?️
سچ خبریں: ایک لبنانی ذریعے نے حالیہ حملے کے بعد حزب اللہ کی ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ سید ہاشم صفی الدین کی صورتحال سے متعلق نئی تفصیلات کا انکشاف کیا ہے۔
الجزیرہ نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے لبنانی ذریعے نے بتایا کہ حزب اللہ کا صفی الدین سے رابطہ منقطع ہو گیا ہے، وہ اس وقت انڈر گراؤنڈ ایک مرکز میں موجود تھے جب اسرائیل نے المریجہ علاقے کو نشانہ بنایا۔
یہ بھی پڑھیں: استقامت ہمارا اختیار ہے اور ہم اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے: حزب اللہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی ڈرونز جمعہ کے روز سے امدادی ٹیموں کو نشانہ بنا رہے ہیں اور انہیں متاثرہ علاقے تک پہنچنے سے روک رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر بات چیت جاری ہے تاکہ امدادی ٹیموں کو حملے کی جگہ تک پہنچنے کی اجازت دی جائے لیکن اسرائیل نے بین الاقوامی فریقوں کو مطلع کیا ہے کہ وہ المریجہ کے علاقے میں امدادی ٹیموں کو داخلے کی اجازت نہیں دے گا۔
اس سے قبل صیہونی ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ اندازے کے مطابق صفی الدین حملے کے دوران یا بعد میں دم گھٹنے کے باعث ہلاک ہو گئے ہیں۔
صیہونی ذرائع نے مزید کہا کہ صفی الدین کے قتل کے بارے میں شواہد اب بھی غیر یقینی ہیں کیونکہ اسرائیل کے پاس اس حوالے سے کوئی ٹھوس شواہد نہیں ملے ہیں۔
دوسری جانب لبنانی نیوز چینل الجدید نے رپورٹ دی تھی کہ لبنانی ریڈ کراس اور سول ڈیفنس فورسز کو لبنانی فوج کی جانب سے المریجہ علاقے میں داخل ہونے کی اجازت ملی ہے جہاں جمعرات کی رات اور جمعہ کی صبح حملہ ہوا تھا لیکن اسرائیلی ڈرونز کے حملوں کی وجہ سے وہاں تک پہنچنا مشکل ہو رہا ہے۔
مزید پڑھیں: حزب اللہ نے اپنے عہدیداروں کے قتل کی تردید کی
کچھ سکیورٹی ذرائع نے اس لبنانی چینل کو بتایا کہ حزب اللہ کے پاس ابھی تک سید ہاشم صفی الدین کی صورتحال کے بارے میں کوئی تصدیق شدہ معلومات نہیں ہیں، اور ان سے متعلق موصولہ تمام اطلاعات ناقابل اعتماد ہیں کیونکہ اس مقام تک رسائی حاصل نہیں ہو سکی ہے۔
قبل ازیں اسرائیلی ٹی وی چینل 14 نے دعویٰ کیا تھا کہ حالیہ حملے کا ہدف سید ہاشم صفی الدین تھے۔
مشہور خبریں۔
عوامی خدمت، فلاح و بہبود اور گڈ گورننس کے اہداف کو ہر صورت پورا کیا جائے گا۔ مریم نواز
?️ 25 جون 2025لاہور (سچ خبریں) وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ عوامی
جون
20 سال پرانے زخم پر امریکی نمک
?️ 4 جون 2025سچ خبریں: مسرور بارزانی، کردستان ریجن کے وزیر اعظم کی واشنگٹن کی حالیہ
جون
بھارت کیخلاف پاکستان نے 96 گھنٹوں تک اپنے وسائل سے جنگ لڑی،چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی
?️ 3 جون 2025راولپنڈی: (سچ خبریں) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد
جون
ایران عرب معاہدہ خطے میں امن و سلامتی کو مضبوط کرے گا: پاکستان
?️ 18 مئی 2023سچ خبریں:پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے امید ظاہر کی کہ
مئی
چین یوکرین کی جنگ پر جلد ہی پوزیشن لے گا
?️ 18 فروری 2023سچ خبریں:چین کی وزارت خارجہ کے مرکزی دفتر کے ڈائریکٹر نے مستقبل
فروری
حزب اللہ کی میڈیا حکمت عملی؛ عالمی سطح پر ایک مؤثر میدان جنگ
?️ 21 نومبر 2024سچ خبریں:لبنانی مجاہد محمد عفیف کی شہادت، مزاحمتی میڈیا کی تاریخ میں
نومبر
پاکستان صحافیوں کے خلاف اسرائیل کے جرائم اور اس کی حالیہ جارحیت کی مذمت
?️ 27 اگست 2025سچ خبریں: وفاقی محکمہ خارجہ کے ترجمان کے دفتر کے شعبہ تعلقات عامہ
اگست
خفیہ دستاویزات میرے گھر منتقل کرنا معمول تھا: ٹرمپ
?️ 20 فروری 2022سچ خبریں: وائٹ ہاؤس کی برآمد شدہ دستاویزات کے کم از کم
فروری