?️
میانمار (سچ خبریں) میانمار کی باغی فوج نے ملک کی رہنما آنگ سان سوچی کو بڑی دھمکی دیتے ہوئے ان کی جماعت کو تحلیل کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق میانمار کی باغی فوج نے سن 2020 کے انتخابات میں دھاندلی کے الزامات پر برطرف سویلین رہنما آنگ سان سوچی کی سیاسی جماعت کو تحلیل کرنے کی دھمکی دی ہے۔
میانمار کے وفاقی الیکشن کمیشن کے چیئرمین تھیئن سوئے نے جمعہ کے روز کہا کہ نومبر 2020 میں ہونے والے عام انتخابات کے نتائج کی جانچ تقریباً مکمل ہو چکی ہے، الیکشن کمیشن نے میانمار کے انتخابی نظام میں ممکنہ تبدیلیوں کے حوالے سے صلاح و مشورے کے لیے جمعہ کے روز سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی ایک میٹنگ طلب کی تھی، لیکن آنگ سان سوچی کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی (این ایل ڈی) کا کوئی نمائندہ اس میں شامل نہیں ہوا۔
الیکشن کمیشن کے چیئرمین تھیئن سوئے نے ایک مقامی میڈیا کے فیس بک اکاؤنٹ پر پوسٹ کردہ ویڈیو میں کہا کہ ہمیں این ایل ڈی پارٹی کے ساتھ کیا کرنا چاہیے جس نے غیر قانونی کام کیا ہے، کیا ہمیں اس پارٹی کو تحلیل کردینا چاہیے یا جن لوگوں نے (یہ غیر قانونی کام) کیا ہے انہیں ملک کا غدا ر قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف قانونی کارروائی کرنا چاہیے۔
واضح رہے کہ فوجی جنتا کے رہنما من آنگ ہلینگ نے یکم فروری کو فوجی بغاوت کے ذریعہ اقتدار پر قبضہ کرنے کے بعد آنگ سان سوچی کی پارٹی پر نومبر میں ہونے والے انتخابات میں دھاندلی کر کے کامیاب ہونے کے الزامات لگائے تھے۔
جمعرات کے روز مقامی میڈیا نے خبر دی کہ فوجی جنتا نے فوجی جرنیلوں کے لیے لازمی سبکدوشی کی عمر کی حد ختم کر دی ہے، جس کے بعد اب من آنگ ہلینگ آئندہ جولائی میں 65 برس کے ہو جانے کے باوجود بھی اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے۔


مشہور خبریں۔
عمران خان نے قوم کو سنائی ایک خوشخبری
?️ 1 ستمبر 2021اسلام آباد (سچ خبریں) تفصیلات کے مطابق مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر
ستمبر
سعودی عرب کا جھوٹ اس کے تیل اور بحری آمدورفت کو نہیں بچا سکتے: انصاراللہ
?️ 21 جولائی 2026سچ خبریں: یمن کی جانب سے سعودی عرب کے خلاف باقاعدہ محاصرے
جولائی
پاکستان مسلم لیگ ن نے سینٹ انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے سے کی حمایت کر دی
?️ 1 مارچ 2021اسلام آباد (سچ خبریں) پاکستان مسلم لیگ ن نے سینٹ انتخابات سے
مارچ
’عمران خان نے کہا ہے اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کے دروازے کھلے ہیں.
?️ 29 مئی 2025اسلام آباد: (سچ خبریں) پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے
مئی
جنوبی کورڈوفن ریاست میں 750 افراد بے گھر
?️ 9 فروری 2026 سچ خبریں:بین الاقوامی ادارہ برائے مہاجرت نے ایک بیان جاری کرتے
فروری
مصر فلسطینیوں کو غزہ کی پٹی سے نکالنے کے سخت مخالف
?️ 6 ستمبر 2025سچ خبریں: مصری وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی نے اپنے آج کے بیان
ستمبر
صہیونی دشمن کو ہماری تمام شرطیں ماننا پڑیں:حماس
?️ 15 مئی 2023سچ خبریں:تحریک حماس کے ترجمان نے اس بات پر زور دیا کہ
مئی
اسد عمر کا طیارہ حادثہ کا شکار ہونے سے بچ گیا
?️ 5 اپریل 2021کراچی (سچ خبریں) کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی
اپریل