?️
سچ خبریں:صیہونی ریاست کے مختلف شہروں میں شہریوں نے قیدیوں کے تبادلے اور غزہ میں جنگ بندی کے مطالبے کے ساتھ بنیامین نتن یاہو حکومت کے خلاف احتجاج کیا،مظاہرین نے حکومت کی پالیسیوں اور قیدیوں کے معاملے پر شدید تنقید کی۔
المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق صیہونی ریاست کے دارالحکومت تل ابیب اور بئر السبع سمیت متعدد علاقوں کے مختلف شہروں میں ہزاروں اسرائیلی شہری سڑکوں پر نکل آئے اور وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو اور ان کی حکومت کی پالیسیوں کے خلاف شدید احتجاج کیا۔
یہ بھی پڑھیں:نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے نہیں رکیں گے
رپورٹ کے مطابق، یہ مظاہرے ایسے وقت میں ہو رہے ہیں جب اسرائیلی معاشرے میں حکومت کی جانب سے حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے میں تاخیر اور غزہ میں جنگ کے تسلسل پر شدید بے چینی پائی جاتی ہے۔
مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی حکومت فوری طور پر حماس کے ساتھ قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے پر عملدرآمد کرے تاکہ زیرحراست اسرائیلی قیدیوں کو واپس لایا جا سکے اور جنگ کا خاتمہ ہو۔
مظاہرین نے غزہ کی جنگ جاری رکھنے اور اسیران کے معاملے پر نتن یاہو کابینہ کی حکمت عملی کو ناکام قرار دیتے ہوئے کہا کہ غیر لچکدار اور غیر حقیقت پسندانہ شرائط کی وجہ سے قیدیوں کا تبادلہ اور جنگ بندی ممکن نہیں ہو رہی،احتجاج کرنے والوں نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر قیدیوں کی رہائی اور جنگ بندی کے مطالبات درج تھے۔
انہوں نے حکومت پر الزام عائد کیا کہ اس کی ضد اور سیاسی مفادات نے معصوم قیدیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی ہیں اور معاشرے میں عدم اطمینان اور مایوسی کو جنم دیا ہے،سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اندرونی دباؤ میں روز بہ روز اضافہ ہو رہا ہے اور اگر حکومت نے جلد قیدیوں کے تبادلے یا جنگ بندی کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ کیا تو اسرائیل کے سیاسی حالات مزید کشیدہ ہو سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:مقبوضہ علاقوں میں نیتن یاہو کے خلاف مظاہرے
یاد رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان قیدیوں کے تبادلے اور جنگ بندی کے لیے بین الاقوامی سطح پر بھی کوششیں جاری ہیں، لیکن اسرائیلی حکومت کی سخت شرائط اس عمل میں بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
یورپی یونین کا روس کے خلاف تازہ ترین منصوبہ کیا ہے؟
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: یورپی اور روسی میڈیا نے اعلان کیا کہ یوکرین میں
جنوری
الائچی کے استعمال سے ان بیماریوں سے ملتا ہے چھٹکارا
?️ 16 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} ہر گھر کے کچن میں پائی جانے والی
فروری
اسرائیل کی موجودہ صورتحال صیہونی میگزین کی زبانی
?️ 15 جولائی 2023سچ خبریں: صہیونی میگزین اسرائیل ہیوم نے اپنی ایک رپورٹ میں سلامتی،
جولائی
فرخ حبیب کی رانا ثناء اللّٰہ کے بیان پر عدلیہ سے نوٹس لینے کی درخواست
?️ 30 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر وزیرِ مملکت برائے اطلاعات و نشریات
جنوری
یوکرین میں امریکی حیاتیاتی تجربہ گاہوں کا راز دنیا کے سامنے بے نقاب
?️ 30 اگست 2023سچ خبریں : سرکاری اعداد و شمار کے برعکس کہ دنیا کے
اگست
بھارت سے اچھے تعلقات قائم کرنا بی جے پی حکومت میں ناممکن ہے، عمران خان
?️ 22 نومبر 2022اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور
نومبر
ہمیں اپنے کپتان پر بھروسہ ہے:راجا ریاض
?️ 28 اپریل 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا
اپریل
کسی کو بھی اپنے معاملات میں مداخلت کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے:ایران
?️ 14 مارچ 2022سچ خبریں:ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے اپنے ملک کی پیش رفت
مارچ