?️
سچ خبریں:سابق صیہونی وزیراعظم ایہود باراک نے کابینۂ نیتن یاہو کو اسرائیل کی بدترین حکومت قرار دیتے ہوئے اس کے فوری خاتمے پر زور دیا، انہوں نے جنگِ غزہ کے خاتمے کو بھی ایک اہم ضرورت قرار دیا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق سابق صیہونی وزیراعظم ایہود باراک نے موجودہ صہیونی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بنیامین نیتن یاہو کی سربراہی میں قائم کابینہ اسرائیل کی تاریخ کی بدترین حکومت ہے، اور اس کا جلد از جلد خاتمہ وقت کی اہم ترین ضرورت بن چکا ہے،رپورٹ کے مطابق، ایہود باراک نے اپنے بیان میں کہا کہ اب کوئی چیز نیتن یاہو کی کابینہ کے خاتمے سے زیادہ اہم نہیں۔
یہ بھی پڑھیں:کون زیادہ خطرناک ہے ؟ صیہونیت یا نازی ازم؟
انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیلی معاشرے اور ریاست کے مفاد میں یہ لازم ہو چکا ہے کہ ایسی ناکام اور متنازع حکومت کو برطرف کیا جائے، جو نہ صرف داخلی سطح پر انتشار پیدا کر رہی ہے بلکہ بیرونی محاذ پر بھی اسرائیل کو تنہائی کی طرف دھکیل رہی ہے۔
باراک نے اس کے ساتھ ساتھ جنگِ غزہ کے فوری خاتمے کی ضرورت پر بھی زور دیا، اور اعتراف کیا کہ غزہ کی جنگ کو ختم کرنا بھی انتہائی اہم ہے۔
ایہود باراک کی یہ بیان بازی ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیل کو نہ صرف داخلی سیاسی بحران کا سامنا ہے بلکہ غزہ، لبنان اور ایران کے ساتھ بیک وقت محاذ آرائی بھی شدید ہوتی جا رہی ہے۔
اپوزیشن رہنماؤں اور سکیورٹی ماہرین کی جانب سے بھی نیتن یاہو کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی جا رہی ہے، خاص طور پر جنگی حکمت عملیوں اور بین الاقوامی تنہائی کے حوالے سے۔
Short Link
Copied


مشہور خبریں۔
امریکہ اسرائیل کی حفاظت کرتا ہے، دنیا نہیں
?️ 20 جنوری 2024سچ خبریں: یمن کی انصار اللہ تحریک کے سرکاری ترجمان محمد عبدالسلام
جنوری
سیف القدس میں تل ابیب کے خلاف سب سے پہلے کون سے ہتھیار استعمال کیے گئے؟
?️ 10 مئی 2022سچ خبریں: آج منگل 10 مئی کو صیہونی حکومت کے خلاف فلسطینی
مئی
ٹرمپ فاؤنڈیشن کا سعودی عرب کے ساتھ 1.6 بلین ڈالر کا معاہدہ
?️ 19 نومبر 2022سچ خبریں:ٹرمپ فاؤنڈیشن (سابق امریکی صدر کی فیملی کمپنی) نے سعودی کمپنی
نومبر
مریم نواز کا سرگودھا میں جلسے سے خطاب
?️ 20 مئی 2022سرگودھا (سچ خبریں) مریم نواز کا کہنا ہے کہ سابقہ حکومت کی تباہی کا گند
مئی
وزیراعظم پاکستان: حکومت اقلیتوں کے حقوق کی حمایت کرے گی
?️ 12 اگست 2025سچ خبریں: وزیر اعظم پاکستان نے اعلان کیا کہ پاکستان اعلیٰ مذہبی
اگست
شامی فضائی دفاعی نظام نے اسرائیلی میزائلوں کو گرا دیا
?️ 23 جولائی 2021سچ خبریں:روسی فوج کا کہنا ہے کہ شام کے صوبہ حمص میں
جولائی
وزیراعظم ریلیف پیکج پر15 دسمبر سےعمل شروع ہو جائے گا
?️ 5 نومبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل اے
نومبر
غزہ میں ہزاروں شہداء کی لاشیں ملبے تلے
?️ 5 اپریل 2025سچ خبریں: غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے ترجمان محمود بسال
اپریل