صیہونی مقبوضہ علاقوں پر ایران کے میزائل حملوں کی نئی لہر

میزائل

?️

سچ خبریں:صہیونی فوج نے پیر کے روز مقبوضہ علاقوں پر ایران کی جانب سے میزائل حملوں کی نئی لہر کی اطلاع دی ہے۔

صہیونی فوج نے مقبوضہ علاقوں پر ایران کے نئے میزائل حملوں کی تصدیق کی ہے۔ رپورٹس کے مطابق تل ابیب، مقبوضہ قدس، بئر السبع اور غزہ کے اطراف میں خطرے کے سائرن بجائے گئے جبکہ آبادکاروں کو پناہ گاہوں میں رہنے کی ہدایت دی گئی۔

مغربی کنارے کی صہیونی بستیوں پر 10 میزائل داغے گئے

صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے رپورٹ دی ہے کہ ایران کی جانب سے مغربی کنارے میں قائم صہیونی بستیوں کی طرف 10 میزائل داغے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ان حملوں کے نتیجے میں مغربی کنارے میں تین عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

یکیم فوجی اڈے میں خطرے کے سائرن فعال

صہیونی ذرائع ابلاغ کے مطابق غزہ کی پٹی میں واقع زیکیم فوجی اڈے پر خطرے کے سائرن فعال کر دیے گئے۔

صہیونی حکومت کی داخلی محاذ کمان نے بھی اعلان کیا کہ ایران سے میزائل فائر کیے جانے کی نشاندہی کے بعد تل ابیب اور اس کے جنوبی علاقوں میں خطرے کے سائرن بجائے گئے۔

داخلی محاذ کمان نے صہیونی آبادکاروں سے کہا ہے کہ وہ پناہ گاہوں میں موجود رہیں اور حفاظتی ہدایات پر عمل کریں۔

اس سے قبل بھی صہیونی حکومت مختلف مقبوضہ علاقوں پر ایران کے میزائل حملوں کی اطلاعات دے چکی ہے۔

ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق خطرے کے سائرن تل ابیب اور اس کے نواحی علاقوں، مقبوضہ قدس، بئرالسبع اور اس کے اطراف کے علاقوں کے علاوہ غزہ کے نزدیک واقع صہیونی بستیوں میں بھی بجائے گئے۔

مشہور خبریں۔

حاکمیت نہ فروخت ہوگی، نہ مذاکرہ؛ ہنڈوراس کی صدر کا اعلان

?️ 29 نومبر 2025سچ خبریں:ہنڈوراس کی صدر سیومارا کاسٹرو نے امریکی مداخلت کے ردعمل میں

صہیونی فوج کی گھات میں حزب اللہ کی جنگ کا برقرار ڈھانچہ

?️ 5 اکتوبر 2024سچ خبریں: الاقصی طوفان کے دوران غزہ کی پٹی کی حمایت کے میدان

خاتون مجسٹریٹ دھمکی کیس میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 20 ستمبر تک توسیع

?️ 12 ستمبر 2022اسلام آباد: (سچ خبریں) خاتون مجسٹریٹ اور اعلیٰ پولیس افسران کو دھمکیاں

آٹھ ماہ کی سیکیورٹی ایک گھنٹے میں تباہ ہو جائے گی: شیخ نعیم قاسم

?️ 7 اگست 2025سچ خبریں: لبنان کی حزب اللہ کے نائب سیکرٹری جنرل شیخ نعیم قاسم

ٹرمپ کے نائب صدر اور قطری وزیر خارجہ کی وائٹ ہاؤس میں ملاقات

?️ 9 مئی 2026 سچ خبریں:امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس نے جمعہ کو

حسان خاور کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کے پاس نمبرز پورے ہیں تو در بدر کی ٹھوکریں کیوں کھا رہی ہے

?️ 1 مارچ 2022لاہور: (سچ خبریں) حسان خاور کا کہنا ہے کہ اگر اپوزیشن کے

اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا ایران کے خلاف جنگ فوری بند کرنے کا مطالبہ

?️ 3 اپریل 2026سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اینٹونیو گوٹرش نے امریکہ اور اسرائیل

یوم قدس دنیا کے تمام آزاد لوگوں کا ہے:حکیم

?️ 15 اپریل 2023سچ خبریں:عراق کی قومی حکمت تحریک کے سربراہ سید عمار حکیم نے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے