قرار دیا، قطر نے ان دعوؤں کو سیاسی و اخلاقی دیوالیہ پن قرار دیتے ہوئے انسانی بحران پر عالمی توجہ دلائی۔
قطر کی وزارت خارجہ نے اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کی حالیہ گستاخانہ اور اشتعال انگیز لفاظی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے، جن میں انہوں نے اسرائیل کو تمدن اور قطر کو بربریت کی حمایت کرنے والا ملک قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: صیہونی وزیر کا قطر پر الزام
قطری وزارت خارجہ نے ایک باضابطہ بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ نتنیاہو کے الزامات اشتعال انگیز، غیرذمہ دارانہ اور سیاسی و اخلاقی دیوالیہ پن کی عکاسی کرتے ہیں۔
وزارت نے کہا کہ کیا نہتے شہریوں کا قتل عام، جنگ کے ذریعے بھوک کا ہتھیار بنانا اور انسانی امداد کو روکنا وہ تمدن ہے جس کی اسرائیل نمائندگی کرتا ہے؟
بیان میں مزید کہا گیا کہ اسرائیل کی طرف سے مسلسل کی جانے والی جارحیت کو تمدن کے دفاع کا نام دینا ان ریاستوں کی یاد دلاتا ہے جو جھوٹے نعروں کے ذریعے نہتے شہریوں پر مظالم ڈھاتی رہی ہیں۔
قطر نے واضح کیا کہ اس نے اپنے شراکت داروں کے ساتھ مل کر غزہ میں جنگ بندی، شہریوں کا تحفظ اور قیدیوں کی رہائی کے لیے سنجیدہ اور مسلسل کوششیں کی ہیں۔
قطر نے سوال اٹھایا کہ کیا وہ 138 اسرائیلی قیدی جو رہا کیے گئے، اسرائیل کے عسکری حملوں کے نتیجے میں آزاد ہوئے، یا ان ثالثی کوششوں کے ذریعے جن پر آج تنقید کی جا رہی ہے؟
بیان میں اس بات پر زور دیا گیا کہ غزہ کے عوام بدترین انسانی بحران کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں محاصرہ، بھوک، ادویات کی قلت اور انسانی امداد کو بطور ہتھیار استعمال کرنا شامل ہے۔ یہ سب کیا اس تمدن کا حصہ ہے جسے اسرائیل دنیا کے سامنے پیش کرنا چاہتا ہے؟
قطر نے اس موقع پر اعلان کیا کہ وہ تمام تر دباؤ اور پروپیگنڈا کے باوجود مظلوم قوموں کی حمایت سے پیچھے نہیں ہٹے گا، اور بطور غیر جانبدار، قابلِ اعتماد ثالث، اپنا کردار جاری رکھے گا۔
مزید پڑھیں: قطر کی نیتن یاہو پر تنقید
وزارت خارجہ نے آخر میں کہا کہ قطر، مصر اور امریکہ کے ساتھ مل کر فوری جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور پائیدار و منصفانہ امن کے حصول کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
شمالی شام میں ترک کرائے کے فوجیوں کی خود سوزی، 22 ہلاک اور زخمی
🗓️ 18 جون 2022سچ خبریں: شام میں موجود الجبہت الشامیہ اور احرار الشام نامی گروہ
جون
افسوس ہے اکثر اداکار فلسطین کے حق میں آواز نہیں اٹھا رہے، گوہر رشید
🗓️ 1 نومبر 2023کراچی: (سچ خبریں) حال ہی میں اداکار گوہر رشید نے اسرائیل ۔
نومبر
یورپی تجارتی بندرگاہوں میں اعلی منظم جرائم پر یوروپول کی رپورٹ
🗓️ 21 اپریل 2023سچ خبریں:سوئٹزرلینڈ نے ایک رپورٹ میں لکھا کہ دنیا میں بندرگاہیں عالمی
اپریل
نیتن یاہو جرمنی آئیں گے تو گرفتار کر لیے جائیں گے:جرمن وزیر خارجہ
🗓️ 27 نومبر 2024سچ خبریں:جرمنی کی وزیر خارجہ آنالینا بیربوک نے کہا ہے کہ ان
نومبر
امریکی طلباء کے نام آیت اللہ خامنہ ای کے خط کا جائزہ
🗓️ 6 جون 2024سچ خبریں: فلسطین کے مسئلے پر امام خمینی اور آیت اللہ خامنہ
جون
عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف القادر ٹرسٹ کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی
🗓️ 15 فروری 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) سابق وزیراعظم و بانی تحریک انصاف (پی ٹی
فروری
افغان حکام صرف پاکستان پر الزام تراشیوں میں مصروف ہیں: معید یوسف
🗓️ 13 اگست 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے قومی سلامتی
اگست
روس کا اپنی معشیت مضبوط کرنے کا نیا انداز؟
🗓️ 5 اگست 2023سچ خبریں: روس کے صدر نے اس ملک کی حکومتی اور شہروں
اگست