🗓️
واشنگٹن (سچ خبریں) امریکہ کو افغانستان میں مسلسل شکست کا سامنا ہے اور اب اس نے افغانستان میں امن کے نام پر ایک نیا کھیل کھیلنا شروع کردیا ہے جس کے مطابق کہا گیا ہے کہ موجودہ حکومت کو ختم کرکے ایک نگراں حکومت بنائی جائے جو نئے انتخابات تک ملک کا اقتدار سنبہالے اور اس کے بعد جو بھی جماعت انتخابات جیت جائے اسے حکومت دے دی جائے۔
غیر ملکی خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں امن معاہدے پر خاطر خواہ پیشرفت نہ ہونے پر نئے انتخابات اور تب تک تمام فریقین پر مشتمل نگراں حکومت کی تجویز پیش کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق امریکہ نے افغان حکومت کو ایک امن ڈرافٹبھیجا ہے جس میں افغانستان میں مستقل قیام امن کے لیے موجودہ حکومت کو ختم کرکے نئے انتخابات کرانے اور تب تک تمام فریقین پر مشتمل نگراں حکومت کے قیام کی تجویز دی گئی ہے۔
آٹھ صفحات پر مشتمل امن ڈرافٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ نگراں حکومت سب کی مشاورت سے نئے انتخابات کے لیے آئین سازی کرے گی جس کے تحت ملک بھر میں پُرامن اور شفاف انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا اور کامیاب ہونے والوں کو حکومت سونپ دی جائے گی۔
افغانستان کے لیے امریکہ کے خصوصی نمائندے زلمے خلیل زاد نے یہ ڈرافٹ ایک اہم ملاقات میں سب سے پہلے صدر اشرف غنی کو بھی پیش کیا، بعد ازاں طالبان اور دیگر فریقین کو بھی پیش کیا ہے۔
مشہور خبریں۔
شیخ رشید کی گرفتاری، سی پی او کا جواب مسترد، آر پی او راولپنڈی ذاتی حیثیت میں طلب
🗓️ 22 ستمبر 2023لاہور: (سچ خبریں) لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم
ستمبر
پاکستان سمیت کئی ترقی پذیر ممالک کے جی ایس پی پلس اسٹیس میں 4 سال کی توسیع
🗓️ 6 اکتوبر 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) یورپی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر ترقی پذیر
اکتوبر
شام میں خواتین کی خرید و فروخت کا بازار گرم
🗓️ 10 مئی 2025 سچ خبریں:شام میں الجولانی دہشتگرد گروہ کی پشت پناہی سے خواتین
مئی
دہشت گرد ریاست اسرائیل کی فوج نے غرب اردن سے سینکڑوں حماس رہنماؤں کو گرفتار کرلیا
🗓️ 24 جولائی 2021دہشت گرد ریاست اسرائیل کی فوج نے غرب اردن سے سینکڑوں حماس
جولائی
فوج کےذہنی بحران کو حل کرنے کے لیے اسرائیلی فوج کا خصوصی پروگرام
🗓️ 25 دسمبر 2023سچ خبریں:عبرانی اخبار Yedioth Aharonot نے رپورٹ کیا کہ غزہ کی جنگ
دسمبر
ٹرمپ کی کابینہ کے امیدوار؛ جی حضوری کرنے والے
🗓️ 19 نومبر 2024سچ خبریں: دو ہفتے قبل ڈونلڈ ٹرمپ امریکہ کی تمام آٹھ سوئنگ
نومبر
شام میں القاعدہ کا سرغنہ ہلاک
🗓️ 17 فروری 2025سچ خبریں: امریکہ کی سینٹرل کمانڈ نے شام کے شمال مغرب میں
فروری
بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کا انوکھا کارنامہ
🗓️ 18 جون 2021بلوچستان (سچ خبریں)بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن کی جانب سے بجٹ میں ان
جون