?️
سچ خبریں:امریکہ اور اسرائیل نے غزہ میں مسلح کارندوں کی تنظیم کو سرگرم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جس کا مقصد مزاحمتی تحریک کو شکست دینا اور غزہ میں عدم استحکام پیدا کرنا ہے۔
معا نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صہیونی اخبار اسرائیل ہیوم نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ امریکہ اور اسرائیل کے درمیان غزہ میں مسلح کارندوں کی تنظیم اور ان کے کردار پر مکمل طور پر کام جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ والوں کے خلاف اب تک کی سب سے بڑی امریکی-صیہونی سازش
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کے کریات گات میں موجود کمانڈرز اور مسلح کارندوں کے درمیان باہمی رابطے اور تنظیم کا عمل چل رہا ہے۔ ان کارندوں میں خاص طور پر ابوشباب گروپ کے مسلح جنگجو اور حسام الاسطل کے زیرِ اثر مسلح افراد شامل ہیں، جو خان یونس میں فعال ہیں۔
اسرائیل ہیوم کی رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ الاسطل گروپ کو اسرائیلی حکام کی طرف سے اسلحہ کی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، اور یہ سب کچھ امریکہ اور اسرائیل کے مشترکہ اقدامات کے تحت ہو رہا ہے، جس کا مقصد غزہ میں واشنگٹن اور تل ابیب کے زیرِ اثر ایک مقامی انتظامیہ کی تشکیل کرنا ہے۔
امریکہ اور اسرائیل کا مقصد ان مسلح کارندوں کو مقامی مجاہدین کے خلاف استعمال کرنا اور غزہ میں آشوب پیدا کرنا ہے۔
مزید پڑھیں: کیا صیہونی حکومت فلسطینیوں کی جبری نقل مکانی کر سکے گی؟
رپورٹ میں یہ بھی ذکر کیا گیا کہ امریکہ ان مسلح کارندوں کو بین الاقوامی امن فورس کے متبادل کے طور پر دیکھ رہا ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ امریکہ اور اسرائیل غزہ میں اپنے اثر و رسوخ کو مزید مستحکم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔


مشہور خبریں۔
محمد بن زاید باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات کے حکمران
?️ 15 مئی 2022سچ خبریں: محمد بن زید آل نہیان متحدہ عرب امارات کے نئے
مئی
بھارت میں کورونا وائرس کا شدید قہر، نریندر مودی نے وائرس کو طوفان قرار دے دیا
?️ 26 اپریل 2021نئی دہلی (سچ خبریں) بھارت میں کورونا وائرس نے شدید قہر اور
اپریل
یورپ اب فیصلہ سازی کا آزاد مرکز نہیں رہا: پیوٹن
?️ 29 نومبر 2024سچ خبریں: ایک پریس کانفرنس میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے اعلان
نومبر
اسرائیلی حکومت کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی پر قطر کا ردعمل
?️ 21 اکتوبر 2025سچ خبریں: قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی نے اپنے
اکتوبر
یوکرین کی پیش رفت | ٹرمپ نے روس سے نمٹنے کے لیے اچانک حکمت عملی تبدیل کر دی
?️ 23 اکتوبر 2025سچ خبریں: ٹرمپ کی روس سے لڑائی کو فوری طور پر ختم
اکتوبر
صیہونی حکومت نے یوکرین کو ہیلمٹ اور حفاظتی واسکٹ بھیجے
?️ 18 مئی 2022سچ خبریں: اسرائیلی وزارت جنگ نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ
مئی
اسرائیل غزہ میں خوراک و دوا کی ترسیل روک رہا ہے:اقوام متحدہ کا انتباہ
?️ 30 اپریل 2025 سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل آنٹونیو گوٹرش نے کہا ہے
اپریل
پاکستان کی فی کس آمدنی گر کر 1568 ڈالر رہ گئی
?️ 26 مئی 2023اسلام آباد:(سچ خبریں) پاکستان کی خام ملکی پیداوار (جی ڈی پی) کے
مئی