?️
تہران (سچ خبریں) عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ایرانی صدر حسن روحانی نے اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بیت المقدس کی مکمل آزادی تک فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے اور پوری مسلم امہ کو فلسطین کی اس جدوجہد آزادی میں ان کا ساتھ دینا چاہیئے۔
تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے زور دے کر کہا ہے کہ یوم قدس، فلسطینی قوم کی حمایت کا دن ہے اور ہمیں امید ہے کہ فلسطینی عوام کی جہد وجہد اور جہاد سے فلسطین کامیاب ہوگا –
موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے جمعرات کو متعدد قومی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی یوم قدس کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں فلسطینی نہایت مشکل حالات میں دربدری کی زندگی بسر کر رہے ہیں اور عالمی برادری بھی اس کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔
ایرانی صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صیہونی، فلسطینیوں کی زمینوں کو غصب کرنے کا سلسلہ بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں کہا کہ ایران کی عظیم قوم اور امام خمینی نے جمعہ الوداع کو عالمی یوم قدس قرار دیا جس سے ملت فلسطین کے حقوق کی یاد دہانی ہوتی ہے۔
صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ دنیا کے تمام مسلمان بیت المقدس کو صیہونیوں کے قبضے سے واپس لینا چاہتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ فلسطین کے عوام اس جہاد میں کامیاب ہوں گے اور مسلمانوں کی دیرینہ آرزو پوری ہوگی۔
ایران کے صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ کل جمعے کو عالمی یوم قدس منایا جائے گا کہا کہ ہم عالمی یوم قدس منائیں گے اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے دعا گو ہیں اور اس سلسلے میں رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات سے ہم سب استفادہ کریں گے۔
دوسری جانب ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے بھی بیت المقدس کو ملت فلسطین کی امنگوں کا مظہر قرار دیا ہے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ صادق لاریجانی نے عالمی یوم قدس کو ملت فلسطین کی امنگوں کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ غاصب ظالموں کے ہاتھوں سے فلسطین اور بیت المقدس کو آزاد کرانے کا عزم کبھی ختم ہونے والا نہیں ہے۔
ایران کی وزارت دفاع نے بھی عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ایک بیان جاری کر کے عالمی یوم قدس کو غاصب صیہونیزم اور سامراجی نظام کے مقابلے میں عالم اسلام کی طاقت کے مظاہرے کا ایک بڑا موقع قرار دیا اور اعلان کیا کہ مستقبل قریب میں دنیا بہت جلد بیت المقدس کی آزادی کے جشن کا نظارہ کرے گی۔


مشہور خبریں۔
استنبول: نائب وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ترک صدر سے ملاقات، اسرائیلی جارحیت کی مذمت
?️ 22 جون 2025استبول: (سچ خبریں) نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحٰق ڈار اور
جون
غزہ کی اکثریت امداد پر انحصار کرتی ہے:یورپی یونین کے سینئر عہدیدار
?️ 12 جون 2024سچ خبریں: یورپی کمیشن کے کرائسس مینجمنٹ کمشنر نے غزہ میں انسانی
جون
صیہونی حکومت کے لیے ایران اور یمن سے بڑھ کر نئے اسٹریٹجک چیلنجز
?️ 13 جنوری 2025سچ خبریں:صیہونی حکومت 2025 کے آغاز کے ساتھ ہی ایران، یمن، حزب
جنوری
اسرائیل بہت کمزور ہوچکے ہیں اور بہت سے چیلنجز کا سامنا ہے: صہیونی سکیورٹی عہدہ دار
?️ 9 اگست 2021سچ خبریں:صہیونی حکومت کی قومی سلامتی کونسل کے سابق سربراہ ، جنہوں
اگست
ڈیموکریٹ سینیٹر نے ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے دیا
?️ 26 فروری 2026ڈیموکریٹ سینیٹر نے ٹرمپ کو جھوٹا قرار دے دیا امریکی ڈیموکریٹ سینیٹر
فروری
’صدقے‘ کو شاہ رخ خان شیئر کردیں تو مزہ آجائے، عاشر وجاہت
?️ 10 مارچ 2024کراچی: (سچ خبریں) ابھرتے ہوئے گلوکار و اداکار عاشر وجاہت اور ان
مارچ
اسپیس ایکس کا بڑا اسٹار شپ راکٹ 2026 کے آخر میں مریخ کیلئے روانہ ہوگا، ایلون مسک
?️ 16 مارچ 2025سچ خبریں: اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے کہا ہے کہ
مارچ
معصوم فلسطینی بچوں کے خون میں ڈوبتی صیہونی معیشت
?️ 16 نومبر 2023سچ خبریں: صیہونی حکومت کے بڑھتے ہوئے اقتصادی بحران کے کی وجہ
نومبر