?️
نئی دہلی (سچ خبریں) ایک طرف جہاں بھارتی انتہاپسند وزیراعظم بھارتی مسلمانوں سے شدید نفرت کرتے ہیں اور ان کا قتل عام کرنے میں کسی قسم کی شرم محسوس نہیں کرتے وہیں وہ اپنے سیاسی اور تجارتی مفاد کے لیئے اسلامی ممالک کے ساتھ تعلقات کو بہتر بنا رہے ہیں جس کی سب سے بڑی مثال بھارت اور سعودی عرب کے درمیان اربوں ڈالر کی تجارتی شراکت داری ہے۔
بھارتی انتہاپسند وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے سیاسی مفادات کو حاصل کرنے کے لیئے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو کی اور انہیں بھارت دورے کی دعوت دی ہے۔
بھارتی وزارت خارجہ کےمطابق وزیراعظم نریندرمودی نے سعودی ولی عہد محمدبن سلمان سے ٹیلی فونک گفتگو میں دوطرفہ اسٹریٹجک پارٹنرشپ کونسل کی فنکشنگ پر تبادلہ خیال کیا۔
گفتگو میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ پارٹنرشپ کے استحکا م کے فروغ اور باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات کا بھی جائزہ لیا۔
مودی نے سعودی ولی عہد سےگفتگو میں دوطرفہ تجارت،سرمایہ کاری میں مزید توسیع کی خواہش کااظہار بھی کیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی سعودی ولیعہد محمد بن سلمان بھارت کا دورہ کرچکے ہیں جہاں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی دہلی کے فوجی ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کرنے والوں میں پیش پیش تھے۔
مشہور خبریں۔
نسل Z کی اسرائیلی مصنوعات کے خلاف شدید مخالفت، تل ابیب کی برآمدات خطرے میں
?️ 5 فروری 2025سچ خبریں:ایک تازہ تحقیق اور عالمی سروے سے معلوم ہوا ہے کہ
فروری
روس یوکرین جنگ کے بارے میں اقوام متحدہ کا بیان
?️ 6 مئی 2022سچ خبریں:اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کا کہنا ہے کہ روس اور
مئی
بیرونِ ملک دولت کا الزام: اسد عمر نے سراج الحق کو قانونی نوٹس بھجوا دیا
?️ 3 مئی 2023اسلام آباد: (سچ خبریں) سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک انصاف اسد عمر نے
مئی
مزار شریف میں 5 خواتین اور ایک افغان فوجی کا قتل
?️ 6 نومبر 2021سچ خبریں: مزار شریف سے موصول ہونے والی رپورٹوں میں بتایا گیا
نومبر
بائیڈن کا سعودی عرب کو لوٹنے کا نیا انداز؛ایک تیر دو شکار
?️ 24 فروری 2021سچ خبریں:اس سے قطع نظر کہ ریاض اور واشنگٹن کے مابین کشیدگی
فروری
بائیڈن ایک آفت ہے ، ہم امریکہ کو واپس لے کر رہیں گے: ٹرمپ
?️ 27 جون 2021سچ خبریں:سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس چھوڑنے کے بعد
جون
شاہ محمود قریشی جیل ٹرائل کیلئے کوٹ لکھپت جیل میں پیش
?️ 10 جولائی 2024سچ خبریں: انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے حکم پر شاہ محمود
جولائی
سعودی چینل کی افواہوں پر حزب اللہ کا ردعمل
?️ 3 نومبر 2024سچ خبریں:حزب اللہ نے سعودی نیوز چینل الحدث اور اس کے ہم
نومبر