🗓️
سچ خبریں:قابض صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران اور انصاراللہ یمن پر الزام لگاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اسرائیل حوثیوں کے حملوں کا مناسب وقت اور جگہ پر جواب دے گا،ساتھ ہی انہوں نے غزہ پر مکمل فتح تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں:صیہونی وزیر اعظم کی ایران کے خلاف ہرزہ سرائی
صیہونی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران اور یمن کی انصاراللہ تحریک کے خلاف ایک بار پھر الزامات کی بوچھاڑ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل، حوثیوں کے حملوں کا مناسب وقت اور جگہ پر سخت جواب دے گا۔
الجزیرہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق، نیتن یاہو نے دعویٰ کیا کہ انصاراللہ اور ان کے ایرانی سرپرستوں کے حملے کا اسرائیل جلد سخت ردعمل دے گا۔
انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ بالکل درست کہتے ہیں کہ ان حملوں کا منبع ایران ہے۔
نیتن یاہونے مزید کہا کہ ہم نے ماضی میں بھی انصاراللہ کے خلاف کارروائیاں کی ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔ بین گوریون ایئرپورٹ پر حملے کے بعد مزید جوابی کارروائیاں ہوں گی۔
یہ بیانات ان حملوں کے بعد سامنے آئے ہیں جن میں یمنی افواج نے اسرائیل کے سب سے بڑے ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا، جس سے نہ صرف فضائی آمد و رفت متاثر ہوئی بلکہ اسرائیلی دفاعی نظام کی ناکامی بھی دنیا پر عیاں ہو گئی۔
نیتن یاہو نے غزہ کے حوالے سے بھی ایک نیا مرحلہ وار منصوبہ پیش کرنے کا دعویٰ کیا جس کا مقصد حماس کو مکمل طور پر ختم کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ تب ختم ہوگی جب ہم مکمل اور قطعی فتح حاصل کریں گے،ساتھ ہی انہوں نے زور دیا کہ فوجی دباؤ کامیاب رہا ہے اور امید ظاہر کی کہ اس دباؤ کے ذریعے مغوی اسرائیلیوں کی واپسی ممکن بنائی جائے گی۔
Short Link
Copied
مشہور خبریں۔
امریکہ کا صیہونی وزیر پر پابندی کا ممکنہ فیصلہ
🗓️ 13 نومبر 2024سچ خبریں:اسرائیلی ذرائع کے مطابق، امریکی وزارت خارجہ اسرائیل کے وزیر برائے
نومبر
اسرائیلی فوج میں خدمات انجام دینے سے موت بہتر ہے:یہودی ربی
🗓️ 20 مارچ 2024سچ خبریں: غزہ کی زمینی کاروائی میں صہیونی فوج کے مسلسل دباؤ
مارچ
صارفین اب جی میل کے ذریعے وائس اور ویڈیو کالز بھی کرسکیں گے
🗓️ 9 ستمبر 2021نیویارک( سچ خبریں) گوگل نے صارفین کی سہولت کے پیش نظراہم قدم
ستمبر
انٹرنیٹ اسپیڈ کے معاملے میں پاکستان افغانستان سے بھی پیچھے
🗓️ 25 فروری 2021اسلام آباد {سچ خبریں} ٹیکنالوجی کے اس دور میں انٹرنیٹ کی اہمیت
فروری
صہیونی یونیورسٹیوں نےکی ہڑتال تیاری کی
🗓️ 10 اگست 2023سچ خبریں:مقبوضہ فلسطین میں بدامنی کے بعد میڈیا نے اس حکومت کی
اگست
فلسطینوں کا شہید بچوں کی قبروں پر اجتماع
🗓️ 17 اگست 2022سچ خبریں:حال ہی میں صیہونیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی بچوں
اگست
لاوروف نے نیتن یاہو کو خبردار کیا
🗓️ 28 ستمبر 2024سچ خبریں: سرگئی لاوروف نے کہا کہ روس اسرائیل کے ان اقدامات کی
ستمبر
فیس بک سے ایران سے متعلق اکاؤنٹس کا مجموعہ حذف
🗓️ 12 اکتوبر 2021سچ خبریں: فیس بک نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایرانی
اکتوبر