قطر کا 13 سال بعد دمشق میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان

قطر کا 13 سال بعد دمشق میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان

?️

سچ خبریں:قطر کی وزارت خارجہ نے 13 سال بعد دمشق میں اپنے سفارت خانہ کی فعالیت دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اسپوٹنک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قطر کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ سفارت خانہ کی سرگرمیاں آئندہ منگل سے شروع ہو جائیں گی، جب کہ یہ تعلقات 13 سال پہلے سابقہ شامی حکومت سے تمام سفارتی تعلقات منقطع کرنے کے بعد بحال ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: ترکی نے شمالی شام کی تعمیر نو میں اپنے شراکت دار کی حیثیت سے قطر کا نام کیوں لیا؟

بیان میں کہا گیا ہے کہ قطر، شامی عوام اور ملک میں جاری تبدیلیوں کی حمایت کرتا ہے۔

وزارت خارجہ نے خلیفہ عبدالله آل محمود الشریف کو دمشق میں سفارت خانہ کا کاردار مقرر کرنے کی بھی اطلاع دی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ قطر کا سفارت خانہ دوبارہ کھولنا، شام میں جاری تبدیلیوں کی حمایت اور شامی عوام کی مدد کے لیے اس ملک کے عبوری مرحلے سے گزرنے میں تعاون کرنے کی کوششوں کا حصہ ہے۔

مزید پڑھیں: شامی عوام کے لیے قطر کی جانب سے 75 ملین ڈالر کی امداد

یاد رہے کہ اس سے پہلے قطر کا ایک اعلیٰ سطحی وفد دمشق کا دورہ بھی کر چکا ہے۔

مشہور خبریں۔

اردن کا اسرائیل کو انتباہ

?️ 15 اپریل 2021سچ خبریں:اردن کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے صہیونی حکومت سے مقبوضہ

عربوں کے ساتھ سمجھوتے کے معاہدے کو وسعت دینے کا صیہونی چارجانبی منصوبہ

?️ 6 اگست 2021سچ خبریں:ایک صہیونی عہدیدار نے عرب ریاستوں کے ساتھ سفارتی تعلقات بڑھانے

حکومت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کے بجائے آئینی مدت پوری کرنی چاہیے، نیئر بخاری

?️ 15 جولائی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما نیئر بخاری نے

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی دہشت گردی، دوران حراست ایک کشمیری نوجوان کو شہید کردیا

?️ 30 جون 2021سرینگر (سچ خبریں) بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشت

ایرانی تارپیڈو میں دشمن کے جہازوں کے ڈھانچے کو تباہ کعرنے کی صلاحیت

?️ 19 جون 2022سچ خبریں:   ایک ایرانی عسکری تجزیاتی ویب سائٹ نے خلیج فارس اور

ریاستِ مدینہ میں قابلیت پر لوگ اعلیٰ عہدوں پر فائز ہوتے تھے

?️ 20 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ریاستِ

قومیں آئی ایم ایف پروگرام سے ترقی نہیں کرتیں، قرضے کی زندگی کو وقار میں بدلنا ہے، وزیراعظم

?️ 27 مارچ 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اللہ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے