عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ایرانی صدر نے اہم پیغام جاری کردیا

عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ایرانی صدر نے اہم پیغام جاری کردیا

?️

تہران (سچ خبریں) عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ایرانی صدر حسن روحانی نے اہم پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم بیت المقدس کی مکمل آزادی تک فلسطین کی حمایت جاری رکھیں گے اور پوری مسلم امہ کو فلسطین کی اس جدوجہد آزادی میں ان کا ساتھ دینا چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے زور دے کر کہا ہے کہ یوم قدس، فلسطینی قوم کی حمایت کا دن ہے اور ہمیں امید ہے کہ فلسطینی عوام کی جہد وجہد اور جہاد سے فلسطین کامیاب ہوگا –

موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران کے صدر حسن روحانی نے جمعرات کو متعدد قومی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عالمی یوم قدس کی جانب اشارہ کیا اور کہا کہ دنیا کے مختلف ممالک میں فلسطینی نہایت مشکل حالات میں دربدری کی زندگی بسر کر رہے ہیں اور عالمی برادری بھی اس کی جانب کوئی توجہ نہیں دے رہی ہے۔

ایرانی صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ صیہونی، فلسطینیوں کی زمینوں کو غصب کرنے کا سلسلہ بدستور جاری رکھے ہوئے ہیں کہا کہ ایران کی عظیم قوم اور امام خمینی نے جمعہ الوداع کو عالمی یوم قدس قرار دیا جس سے ملت فلسطین کے حقوق کی یاد دہانی ہوتی ہے۔

صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ دنیا کے تمام مسلمان بیت المقدس کو صیہونیوں کے قبضے سے واپس لینا چاہتے ہیں اور ہمیں امید ہے کہ فلسطین کے عوام اس جہاد میں کامیاب ہوں گے اور مسلمانوں کی دیرینہ آرزو پوری ہوگی۔

ایران کے صدر نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ کل جمعے کو عالمی یوم قدس منایا جائے گا کہا کہ ہم عالمی یوم قدس منائیں گے اور بیت المقدس کی آزادی کے لئے دعا گو ہیں اور اس سلسلے میں رہبر انقلاب اسلامی کے بیانات سے ہم سب استفادہ کریں گے۔

دوسری جانب ایران کی تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ نے بھی بیت المقدس کو ملت فلسطین کی امنگوں کا مظہر قرار دیا ہے تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ صادق لاریجانی نے عالمی یوم قدس کو ملت فلسطین کی امنگوں کا مظہر قرار دیتے ہوئے کہا کہ غاصب ظالموں کے ہاتھوں سے فلسطین اور بیت المقدس کو آزاد کرانے کا عزم کبھی ختم ہونے والا نہیں ہے۔

ایران کی وزارت دفاع نے بھی عالمی یوم قدس کی مناسبت سے ایک بیان جاری کر کے عالمی یوم قدس کو غاصب صیہونیزم اور سامراجی نظام کے مقابلے میں عالم اسلام کی طاقت کے مظاہرے کا ایک بڑا موقع قرار دیا اور اعلان کیا کہ مستقبل قریب میں دنیا بہت جلد بیت المقدس کی آزادی کے جشن کا نظارہ کرے گی۔

مشہور خبریں۔

آرمی چیف اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی

?️ 28 جولائی 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس

ملک بھر میں دوسرے روز بھی قربانی کاسلسلہ جاری ہے

?️ 22 جولائی 2021کراچی(سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں عیدالاضحیٰ انتہائی مذہبی جوش

پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان طویل المدتی شراکت داری کی دستاویز پر دستخط ہوگئے

?️ 9 مئی 2024اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان اور ورلڈ بینک کے درمیان طویل المدتی

قاسم میزائل کیوں بنایا،فلسطینی مجاہدین نے وجہ بتادی

?️ 24 مئی 2021سچ خبریں:جہاد اسلامی فلسطین کے پولیٹیکل بیورو کے ایک رکن نے کہا

صہیونیوں کا ڈراؤنا خواب جاری/ بیت المقدس میں صیہونی مخالف کارروائی

?️ 28 جنوری 2023سچ خبریں:فلسطینی میڈیا نے مقبوضہ بیت المقدس میں واقع سیلوان قصبے میں

پی ٹی آئی عوام کے اعتماد کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہے:صدر مملکت

?️ 29 اگست 2021کراچی(سچ خبریں) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پی ٹی

کورونا: پاکستان میں ایک روز 7ہزار سے زائد کیسز رپورٹ

?️ 31 جنوری 2022اسلام آباد (سچ خبریں)عالمی وبا کورونا وائرس کی پاکستان میں پانچویں لہر

حزب اللہ کے منفرد میزائل اور ڈرون حملوں کی شدت کیوں؟

?️ 20 نومبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ کے حالیہ میزائل اور ڈرون حملے نہ صرف خطے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے