?️
سچ خبریں:صہیونی ریاست کی جانب سے غزہ پر مسلسل گیارہویں روز جاری وحشیانہ حملوں کے درمیان، بعض باخبر ذرائع نے عندیہ دیا ہے کہ آنے والے اتوار کو غزہ میں ممکنہ جنگ بندی کا اعلان ہو سکتا ہے۔
فلسطینی خبررساں ادارے معا کی رپورٹ کے مطابق، ان ذرائع نے بتایا ہے کہ اتوار کے دن فریقین کے درمیان جنگ بندی پر ابتدائی اتفاق ممکن ہے، بشرطیکہ بعض شرائط پر عملدرآمد کیا جائے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ فریقین کے درمیان ثالثوں کی وساطت سے مختلف تجاویز پر بات چیت جاری ہے، جن میں خاص طور پر:
صہیونی قیدیوں کی رہائی،غزہ میں انسانی امداد کی فراہمی، مرحلہ وار جنگ بندی کے دوسرے مرحلے کی تیاری
قابل ذکر بات یہ ہے کہ مصر نے ایک نیا تجویز پیش کیا ہے جس کے تحت ہر ہفتے پانچ صہیونی قیدیوں کو رہا کرنے کا فارمولا زیر غور ہے، جو ممکنہ جنگ بندی کا دروازہ کھول سکتا ہے۔
ذرائع کے مطابق، حماس نے گزشتہ جنگ بندی معاہدے کی تمام شقوں پر عمل کیا، لیکن صہیونی حکومت نے مذاکراتی عمل میں بار بار رکاوٹیں ڈال کر معاہدے کے دوسرے مرحلے کی راہ مسدود کی۔
مزید پڑھیں: غزہ میں جنگ بندی کی نئی امریکی صیہونی تجویز
ماہرین کا کہنا ہے کہ اسرائیلی تاخیری حربے اور مسلسل بمباری انسانی بحران کو مزید سنگین بنا رہے ہیں، جبکہ فلسطینی فریق انسانی بنیادوں پر فوری جنگ بندی اور امداد کی فراہمی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
کالعدم تنظیم سے مذاکرات آئین پاکستان کے تحت ہورہے ہیں
?️ 9 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے کہا
نومبر
عمران خان کی تقاریر براہِ راست دکھانے پر پابندی کا حکم معطل
?️ 29 اگست 2022 اسلام آباد: (سچ خبریں) اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک
اگست
نواف سلام پر حزب اللہ کا قطعی موقف
?️ 16 جنوری 2025سچ خبریں: لبنان کے سیاسی جائزوں کے ساتھ ساتھ ملکی میڈیا اور حلقوں
جنوری
جہنم میں خوش آمدید
?️ 16 اکتوبر 2023سچ خبریں: القدس بریگیڈ کے ترجمان نے اعلان کیا کہ صہیونی فوج
اکتوبر
افغانستان میں امن خطے کے لئے اہم ہے: وزیراعظم
?️ 15 جولائی 2021تاشقند(سچ خبریں)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے افغانستان میں امن خطے کے
جولائی
مصالحہ دار کھانوں کا صحت پر منفی اثرات، حیران کن تحقیق
?️ 8 فروری 2021واشنگٹن(سچ خبریں ) برصغیر ہند و پاک میں لوگ مصالحہ دار کھانا
فروری
حماس کے ایک ممتاز لیڈر کا انتقال
?️ 28 مارچ 2021سچ خبریں:فلسطینی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے ایک ممتاز رہنما کا آج
مارچ
پنجاب کے ہر گھر کو صحت کارڈ میسر ہوگا
?️ 31 دسمبر 2021لاہور (سچ خبریں)تفصیلات کے مطابق گورنر ہاوس لاہور میں خصوصی تقریب کے
دسمبر