?️
سچ خبریں:برطانوی اخبار کے مطابق اسرائیل نے ایک نیا باضابطہ نظام متعارف کر کے درجنوں بین الاقوامی امدادی تنظیموں کی درخواستیں روک دی ہیں، جس کے نتیجے میں غزہ میں قحط اور انسانی بحران مزید شدید ہو گیا ہے۔
برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں غزہ کی پٹی میں انسانی امداد کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے کے صہیونی اقدامات کا اعتراف کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ میں قحط کا باضابطہ اعلان سے اسرائیل کو سنگین نتائج کا سامنا
معا نیوز ایجسی کے مطابق، روزنامہ فنانشل ٹائمز کی جانب سے شائع ہونے والی رپورٹ میں، انسانی حقوق کے شعبے میں سرگرم اداروں کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ صیہونی حکومت نے ایک نیا حربہ اختیار کیا ہے جس کے ذریعے غزہ تک امدادی سامان کی ترسیل کو روکا جا رہا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تل ابیب نے غیر سرکاری تنظیموں کی سرگرمیوں کی رجسٹریشن کے لیے ایک نیا طریقہ کار نافذ کیا ہے، جس کے نتیجے میں غزہ کے باہر موجود انسانی امداد کے کروڑوں ڈالر روک دیے گئے ہیں۔
یہ بھی کہا گیا ہے کہ چالیس بین الاقوامی تنظیموں نے تصدیق کی ہے کہ صیہونی حکام نے جنگ بندی کے نفاذ کے ابتدائی بارہ دنوں کے دوران انسانی امداد کی 99 درخواستوں کو مسترد کر دیا۔
رپورٹ کے مطابق ان درخواستوں میں سے تین چوتھائی اس بنیاد پر رد کی گئیں کہ متعلقہ ادارے غزہ کے لیے امدادی سامان بھیجنے کے مجاز نہیں، ان اداروں میں ڈاکٹرز وِدآؤٹ بارڈر تنظیم بھی شامل ہے۔
تل ابیب کا دعویٰ ہے کہ ان تنظیموں کی رجسٹریشن کا عمل زیرِ غور ہے، اور اسی بہانے امدادی قافلوں کی راہ روک دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں:غزہ میں قحط کی باضابطہ تصدیق کے بعد امریکہ کو اسرائیل حمایت ختم کرنی چاہیے
یہ سب اس وقت ہو رہا ہے جب جنگ بندی معاہدے کے مطابق روزانہ چھ سو ٹرک امدادی سامان غزہ میں داخل ہونا چاہیے لیکن صہیونی حکومت کے اقدامات کے باعث اس فراہمی میں شدید تعطل پیدا ہوا ہے۔


مشہور خبریں۔
تل ابیب میں یمنی نوادرات کی فروخت
?️ 18 اگست 2023سچ خبریں:القدس العربی اخبار کے مطابق یمن کے ایک محقق عبداللہ محسن
اگست
جان بولٹن پر مقدمہ چلایا جا سکتا ہے: وینس
?️ 25 اگست 2025 سچ خبریں: امریکی نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ
اگست
اسحاق ڈار کا الجیریا کے وزیر خارجہ سے رابطہ، خطے کی صورتحال سمیت سے آگاہ کیا
?️ 6 مئی 2025اسلام آباد (سچ خبریں) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم و
مئی
کل جماعتی حریت کانفرنس کی گستاخانہ واقعے کی مذمت، مجرم طالب علم کو کڑی سزا دینے کا مطالبہ
?️ 7 جون 2024سرینگر: (سچ خبریں) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں
جون
فواد چوہدری نے نواز شریف اور آسف زرداری پر سخت تنقید کی
?️ 16 جنوری 2022لاہور (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے
جنوری
یمنی حملوں کے بعد اسرائیلی تعمیراتی شعبے میں بحران
?️ 31 جولائی 2025سچ خبریں: الجزیرہ ٹی وی کے مطابق، صہیونی ریاست کے معاشی اخبار
جولائی
کراچی: سندھ میں نئی پابندیوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن جاری
?️ 25 مئی 2021کراچی(سچ خبریں) محکمہ داخلہ سندھ نے صوبے میں نئی پابندیوں کا نوٹیفکیشن
مئی
صیہونی قیدیوں کی اذیت کا اصل ذمہ دار کون؟ حماس کی زبانی
?️ 13 اپریل 2025 سچ خبریں:اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے ایک بیان میں کہا ہے
اپریل