افغانستان میں نئی حکومت بنانے کی تیاریاں، ملا برادر حکومت کی قیادت کریں گے

افغانستان میں نئی حکومت بنانے کی تیاریاں، ملا برادر حکومت کی قیادت کریں گے

?️

کابل (سچ خبریں)  ایک طرف جہاں افغانستان میں طالبان وادی پنج شیر میں باغیوں سے لڑائی میں مصروف ہیں اور معاشی تباہی سے بچنے کے لیے جدو جہد کر رہے ہیں وہیں طالبان ذرائع کا کہنا ہے کہ افغانستان میں نئی حکومت کے قیام کی تیاریاں جاری ہیں اور طالبان کے شریک بانی ملا برادر نئی افغان حکومت کی قیادت کریں گے جس کا اعلان جلد کیا جائے گا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق تین ذرائع نے بتایا کہ ملا برادر جو طالبان کے سیاسی دفتر کے سربراہ ہیں، ملا محمد یعقوب، جو طالبان کے سابق بانی ملا عمر کے بیٹے ہیں اور شیر محمد عباس ستانکزئی، حکومت میں اعلیٰ عہدوں پر ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

ایک طالبان عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر رائٹرز کو بتایا کہ تمام اعلیٰ رہنما کابل پہنچ چکے ہیں جہاں نئی حکومت کے اعلان کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

طالبان کے ایک اور ذرائع نے بتایا کہ طالبان کے سپریم مذہبی رہنما ہیبت اللہ اخونزادہ مذہبی معاملات اور گورننس پر توجہ دیں گے۔

طالبان، جنہوں نے 15 اگست کو ملک کے بیشتر حصوں پر قبضہ کرنے کے بعد کابل پر قبضہ کر لیا تھا، کو دارالحکومت کے شمال میں پنجشیر وادی میں شدید مزاحمت کا سامنا ہے۔

علاقائی ملیشیا کے کئی ہزار جنگجو اور حکومتی کی باقی فوجی اہلکار سابق کمانڈر احمد شاہ مسعود کے بیٹے احمد مسعود کی قیادت میں ویران وادی میں اکٹھے ہوئے ہیں۔

سمجھوتہ کے لیے مذاکرات کی کوششیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار دکھائی دیتی ہیں اور ہر فریق دوسرے کو ناکامی کا ذمہ دار ٹھہرا رہا ہے۔

مشہور خبریں۔

آزاد کشمیر میں سردار تنویرالیاس پی ٹی آئی کے قائد ایوان نامزد

?️ 17 اپریل 2022مظفرآباد(سچ خبریں) وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے پی ٹی آئی

ترکی امارات کے ساتھ تعلقات کیوں بڑھانا چاہتا ہے؟

?️ 21 جولائی 2023سچ خبریں:ترکی کے صدر رجب طیب اردگان نے ابوظہبی میں متحدہ عرب

ٹرمپ کی اسٹریٹجک غلطی، خلیج فارس جنگ سے مغرب اور عرب معیشتوں کو بھاری نقصان

?️ 23 مارچ 2026سچ خبریں:خلیج فارس کی حالیہ جنگی صورتحال نے عالمی معیشت اور توانائی

اسرائیل غزہ میں زیادہ تر کن لوگوں کو نشانہ بناتا ہے؟صیہونی ویب سائٹ کا اعتراف

?️ 2 دسمبر 2023سچ خبریں: ایک صہیونی ویب سائٹ نے یہ تسلیم کرتے ہوئے کہ

چیئرمین پی ٹی آئی کے الزامات مسترد، 8 فروری کو انتخابات کے انتظامات مکمل کرلیے، الیکشن کمیشن

?️ 15 دسمبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے پاکستان تحریک انصاف

پاکستانی انٹیلی جنس نے مقبوضہ کشمیر میں ”را‘ ‘کے مذموم مقاصد بے نقاب کردئیے

?️ 28 اگست 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) پاکستانی انٹیلی جنس نے مقبوضہ کشمیر میں’ ’را‘ ‘کے

فلسطینیوں کی نقل مکانی کے بغیر غزہ کی تعمیر نو کیسے ہوگی؟ مصری صدر

?️ 20 فروری 2025 سچ خبریں:مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے غزہ میں جنگ بندی

تحریک لبیک پاکستان ایک کالعدم پارٹی ہے

?️ 25 اکتوبر 2021اسلام آباد(سچ خبریں) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کالعدم تنظیم تحریک

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے